اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,296
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے تو لگتا ہے جہنم ہماری انگلیوں کے نیچے ہے ...وہ ایسے کہ ہم جو نیٹ ،اور فیس بک استعمال کرتے ہیں ...ہر وقت ہماری انگلیاں ،کچھ لکھتی ہیں،کبھی بولتی ہیں ،کبھی سرچ کرتی ہیں ،کبھی بہکتی ہیں، گاہے غیر محرم عورتیں سامنے آتی ہیں.... اور ہم کبھی فرینڈ ریکویسٹ بھیجتے ہیں کبھی قبول کرتے ہیں ،کبھی دنیا کے نام پر کبھی تبلیغ کے نام پر.....برہنہ ویب سائٹس اس پر مزید فتنہ پروری کرتی ہیں ....رہا "ان باکس "اس میں خواتین سے بات کرنا کیا غیر محرم خاتون کے ساتھ "تنہا " ہونا نہیں؟؟.....غیر ضروری بات کی گنجائش تو ہے نہیں ہم مذاق تک پر اتر آتے ہیں ...اور کبھی جو اختلاف ہو جائے نا کسی سے ...بس کچھ نہ پوچھئے ہماری زبان سے وہ "گل و گلزار " برستے ہیں کہ بہار تو کیا خزاں بھی پناہ مانگے ...مجھے تو لگتا ہے جہنم ہماری انگلیوں کے نیچے ہی ہے .....السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تحریر:ابوبکر قدوسی
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے!
یہ خاکی اپنی فطرت میں نوری ہے نہ ناری ہے!