• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا اقدام ، ہم ممبئی معاملے پر سنجیدہ ہیں: ہیلری

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا اقدام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم ممبئی معاملے پر سنجیدہ ہیں: ہیلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنائے کے اس کی سرزمین دہشتگردی کے خلاف استعمال نہ ہو۔ حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث تھے۔ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ امریکہ خطے میں جمہوریت کا تسلسل دیکھنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے۔ بھارت کے دورے پر آئی ہوئی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس ایم کرشنا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنائے کے اس کی سرزمین دہشتگردی کے خلاف استعمال نہ ہو۔ حافظ سعید ممبئی حملوں میں ملوث تھے۔ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنا امریکہ کی اس معاملے پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ دہشتگردی روکنے کےلئے امریکہ اور بھارت کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہو گا۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا تھا کہ کابل میں حالیہ دھماکے پڑوس ملک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہوئے۔ امریکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کےلئے پاکستان پر دباوَ ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات پر پیش رفت سے مطمئین ہیں تاہم ہم حافظ سعید کے معاملہ پر امریکہ کی واضع پالیسی چاہتے ہیں جس پر ہیلری کلنٹن نے واضع کیا کہ امریکہ کی جانب سے حافظ سعید کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا اقدام اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہم ممبئی معاملے پر سنجیدہ ہیں۔
 
Top