• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنت میں لے کر جانے والے اعمال

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
جنت میں لے جانے والے اعمال


سید نا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے روزہ کی حالت میں صبح کی (یعنی روزہ رکھا؟) سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے روزہ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج کے دن تم میں سے کون کسی جنازے کے ساتھ گیا ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ میں گیا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا آج تم میں سے کسی نے کسی بیمار کی تیمار داری کی ہے؟ سید نا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا میں نے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا جس میں یہ ساری چیزیں جمع ہو گئیں وہ جنت میں داخل ہو گیا۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 1682
(سبحا ن اللہ ۔ اس حدیث سے سید نا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت بھی معلوم ہوتی ہے )

اللہ مالک الملک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
Top