• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرمت ماتم کتب شیعہ کی روشنی میں

شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
54
ری ایکشن اسکور
322
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ دوستوں کی خصوصی درخواست پر میں نے اس موضوع پر قلم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ایک مختصر مگر جامع مضمون قلم بند کیا جو آپ سب کی خدمت میں پیش ہےجس میں قران کریم ، احادیث اہل سنت و الجماعت ،تفاسیر شیعہ ، احادیث شیعہ اور جید علماء شیعہ کے اقوال کی روشنی میں ماتم کی حرمت کو ثابت کیا گیا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو ہدایت کا راستہ دیکھائے اور اس فعل حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

حرمت ماتم قران کریم کی روشنی میں


میں آپ کے سامنے ماتم کی حرمت سب سے پہلے کتاب اللہ سے ثابت کر وں گا اور ان آیات کی تفسیر بھی انشاءاللہ کتب الشیعہ سے پیش کروں گا۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (153 وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ (154) وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ (155) الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (156) أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (157)
(سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۵۳ تا ۱۵۷)
اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو ، بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ،اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں ان کو مردہ نہ کہو ،بلکہ وہ زندہ ہیں پر تمہیں شعور نہیں،اور ہم ضرور تم کو کچھ خوف ،بھوک اور تمہارے مال و جان اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور صبر کرنے والوں کو بشارت دیجئے جن کو جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کے بیشک ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی طرف سے بہ کثرت صلوۃ اور رحمت نازل ہوتی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (200) (سورہ آل عمران آیت نمبر ۲۰۰)
اے ایمان والو صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرو۔
اس آیت مبارکہ سے صبر کرنا لازم آتا ہے اور صبر کرنا ہر مسلمان پر فرض ہو جاتا ہے اور جب کسی امر کو فرض قرار دیا جاتا ہے تو اس کی ضد حرام ہو جاتی ہے اس طرح ماتم کرنا صبر کی ضد ہے جو اس آیت کے تحت حرام قرار پاتا ہے اللہ رب العزت ہمیں اس حرام امر سے محفوظ رکھیں۔
اگلی دلیل حرمت ماتم کی آپ کی خدمت میں کتاب اللہ سے پیش ہے۔
إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا (19) إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا (20) وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا (21) إِلَّا الْمُصَلِّينَ (22) الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ (23)
(سورہ معارج آیت نمبر ۱۹ تا ۲۳)
بے شک انسان کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے جب اس پر مصیبت آتی ہے تو جزع فزع )بے صبری کا اظہار( کرتا ہے اور جب اس کو نعمت ملتی ہے تو اس کو روک کر رکھنے لگتا ہے مگر وہ لوگ جو نمازی ہیں اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرتے ہیں۔
یہ آیت مبارکہ نفسیات انسانی کی بہترین عکاس ہے کیوں کہ درحقیقت انسان کی فطترت میں ناشکری شامل ہے لیکن مسلمان کو ایک عام انسان پریہ فوقیت حاصل ہے کہ مومن کی خصلت ہے کہ وہ صبر کرتا ہے جب کہ کافر اس کے برخلاف عمل کرتا ہے ایک نماز پڑھنے والے مومن کی شان ماتم کرنا نہیں بلکہ صبر کو اختیار کرنا ہے اسی لئے اس آیت سے ماتم کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔
حرمت ماتم پر ایک اور مظبوط دلیل کتاب اللہ سے آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ (سورہ نحل آیت نمبر ۱۲۷)
اور آپ صبر کریں اور آپ کو صبر اللہ کی توفیق سے ہی حاصل ہوگا ،اور آپ ان پر غمگین نہ ہوں۔

شخ ابو جعفر محمد بن طوسی جو کہ ایک جید شیعہ مفسر ہیں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں۔
اس آیت سے مراد ہے آپ شہدائے احد پر غم نہ کریں کیوں کہ اللہ نے انہیں بہت ثواب عطا کیا ہے۔ (الكتاب :التبيان في تفسير القرآن المؤلف :شيخ الطائفة أبي جعفر محمد بن الحسن الطوسي)

شخ فضل بن حسن طبرسی جو کہ ایک جید شیعہ مفسر اور محدث ہیں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں۔
اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ جنگ احد کے شہداء پر غم نہ کریں کیوں کہ اللہ نے انہیں بہت ثواب اور درجات کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ (الكتاب : تفسير مجمع البيان المؤلف : امين الاسلام أبي على الفضل بن الحسن الطبرسي)

اس آیت کی یہی تفسیر مشہور شیعہ عالم شیخ فتح اللہ کاشانی نے اپنی معروف تفسیر منہج الصادقین میں نقل کی ہے۔قران کریم کی یہ واضح آیت جس میں شہدا پر غم کرنے سے منع کیا گیا ہےاور اس پر موجود مفسرین شیعہ کی تفاسیر کے حوالے آپ کے سامنے پیش کرنے کے بعد میں چاہوں گا کہ قاری خود اس بات کا فیصلہ کریں کہ کیا شہادت امام حسین پر ماتم کرنا جائز کہا جا سکتا ہے یا نہیں جب کہ قران کریم میں اللہ رب العزت نے شہداء پر ماتم سے خصوصی طور پر منع فرمایا ہے۔

اگلی دلیل حرمت ماتم کی آپ کی خدمت میں کتاب اللہ سے پیش ہے۔
مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (22) لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ( سورہ حدید آیت نمبر ۲۲ تا ۲۳)
زمین میں کوئی مصیبت پہنچتی ہے نہ تمہاری جانوں پر مگر ایک کتاب میں )لکھی ہوئی(ہے،اس سے پہلے کہ ہم اس مصیبت کو پیدا کریں ،بےشک یہ اللہ پر بہت ہی آسان ہے یہ اس لئے کہ کوئی چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے تو غم نہ کرو اور جو کچھ اللہ نے تمہیں دیا ہے اس پر اترایا نہ کرو
یہ آیت مبارکہ ہمیں بنیادی عقائد کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور تقدیر کے بنیادی عقیدے پر روشنی ڈالتے ہوے ہمیں یہ بات سمجھاتی ہے کہ ہر خیر اور شر کے خالق اللہ رب العزت ہیں اور انسان کے ساتھ جو کچھ اس دار فانی میں وقع پذیر ہونا ہے سب کچھ لوح محفوظ پر تحریر ہے یہ بات سمجھانے کے بعد اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ جو مصیبت آتی ہے وہ منجانب اللہ ہوتی ہے اس پر ہمیں ماتم سے منع اور صبر کی تلقین کی گئی ہے کم از کم ایک مسلمان اس چیز کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔

حرمت ماتم پر کتاب اللہ سے آخری دلیل آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ (سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۵۳)
تو تمہیں غم پر غم دیا کہ جو تمہارے ہاتھ سے چلا گیا اور جو )مصیبت( تمہیں پہونچی ہے اس پر تم غم نہ کرو
اس آیت سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ کسی مصیبت کے آنے پر یا کوئی تکلیف پہونچنے پر غمگین ہونا یہ ماتم کرنا اللہ رب العزت کی واضح اور کھلی نا فرمانی اور نا شکری کی دلیل ہے۔قران کریم کی واضح آیات کے بعد آپ کی خدمت میں کچھ منتخب احادیث نقل کرنا چاہوں گا۔

حرمت ماتم احادیث مبارکہ کی روشنی میں

اس باب میں بہت سی احادیث ہیں لیکن طوالت کو مد نظررکھتے ہوئے آپ کی خدمت میں چند منتخب احادیث پیش کر رہا ہوں ۔
حَدَّثَنِا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح وَعَنْ سُفْيَانَ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَی الْجَاهِلِيَّةِ
(صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 738 )
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص (غمی و ماتم میں) اپنے رخساروں کو پیٹے اور گریبان پھاڑے اور جاہلیت کے لوگوں کی طرح گفتگو کرے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَخْرَةَ يَذْکُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی قَالَا أُغْمِيَ عَلَی أَبِي مُوسَی وَأَقْبَلَتْ امْرَأَتُهُ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ قَالَا ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ أَلَمْ تَعْلَمِي وَکَانَ يُحَدِّثُهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا بَرِيئٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَسَلَقَ وَخَرَقَ
(صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 288 )
ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مرض کی شدت کی وجہ سے غشی طاری ہوگئی تو ان کی اہلیہ ام عبداللہ چلاّ اٹھیں حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب افاقہ ہوا تو فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس سے بری ہوں جو بطور ماتم بال منڈوائے اور چلاّ کر روئے اور کپڑے پھاڑے۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ کُفْرٌ الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ وَالنِّيَاحَةُ عَلَی الْمَيِّتِ
(صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 229 )
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں میں دو چیزیں کفر ہیں نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ح و حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا مَالِکٍ الْأَشْعَرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يَتْرُکُونَهُنَّ الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ وَالْاسْتِسْقَائُ بِالنُّجُومِ وَالنِّيَاحَةُ وَقَالَ النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَعَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ
(صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2154 )
حضرت ابومالک اشعری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں میری امت میں زمانہ جاہلیت کی ایسی ہیں کہ وہ ان کو نہ چھوڑیں گے۔ اپنے حسب پر فخر اور نسب پر طعن کرنا، ستاروں سے پانی کا طلب کرنا، اور نوحہ کرنا فرمایا نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اٹھے گی کہ اس پر گندھک کا کرتا اور زنگ کی چادر ہو گی۔

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ عَلَی النِّسَائِ حِينَ بَايَعَهُنَّ أَنْ لَا يَنُحْنَ فَقُلْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ نِسَائً أَسْعَدْنَنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَفَنُسْعِدُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا إِسْعَادَ فِي الْإِسْلَامِ
(سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1855 )
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت خواتین سے بیعت لی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین سے نوحہ نہ کرنے کا عہد کرایا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بعض خواتین نے دور جاہلیت میں ہماری امداد (نوحہ کرنے میں) کی ہے کیا ہم بھی ان کی امداد کریں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسلام میں یہ چیز نہیں ہے ۔

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ ح أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدُعَائِ الْجَاهِلِيَّةِ وَاللَّفْظُ لِعَلِيٍّ وَقَالَ الْحَسَنُ بِدَعْوَی
(سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1863 )
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ شخص ہمارے میں سے نہیں ہے جو کہ رخسار پیٹے (یعنی گال پر ہاتھ مار مار کر روئے) اور وہ شخص مسلمان نہیں ہے جو کہ گال پیٹے اور گریبان چاک کرے اور جاہلیت کے زمانہ کی طرح پکارے (یعنی ماتم کرے)

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهَا سَمِعَتْ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تَحِدُّ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّهَا تَحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
(سنن نسائی:جلد دوم:حدیث نمبر 1443)
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خداوند قدوس اور قیامت کے روز پر ایمان لانے والی خاتون کے واسطے کسی مردہ پر تین دن سے زیادہ ماتم کرنا جائز نہیں ہے۔لیکن شوہر کے انتقال پر اس کو چار ماہ دس روز تک عدت گزارنا لازم ہے۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ
(سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1351)
حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوحہ کرنے والی عورت اور نوحہ سننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔
اس باب کے تحت میں نے صرف احادیث نقل کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے کیوں کہ یہ احادیث اتنی واضح اور آسان فہم ہیں کہ ان میں کسی قسم کی وضاحت کی گنجائش باقی نہیں بچتی اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حرمت ماتم شیعہ تفاسیر کی روشنی میں

يَأَيهَا النَّبىُّ إِذَا جَاءَك الْمُؤْمِنَت يُبَايِعْنَك عَلى أَن لا يُشرِكْنَ بِاللَّهِ شيْئاً وَ لا يَسرِقْنَ وَ لا يَزْنِينَ وَ لا يَقْتُلْنَ أَوْلَدَهُنَّ وَ لا يَأْتِينَ بِبُهْتَن يَفْترِينَهُ بَينَ أَيْدِيهِنَّ وَ أَرْجُلِهِنَّ وَ لا يَعْصِينَك فى مَعْرُوف فَبَايِعْهُنَّ وَ استَغْفِرْ لهَنَّ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
(سورۃ ممتحنہ آیت:۱۲)
اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں جید شیعہ علماء کی تفاسیر سے کچھ حوالہ جات پیش ہیں۔

فقامت ام حكيم ابنة الحارث ابن عبدالمطلب فقالت يا رسول الله ما هذا المعروف الذي امرنا الله به ان لا نعصيك فيه؟ فقال: ان لا تخمشن وجها ولا تلطمن خدا ولا تنتفن شعرا ولا تمزقن جيبا ولا تسودن ثوبا ولا تدعون بالويل والثبور ولا تقيمن عند قبر، فبايعهن رسول الله صلى الله عليه وآله على هذه الشروط،
( الكتاب : تفسير القمي المؤلف : ابي الحسن علي بن ابراهيم القمي)
ام حكيم بنت الحارث ابن عبدالمطلب نے کھڑے ہو کر کہا : یا رسول اللہ وہ کون سی نیکی ہے جس کے متعلق اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہ کریں ؟ آپ نے فرمایا اپنے چہرے پر خراشیں نہ ڈالو ، اپنے رخساروں پر ٹھپڑ نہ مارو ،اپنے بال نہ نوچو ، اپنے گریبان نہ پھاڑو ،کالے کپڑے نہ پہنو،ہائے وہ مر گیا ہائے وہ مر گیا نہ چلاواور قبر کے پاس نہ بیٹھو ، پھر رسول اللہ نے ان شرائط پر انکو بیعت کر لیا۔

وقال زيد بن أسلم: فيما شرط ألا يعصينه فيه أن لا يلطمن ولا يشققن جيبا ولا يدعون بالويل والثبور، كفعل أهل الجاهلية.
وقال ابن عباس: فيما شرط ألا يعصينه فيه النوح.
(الكتاب :التبيان في تفسير القرآن المؤلف :شيخ الطائفة أبي جعفر محمد بن الحسن الطوسي)
زید بن اسلم نے کہا جس چیز میں نافرمانی نہ کرنے کی شرط ہے وہ یہ ہے کہ طمانچہ نہ ماریں ،گریبان نہ پھاڑیں ،ہائے وہ مر گیا ہائے وہ مر گیا نہ چلاوجیسے زمانہ جاہلیت کے اعمال تھے۔
ابن عباس نے کہا جس چیز میں نافرمانی نہ کرنے کی شرط تھی وہ یہ تھی کہ نوحہ نہ کریں۔

’’و قيل عنى بالمعروف النهي عن النوح و تمزيق الثياب و جز الشعر و شق الجيب و خمش الوجه و الدعاء بالويل‘‘ (الكتاب : تفسير مجمع البيان المؤلف : امين الاسلام أبي على الفضل بن الحسن الطبرسي)
ایک قول یہ ہے کہ نیکی سے مراد ہے کہ نوحہ نہ کریں ، بال نہ نوچیں ،گریبان نہ پھاڑیں ،چہرے پر خراشیں نہ ڈالیں اور ہائے موت نہ پکاریں۔

حرمت ماتم احادیث شیعہ کی روشنی میں

وقال(عليه السلام): يَنْزِلُ الصَّبْرُ عَلَى قَدْرِ الْمُصِيبَةِ، وَمَنْ ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ عِنْدَ مُصِيبَتِهِ حَبِطَ أجْرُهُ(1).( الكتاب : نهج البلاغة)
حضرت علی نے فرمایا صبر بہ قدر مصیبت نازل کیا جاتا ہے جس شخص نے مصیبت کے وقت اپنا ہاتھ اپنے زانوں پر مارا اس کا عمل ضایع کر دیا جاتا ہے۔

218. وقال(عليه السلام): مَنْ أَصْبَحَ عَلَى الدُّنْيَا حَزِيناً فَقَدْ أَصْبَحَ لِقَضَاءِ اللهِ سَاخِطاً، وَمَنْ أَصْبَحَ يَشَكُو مُصِيبَةً نَزَلَتْ بِهِ فَقَدْ أَصْبَحَ يَشْكُو رَبَّهُ، (الكتاب : نهج البلاغة)
حضرت علی نے فرمایا جس شخص پر کوئی مصیبت نازل ہوئی اور اس نے شکایت کی تو گویا اس نے اپنے رب کی شکایت کی۔

4672 - 1 - عدة من أصحابنا، عن سهل بن زياد، عن أحمد بن محمد بن أبي نصر، والحسن ابن علي جميعا، عن أبي جميلة، عن جابر، عن أبي جعفر (عليه السلام) قال: قلت له: ما الجزع؟ قال: أشد الجزع الصراخ بالويل والعويل ولطم الوجه والصدر وجز الشعر من النواصي (1) ومن أقام النواحة فقد ترك الصبر وأخذ في غير طريقه (2) ومن صبر واسترجع وحمد الله عزوجل فقد رضي بما صنع الله ووقع أجره على الله ومن لم يفعل ذلك جرى عليه القضاء وهو ذميم (3) وأحبط الله تعالى أجره (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۳)
ابو جعفر کہتے ہیں میں نے پوچھا بے صبری کیا ہے ؟ فرمایا سب سے بڑی بے صبری یہ ہے کہ آدمی چلائے اور سینے اور چہرے پر تھپڑ مارے اور پیشانی سے بال نوچےاور جس شخص نے نوحہ کیا اس نے صبر ترک کیا اور اسنے خلاف طریقے کو اپنایا اور جس نے صبر کیا اور انا اللہ پڑھا اور اللہ کی حمد کی اور اللہ کے کئے ہوئے پر راضی ہوا تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ثابت ہوگیا اور جس نے اس کے خلاف کیا اس کی تقدیر تو پوری ہوگی اور وہ مذموم ہوگا اور اللہ اس کے اجر کو ضایع کر دے گا۔

4675 - 4 - علي بن إبراهيم، عن أبيه، عن النوفلي، عن السكوني، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: قال رسول الله (صلى الله عليه وآله): ضرب المسلم يده على فخذه عند المصيبة إحباط لاجره. (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۴)
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مصیبت کے وقت مسلمان کا اپنا ہاتھ اپنے زانوں پر مارنا اس کا اجر زائع کر دیا جاتا ہے۔

یہی حدیث اصول کافی میں ابو الحسن الاول سے بھی منقول ہے
4680 - 9 - سهل، عن علي بن حسان، عن موسى بن بكر، عن أبي الحسن الاول (عليه السلام) قال: قال: ضرب الرجل يده على فخذه عند المصيبة إحباط لاجره (1). (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۵)

4679 - 8 - عدة من أصحابنا، عن سهل بن زياد، عن الحسن بن علي، عن علي بن عقبة، عن امرأة الحسن الصيقل، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: لا ينبغي الصياح على الميت ولا شق الثياب. (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۵)
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مسلمان کو میت پر چلانا نہیں چاہیے نہ کپڑے پھاڑنے چاہیے۔

4683 - 12 - محمد بن يحيى، عن أحمد بن محمد بن عيسى، عن الحسين بن سعيد، عن النضر بن سويد، عن القاسم بن سليمان، عن جراح المدائني عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: لا يصلح الصياح على الميت ولا ينبغي ولكن الناس لا يعرفونه والصبر خير. (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۶)
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مسلمان کو میت پر چلانا نہیں چاہیے لوگ اس مسئلے کو نہیں جانتے اور صبر کرنے میں خیر ہے۔

4674 - 3 - الحسين بن محمد، عن عبدالله بن عامر، عن علي بن مهزيار، عن علي بن إسماعيل الميثمي عن ربعي بن عبدالله، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: إن الصبر والبلاء يستبقان إلى المؤمن فيأتيه البلاء وهو صبور (1)، وإن الجزع والبلاء يستبقان إلى الكافر فيأتيه البلاء وهو جزوع. (اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۷،من لا یحضر الفقیہ جلد ۵ صفحہ ۲۹)
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مصیبت اور صبر مومن کی طرف سبقت کرتے ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صابر ہوتا ہے اور مصیبت اور بےصبری کافر کی طرف سبقت کرتے ہیں اس پر جب مصیبت آتی ہے اور وہ بے صبری کر رہا ہوتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں میری امت میں زمانہ جاہلیت کی ایسی ہیں کہ وہ ان کو نہ چھوڑیں گے۔ اپنے حسب پر فخر اور نسب پر طعن کرنا، ستاروں سے پانی کا طلب کرنا، اور نوحہ کرنا فرمایا نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اٹھے گی کہ اسے پگھلے ہوے تانبے کا اور خارش کا لباس پہنایا جاے گا۔
(حیات القلوب از ملا باقر مجلسی جلد ۲ صفحہ ۴۶۰ مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

ابن بابویہ نے بسند معتبر سے امام باقر سے روایت کیا ہے حضرت رسول ﷺنے اپنی وفات کے وقت حضرت فاطمہ سے فرمایا اے فاطمہ جب میں وفات پا جاوں تو میرے لئے اپنے چہرے کو نہ چھیلنا،اپنے بالوں کو نہ بکھیرنا اور واویلہ نہ کرنا اور ماتم کرنے والوں کو نہ بلانا۔ (حیات القلوب از ملا باقر مجلسی جلد ۲ صفحہ ۶۸۷ مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

حضرت حسین کی اپنے ساتھیوں کو وصیت

حضرت امام صادق سے منقول ہے کہ جب اس منحوس دن کی صبح طلوع ہوئی تو امام مظلوم نے اپنے اصحاب کو صبح کی نماز پڑھائی اور نماز کے بعد اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: آج علی بن حسین کے سوا تم سب شہید ہو جاوگے پس خدا سے ڈرنا اور صبر کرنا تاکہ سعادت پر فائز اور دنیا کی مشقت اور مذلت سے نجات پاو۔ (جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۷۵مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

حضرت حسین کی اپنی بہن حضرت زینب کو وصیت

حضرت امام حسین نے حضرت زینب سے فرمایا اے میری بہن میری جان کے برابر ،حلم اور بردباری اختیار کریں اور اپنے اوپر شیطان کو قبضہ نہ دیں،اور اللہ کی تقدیر پر صبر کریں،اور فرمایا اگر یہ لوگ مجھ کو آرام سے رہنے دیتے تو میں ہلاکت کو اختیار نہ کرتا،حضرت زینب نے کہا اس بات سے تو ہمارا دل زیادہ زخمی ہوتا ہے کہ آپ کے لئے اب کوئی چارہ کار نہیں ہے اور مجبوری کی وجہ سے ناپسندیدہ موت کا شربت پی رہے ہیں اور ہم کو مخالفین اور منافقین کے درمیان بے یارو مددگار تنہا مسافرت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں،حضرت زینب نے ہاتھ بلند کر کے رخسار نوچنا شروع کیا اور دوپٹہ سر سے اتار دیا گریبان چاک کیا اوربیہوش ہوگئی امام نےاپنی بہن پر پانی چھڑکا اور ان کو ہوش میں لائے اور جب وہ ہوش میں آگئیں تو فرمایا اے بہن خدا سے ڈرو اور اللہ کی تقدیر پر راضی رہو اور یہ جان لو کہ تمام زمین والوں نے ایک دن مرنا ہےاور آسمان والے بھی باقی نہیں رہیں گےسواے اللہ کےہر چیز کو فنا ہے وہ سب کو مارے گا اور مارنے کے بعد پھر زندہ کرے گا وہ باقی رہنے میں منفرد ہے ، میرے بھائی اور ماں جو مجھ سے بہتر تھے وہ شہید ہوگئے اور رسول اکرم ﷺ جو تمام مخلوق سے افضل تھے وہ بھی دنیا میں نہ رہے اور دارالبقاء کی طرف رحلت فرما گئےاور اپنی بہن کو بہت نصحیتیں کیں اور یہ وصیت کی اے میری معزز بہن میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ جب میں اہل جفا کی طرف سے عالم بقا میں رحلت کر جاوں تو گریبان چاک نہ کرنا ،چہرے پر خراشیں نہ ڈالنا اور واویلہ نہ کرنا ۔ (جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۵۳مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

حضرت حسین کی اپنی صاحبزادی حضرت سکینہ کو وصیت

اے بیٹی ہر شخص کا خدا مددگار ہوتا ہے دنیا اور آخرت میں خدا کی رحمت تم سے جدا نہ ہوگی ،اللہ کی تقدیر پر راضی رہنا، اور صبر کو اختیار کرنا،عنقریب دنیا فانی ختم ہو جاے گی اور آخرت کی ابدی نعمتوں کو زوال نہیں ہوگا۔ (جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۵۳مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

حضرت حسین کی اپنے اہل بیت کو آخری وصیت

پھر دوسری بار اہل بیت رسالت اور خاندان اہل طہارت کو آپ نے الوداع کہا اور ان کو صبر اور ضبط کا حکم فرمایا اور اللہ کے غیر متناہی اجر و ثواب کے ساتھ تسلی دی اور فرمایا کہ اپنے سر پر چادر رکھو ، اور رنج و مصیبت کے لشکر کے لئے تیار ہو جاو، اور جان لو کہ اللہ تمہارا حامی اور حافظ ہے وہ تم کو دشمنوں کے شر سے نجات دے گا اور تمہاری آخرت اچھی کرے گا اور تمہارے دشمنوں کو مختلف بلاوں میں مبتلاء کرے گا،اور تم مصیبت اور بلاوں کے عوض آخرت میں عزت سے نوازے گا،خبردار صبر کا دامن نہ چھوڑنا اور بےصبری کے کلام زبان پر نہ لانا اس سے تمہارے اجر و ثواب میں کمی ہوگی۔ (جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۷۶مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران)

شیعہ دوستوں کےلئے دعوت فکر

میں نے آپ حضرات کی خدمت میں بہت سی کتب شیعہ سے آئماءشیعہ کے اقوال نقل کئے ہیں جس میں ان سے ماتم کی حرمت واضح طور پر ثابت ہے کہ افراد آل بیت رسول نہ صرف اس فعل کو قبیح اور حرام جانتے تھے بلکہ اس کی سخت مذمت بھی کرتے تھے اور اس فعل کو کفار کی طرف نسبت دیتے تھے میں تمام شیعہ دوستوں کو دعوت فکر دینا چاہوں گاکہ آئیں اور ہماری نہ صحیح کم از کم ان شخصیات کی بات اور حکم پر توعمل کریں جن کو یہ معصوم ان الخطاء مانتے ہیں ، منصوص من جانب اللہ مانتے ہیں اور جن کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ کوئی کام یا کوئی حکم اللہ رب العزت کی مرضی کے خلاف نہیں دیتے اور ان کا کلام وحی کے مترادف ہے کیا یہ آپ کا اپنے ساتھ انصاف ہے کہ ایک طرف خود کو شیعان علی کہنے کے دعوےدار ہیں اور دوسری جانب حضرت علی کی بات ماننے کو تیار نظر نہیں آتے اور باتیں بھی وہ جو کتب اہل سنت کے بجاے آپ کی اپنی کتابوں میں منقول ہیں۔
ایک طرف تو آپ اپنے آپ کو حسینی کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور دوسری جانب نواسہ رسول حضرت حسین ؓکی کی گئی آخری وصیتوں کو ماننے کے بجاے ان کی کھلی نافرمانی کرتے نظر آتے ہیں یہ کیسا انصاف ہے کہ ایک طرف یہ نعرہ کہ ہم فقہ جعفری کے پیروکار ہیں اور ہم صرف اہل بیت رسولﷺ کی باتوں کو حجت مانتے ہیں اور جب امام جعفر اور اہل بیت رسولﷺ کی طرف سے ماتم اور نوحے کی مذمت سامنے آتی ہے تو ہمیں اپنی آنکھوں پربندھی ہوئی پٹی کچھ دیکھنے نہیں دیتی اور ہماری نظر میں ان معزز ہستیوں کی بات کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہ جاتی اور اپنے عقیدہ کے برخلاف ہم اہل بیت رسول ﷺکی سچی تعلیمات کو چھوڑ کر نام نہاد دین کے ٹھیکیدار جو ذاکرین کی شکل میں موجود ہیں کے ہاتھوں بیوقوف بن کر ایمان جیسی لازوال دولت سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ جنت کی آرزو اپنے دل میں لئے دراصل دوزخ کی طرف تیزی سے گام زن ہوتے ہیں۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہمیں اس راستے پر چلائے جو اس کے رسول کریم ﷺاور ان کے اہل بیت اورصحابہ کرام کا متفقہ راستہ تھا اور ان تمام افراد کی نافرمانی اور ان کی شان میں گستاخی سے بچائے اور ہم سب کو اس فعل حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین اکرام محمدی
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا
محترم بھائی!
آپ کی اس فورم پر پہلی آمد ہی ماشاء اللہ اس زبردست وتحقیقی ومدلل مضمون سے ہوئی، ہمیں اُمید ہے کہ آپ مزید اس طرح کے قیمتی تحفوں سے اصحابِ فورم کو محفوظ فرماتے رہیں گے۔
اگر آپ اس مضمون کی فارمیٹنگ بھی مختلف عربی، اردو اور دیگر ٹیگز سے کرلیں تو سونے پر سہاگہ ہوجائے گا۔
اللهم انفعنا بما علمتنا وعلمنا ما ينفعنا وزدنا علما
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ اکرام بھائی، بہت مدلل مضمون پیش کیا ہے آپ نے۔
آپ کے مضمون کی فارمیٹنگ میں کر دیتا ہوں، تاکہ پڑھنے میں مزید سہولت ہو۔ ازراہ کرم آپ اپنے آئندہ مضامین اسی طرح سے فارمیٹ کر لیجئے گا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اکرام محمدی بھائی جزاک اللہ آپ نے بہت ہی عمدہ مضمون شیئر کیا ہے ۔آپ کے مضمون کی فارمیٹنگ کردی گئی ہے ۔اب انشاءاللہ آپ اس فارمیٹنگ کے مطابق ہی مضمون شیئر کیا کریں گے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
محترم ایک مسلہ ہے کہ میرے بیشتر مضامین رومن میں ہیں۔
بھائی، یہ تو واقعی مسئلہ ہے۔ رومن کو اردو حروف میں کنورٹ کرنا کچھ دشوار ہے۔ اگرچہ بنیادی قسم کا کام تو گوگل بھی کر دے گا آپ کو۔
یہاں کلک کریں
یہاں سے آپ اپنے رومن مضمون کو اردو میں کنورٹ کرنے کے لئے مدد لے سکتے ہیں۔ لیکن بہرحال اغلاط وغیرہ کافی ہوں گی ان کو تو درست کرنے پر محنت کرنی ہی ہوگی۔ ایک دفعہ کی محنت ہے، آپ کر لیں گے تو پھر ان شاءاللہ کئی لوگ مستفیض ہو سکیں گے۔ اور ان مضامین سے ایک شخص بھی ہدایت پا گیا تو ان شاء اللہ نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ بہرحال رومن کو پڑھنا تو بہت مشکل ہے خصوصاً اب جبکہ یونیکوڈ اردو اور نستعلیق اردو کی عادت پڑ چکی ہے۔
والسلام
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
جزاک اللہ اکرام بھائی آپ کا مضمون تو فورم پر پوسٹ ہونے سے قبل ہی پڑ چکا ہوں ماشاء اللہ کافی مدلل ہے
آپ کو فورمس کی دنیا میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی
 
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
54
ری ایکشن اسکور
322
پوائنٹ
0
بھائی، یہ تو واقعی مسئلہ ہے۔ رومن کو اردو حروف میں کنورٹ کرنا کچھ دشوار ہے۔ اگرچہ بنیادی قسم کا کام تو گوگل بھی کر دے گا آپ کو۔
یہاں کلک کریں
یہاں سے آپ اپنے رومن مضمون کو اردو میں کنورٹ کرنے کے لئے مدد لے سکتے ہیں۔ لیکن بہرحال اغلاط وغیرہ کافی ہوں گی ان کو تو درست کرنے پر محنت کرنی ہی ہوگی۔ ایک دفعہ کی محنت ہے، آپ کر لیں گے تو پھر ان شاءاللہ کئی لوگ مستفیض ہو سکیں گے۔ اور ان مضامین سے ایک شخص بھی ہدایت پا گیا تو ان شاء اللہ نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ بہرحال رومن کو پڑھنا تو بہت مشکل ہے خصوصاً اب جبکہ یونیکوڈ اردو اور نستعلیق اردو کی عادت پڑ چکی ہے۔
والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

چلیں بھائی میں پوری کوشش کروں گا-
 
شمولیت
اپریل 04، 2011
پیغامات
54
ری ایکشن اسکور
322
پوائنٹ
0
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
جزاک اللہ اکرام بھائی آپ کا مضمون تو فورم پر پوسٹ ہونے سے قبل ہی پڑ چکا ہوں ماشاء اللہ کافی مدلل ہے
آپ کو فورمس کی دنیا میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شیخ سب آپ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے-
 
Top