• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج کے دوران مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائیں گے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
حج کے دوران مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائیں گے
31 اگست 2015

جدہ (اے پی پی) سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ حرمین الشریفین کے نگران ادارے کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ التمع کے مطابق حج کے دنوں کے دوران مسجد الحرام کی شمالی طرف حاجیوں کی آمدورفت معمول پر رکھنے کیلئے شاہ عبدالعزیز گیٹ سمیت اس کے نزدیک کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ شاہ عبدالعزیز گیٹ کو مسجد الحرام میں توسیع کے منصوبے کے تیسرے مرحلے کے کام کیلئے بند کیا گیا ہے۔


نگران اعلیٰ کے مطابق مسجد الحرام کے تعمیری کام کی وجہ سے اس وقت بند دروازے کھولنے کا سلسلہ 4 ستمبر سے شروع ہو جائے گا جس کے ساتھ ہی تعمیری کام حج تک موقوف کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام کے 200 دروازے کھول دیئے جائیں گے جن پر تربیت یافتہ خواتین اور مرد خادمین کی ڈیوٹی لگائی جائے گی جو عازمین کو ہدایات اور رہنمائی دیں گے جبکہ معذور افراد کے گیٹ مخصوص کئے جائیں گے جہاں سے ان کی آمدو رفت آسان ہوگی۔

دریں اثناء سعودی عرب کے شعبہ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ حاجیوں کیلئے 700 نئی بسیں پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ میں شامل کر لی گئی ہیں۔

اس طرح جدہ، مکہ اور مقدس مقامات کیلئے حاجیوں کو 18 ہزار بسوں کی سہولت حاصل ہو گی جن کو چلانے کی ذمہ داری 20 مقامی ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کو سونپ دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزارت صحت نے جدہ میں شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 600 ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں جو ایئرپورٹ پہنچنے والے عازمین کو طبی امداد فراہم کریں گے اور اسی طرح حج ٹرمینل میں خاص طور پر شمالی اور جنوبی ٹرمینلز پر عازمین کو ویکسین اور ایمرجنسی طبی امداد دینے کیلئے درجنوں کلینکس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔



روزنامہ پاکستان
 
Top