• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو شخص جمعہ کے خطبہ کے دوران آیا اس کی نماز ظہر ہو گی ؟؟!!

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
سوال :کیا ایسی کوئی حدیث ہے جس میں ہو کہ جو شخص جمعہ کے خطبہ کے دوران آیا اس کی نماز ظہر ہو گی اور جمعہ نہیں ہوگا ؟
جواب :اس طرح کی ایک روایت آتی ہے جس کے لفظ ہیں :من اتی الجمعۃ والامام یخطب کانت لہ ظہرا ۔جوشخص جمعہ کے لئے آیا اور امام خطبہ دے رہا ہوتو اس کی نماز ظہر ہو گی (نماز جمعہ نہیں ہو گی )
لیکن یہ روایت ضعیف ہے شیخ البانی نے اس کو الضعیفہ:۴۵۲۸ میں نقل کیا ہے ۔
فائدہ :ایک صحیح حدیث میں ہے کہ جس نے دوران جمعہ لغو بات کی اور لوگوں کی گردنیں پھلانگیں اس کی نماز ظہر ہوگی (نماز جمعہ نہ ہو گی )یہ حدیث صحیح ہے (سنن ابی داود :۳۴۷،نووی نے اسنادہ حسن (الخلاصہ ج۲ص۲۸۵) اور شیخ البانی نے صحیح کہا ہے )
العبد:ابن بشیر الحسینوی
 
Top