• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنتی نوجوانوں کے سردار !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
  • سیدنا حسین رضی اللہ عنہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے ،حضرت علی المرتضیٰ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہما کے لختِ جگر اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے برادرِ اصغر ھیں۔آپ صحابہِ کرام رضی اللہ عنہم میں ایک بلند مقام کے حامل ھیں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو نوجوانانِ جنت کا سردار قرار دیا ھے۔
  • رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اس نواسے سے غیر معمولی محبت تھی اور کیْ مرتبہ آپ ان کو اس طرح سونگھتے جس طرح کویْ پھول کو سونگھتا ھے۔کیْ مرتبہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرما رھے ھوتے تو سیدنا حسین رضی اللہ عنہ آپ کی کمر مبارک پر چڑھ جاتے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کو لمبا فرما دیتے تاکہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔آپ کو دوشِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کا شرف بھی حاصل ھوا۔
  • صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی آپ سے والھانہ لگاوْ تھا ۔اس لیے کے آپ کی اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھت زیادہ مشابھت تھی۔آپ کو دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزرے ھوے ایام کی یاد آجاتی تھی۔
  • سیدنا حسن رضی اللہ عنہ زاھدِ شب زندہ دار تھے جنھوں نے اپنی زندگی کے ایام کو اللہ کی بندگی میں بسر کیا اور دنیا سے شھادت کی خلعتِ فاخرہ پہن کر رخصت ھوے۔
  • آپ خانوادہِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے چشم و چراغ ھیں اس لیے آپ کی محبت ھمارے دلوں میں تا قیامت رھے گی۔۔آپ کا نام سرسبز و شاداب رھے گا اور ہرعھد کی مسلمان مایں اپنے بچوں کے نام آپ کے نام پر رکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس نواسے سے محبت کا اظھار کرتی رھیں گی۔اللہ ھمیں بھی اپنی رضا کے لیے آپ سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرماےْ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اهل بیت سے محبت ایمان هے لوگوں
صحابہ سے محبت ایمان هے لوگوں
علی اور حسنین سے بغض کفر هے لوگوں
معاویہ اور ابوبکرو عمر سے بغض کفر هے لوگوں ( رضوان الله اجمعین )
 
Top