• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنازہ نکلنے کا انتظار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521

جنازہ نکلنے کا انتظار​

[SUP]دی نیوز ٹرائب :Zohaib Akram Apr 1st, 2013 [/SUP]

سوری دوستوں کچھ ”پرسنل” اور ”پروفیشنل” مصروفیات کی وجہ سے ایک محاورہ ایک بلاگ سیریز کا تیسرا بلاگ کافی تاخیر سے پیش کر رہا ہوں۔

آج کا محاورہ ہے “[SUP]لڑکی کی ڈولی جس گھر میں جائے اس گھر سے لڑکی کا جنازہ اٹھنا چاہئے[/SUP]”

یہ دیکھیں اس محاورے کی کارستانیاں جہیز کم لائی ہے ، چولہا پھاڑ کر بہو کو مار دو ” [SUP]جنازہ اٹھنا چاہئے[/SUP]”

اولاد نہیں ہوتی ۔ چاہے فنی خرابی یا فیکٹری فالٹ اپنے لونڈے میں ہو، بس طعنے مارمارکر لڑکی کو مار دو “[SUP]جنازہ اٹھنا چاہئے[/SUP]”

زیادہ پڑھی لکھی ہے یا اچھی جاب کرتی ہے ، کردار پر شک کر کر کے اس کو نفسیاتی کر دو یا خودکشی پر مجبور۔ ”[SUP]جنازہ اٹھنا چاہئے[/SUP]”

میں کسی کو آئیڈیا نہیں دے رہا یہ سب کرنے کا بلکہ یہ ان حالات میں سے کچھ ہیں جو اکثر سمجھوتے کی ماری مشرقی ٹائپ لڑکیوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

یہ تو ہوتا ہے جب بچپن سے یہ گھول گھول کر پلایا جاتا ہے کہ ” [SUP]بیٹا جس گھر میں بیاہ کر جاؤ وہاں سے تمھارا جنازہ ہی اٹھنا چاہئے[/SUP] ”

یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس “دانشور” نے یہ محاورہ ایجاد کیا اس کے نزدیک فیملی ، خاندان ، برادری ، رشتوں کا اٹوٹ بندھن ٹائپ چیزیں بھی ضروری ہوں اوراس نے رشتے ٹوٹنے سے بچانے کے لیے یہ محاورہ ہماری نسلوں میں انجیکٹ کیا ہو اگر ایسا ہے تو پھر کوئی پرابلم نہیں۔

لیکن پھراس شرابی شوہر ، شکی ساس اور طعنے باز نند کا کیا ۔۔ ؟؟ جس نے بہو کا جینا اجیرن کردیا ہو۔ شوہر بچوں کے سامنے مارپیٹ کرتا ہو۔

اور بھی کئی طرح کے مسائل ۔۔ تو پھرکیا کرے وہ عورت ؟ [SUP]جنازہ نکلنے کا انتظار؟[/SUP]
 
Top