• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جو چاروں خلفاء کا برابر مرتبہ جانے وہ بھی سنی نہیں (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جو چاروں خلفاء کا برابر مرتبہ جانے وہ بھی سنی نہیں

اہل سنت کے نزدیک حضرت صدیق اکبر مرتبہ سب سے زائد ، پھر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ ، پھر مذہب منصور میں حضرت عثمان پھر حضرت علی ..... جو چاروں کو برابر جانے وہ بھی سنی نہیں ۔(فتاوی افریقہ ص 14)
ارشاد باری تعالی ٰ ہے :
ترجمہ : وہ (صحابہ کرام ) یقینا اس (جہنم)سے دور رکھے جائیں گے، اس کی سرسراہٹ تک نہ سنیں گے۔ اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اپنی من بھاتی چیزوں کے درمیان رہیں گے۔وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا، اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ (سورۃ الانبیاء آیت 101تا103)
رسول اللہﷺ کے ہر صحابی کو یہ شان اللہ عزوجل بتانا ہے تو جو کسی صحابی پرطن کرنے اللہ وقہار کو جھٹلاتا ہے اور ان کے بعض معاملات جن میں اکثر حکایات کا ذبہ ہیں ۔ ارشاد الہٰی کے مقابل پیش کرنا اسلام کا کام نہیں ۔ اللہ عز وجل نے اسی آیت میں اس کا منہ بھی بند کر دیا ۔ فرما دیا کہ : دونوں فریق صحابہ سے بھلائی کا وعدہ کرکے ساتھ ہی ارشاد فرمایا:
اور اللہ کو خوب خبر ہے جو کچھ تم کرو گے ( سورۃ الحدید ، آیت 10 پ27)
بایں ہمہ میں تم سب ( صحابہ کرام ) سے بھلائی کا وعدہ فرما چکا اس کے بعد جو کوئی بکے اپنا سر کھائے خود جہنم میں جائے ۔ ( احکام شریعت ج1 ص 68-69)
 
Top