• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو حج پر آئے اور شیخ ربیع کی زیارت نہ کرے اس کی سلفیت خطرے میں!!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم
بعض لوگ کہتے ہیں کہ تقلیدی سلفیوں کو تقلیدی نہیں کہنا چاہئے۔ لیکن اس طرح کے بیانات سننے کے بعد اب آپ ہی بتائیں ان جیسے لوگوں کو کیا کہا جائے!!؟ اگر زیارت ہی کرنی ہوتی تو نبی اکرم ﷺ اس کے لاکھوں کڑوڑوں درجہ زیادہ حق دار تھے لیکن ان سلفی مدخلی مقلدین کا تو اس پر فتوی ہے۔ لیکن جب ربیع صاحب کی باری آئی تو محمد بن ہادی المدخلی کہتے ہیں کہ جو شخص مکہ آئے اور شیخ ربیع کی زیارت نہ کرے تو اس کی سلفیت مشکوک ہے!! اور اس کے اسلام میں کچھ خرابی ہے۔۔ اپنے دین کی حفاظت کے لئے شیخ ربیع کی زیارت لازمی ہے!! مجھے تو لگتا ہے کہ اب ان مدخلیوں کا خاص کوئی حج پیکیج ہوا کرے گا:
3 دن مکہ
2 دن مدینہ
5 دن دار الربیع
اور واپسی پر آپ کو اپنے سلفی ہونے کا سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا!
واللہ یہ لوگ خود سلفی نہیں ہو سکتے!
یہ تو صرف ایک بیان ہے۔ مدخلی تقلیدیوں کا جب آپ سے پالا پڑے گا تو آپ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ واقعی یہ سالم دماغ والے لوگ ہیں یا نہیں!

یہ رہا وہ بیان، سنیں اور اپنا حج دوبارہ مکمل کریں!
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
رضا بھائی !
آپ کا عذر میرے نزدیک یہ ہے کہ آپ عربی صحیح سمجھتے نہیں ۔ کسی ایسے آدمی کے پاس بیٹھیے جو آپ کی زبان بھی صحیح جانتا ہو اور عربی بھی صحیح جانتا ہو پھر اس کے سامنے ویڈیو کا یہ ٹکڑا پیش کریں تو امید ہے آپ کے جذبات میں کمی آئےگی ۔
اگر میرے پاس وقت ہوتا تو میں یہ کام خود سر انجام دے سکتا تھا ۔
ایک بات ذہن میں رکھیے گا جس طرح ہم کسی عالم دین کی ہر بات کو درست ہونے کی سند نہیں دے سکتے اسی طرح کسی عالم دین کی ہر ہر بات کو غلط کہنا بھی ہماری ذمے داری نہیں ہے ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
ایک بات ذہن میں رکھیے گا جس طرح ہم کسی عالم دین کی ہر بات کو درست ہونے کی سند نہیں دے سکتے اسی طرح کسی عالم دین کی ہر ہر بات کو غلط کہنا بھی ہماری ذمے داری نہیں ہے ۔
بھائی یہ بات تو آپ کہتے ہیں۔ لیکن "امام الجرح والتعدیل" صاحب کبھی غلط نہیں ہو سکتے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
بھائی یہ بات تو آپ کہتے ہیں۔ لیکن "امام الجرح والتعدیل" صاحب کبھی غلط نہیں ہو سکتے۔
بھائی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے ان کو اس لقب سے ملقب فرمایا ہے ۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ ان چکروں میں نہ پڑيں اور علماء سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔ ربیع بن ہادی المدخلی و اصحابہ اور ان کے مخالفین میں دونوں طرف کبار علماء ہیں ان کے متفقہ علوم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اگر آپ نے مختلف فیہ مسائل میں دلچسپی شروع کردی تو اپنا قیمتی وقت فائدے کی بجائے ضائع کر بیٹھیں گے ۔
یہاں ہمارے جامعہ میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بھائی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے ان کو اس لقب سے ملقب فرمایا ہے ۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ ان چکروں میں نہ پڑيں اور علماء سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔ ربیع بن ہادی المدخلی و اصحابہ اور ان کے مخالفین میں دونوں طرف کبار علماء ہیں ان کے متفقہ علوم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اگر آپ نے مختلف فیہ مسائل میں دلچسپی شروع کردی تو اپنا قیمتی وقت فائدے کی بجائے ضائع کر بیٹھیں گے ۔
یہاں ہمارے جامعہ میں اس کی مثالیں موجود ہیں ۔
آپ کی بات بالکل ٹھیک۔ اور نہ ہی میں ان چیزوں میں کبھی پڑتا ہوں لیکن اب آپ کو کیا بتاؤں ہم نے کیا کیا جھیلا ہے، خیر جانیں دیں!
ویسے شیخ البانی کا اس لقب سے ان کو ملقب کرنا ان حالات میں شاید ٹھیک بھی مان لیتے! لیکن انہوں نے اس کا الٹا مطلب ہی نکال لیا ہے اور عصر حاضر میں ہی لوگوں پر جرح و تعدیل کا میدان لگا دیا ہے! ہر دوسرا عالم اور داعی تو سلفیت سے خارج ہے۔ اور بات شیخ ربیع کی بھی نہیں ہے بلکہ ان کے مقلدین کی ہے! خیر اللہ انہیں ہدایت دے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
آپ کی بات بالکل ٹھیک۔ اور نہ ہی میں ان چیزوں میں کبھی پڑتا ہوں لیکن اب آپ کو کیا بتاؤں ہم نے کیا کیا جھیلا ہے، خیر جانیں دیں!
ویسے شیخ البانی کا اس لقب سے ان کو ملقب کرنا ان حالات میں شاید ٹھیک بھی مان لیتے! لیکن انہوں نے اس کا الٹا مطلب ہی نکال لیا ہے اور عصر حاضر میں ہی لوگوں پر جرح و تعدیل کا میدان لگا دیا ہے! ہر دوسرا عالم اور داعی تو سلفیت سے خارج ہے۔ اور بات شیخ ربیع کی بھی نہیں ہے بلکہ ان کے مقلدین کی ہے! خیر اللہ انہیں ہدایت دے۔
بہت خوب ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر سےنوازے ۔
یہی آخری بات پر توجہ رکھنےکی ضرورت ہے کہ یہ اختلافات اگر صرف مشائخ تک رہتے تو کوئی زیادہ مسئلہ نہ ہوتا لیکن نچلے طبقے نے اس کو بگاڑ کر پیش کیا ہے ۔ لہذا ہمیں اس نچلے طبقے اور اس کی باتوں کے رد عمل میں بڑے مشائخ کے علمی فوائد سے محروم نہیں ہونا۔ ان شاء اللہ ۔
 
Top