• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن و صحت

شمولیت
اپریل 19، 2014
پیغامات
33
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
17
طب میں شہد کا استعمال: جدید طب میں بھی شہد کو تمام امراض کیلئے اکسیر اور معجزاتی دوا کے طور پر تسلیم کیا گیاہے۔ شہد ناصرف روحانی امراض کیلئے بلکہ جسمانی امراض کیلئے بھی مفید ہے اور صحت کا ضامن ہے۔ شہد کو اگر غذا کہیں تو یہ مکمل غذا کا درجہ رکھتا ہے اور اگر اسے مشروب قرار دیں تو مقوی مشروب ہے۔ ہمارے آقا ﷺ نے ساری زندگی شہد کا استعمال کیا اور تندرست رہے اور کبھی تھکاوٹ کا اظہار بھی نہ کیا۔ جدید سائنس بھی اس بات کی تائید کرتی ہے کہ شہد جسمانی اور ذہنی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ موت کے علاوہ ہر بیماری کا علاج: شہد ہر مرض میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں تک کہا جاتا ہے کہ شہد موت کے علاوہ ہر بیماری کا حتمی علاج ہے شہد بلڈپریشر دورکرتا ہے اور پیاس کو بجھاتا ہے۔ بلغم خارج کرتا ہے جبکہ دمہ اور کھانسی میں مفید ہے۔ صبح کے وقت جسم میں تھکاوٹ کا احساس پیدا ہونے لگےتو دودھ میں شہد ملا کر پینے سے چستی آجاتی ہے۔ شہد دل کے مریضوں اور دیگر جسمانی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کیلئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ حسن کا ضامن:شہدصحت کے ساتھ ساتھ حسن کا ضامن بھی ہے۔ خواتین اگر اپنی جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا چاہتی ہیں تو انہیں چاہیے کہ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر بلاناغہ پینے سے وہ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ شہد چہرے کی جھریوں اور چھائیوں کو بھی دور کرتا ہے۔ اس میں موجود اجزاء چہرے کے بیکٹیریا کو ختم کرکے جلد کو صاف ستھرا اور نرم و ملائم بناتے ہیں۔ شہد کو چہرے پر 20 منٹ لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی، شہد اور جَو کا آٹا ہم وزن ملا کر چہرے پر لگانےسے چہرے کے کھلے مسام بند ہوجاتے ہیں اور جلد تروتازہ نظر آتی ہے۔ شہد آنکھوں کیلئے بہترین ٹانک: شہد آنکھوں کیلئے بہترین ہے۔ شہد آنکھوں کو دھو کر شیشہ کی طرح صاف و چمکدار کرتا ہے۔ آنکھوں کی تکلیف میں شہد کو عرق گلاب میں حل کرکے ایک سلائی دن میں دو بار لگائیں۔ آنکھوں کی ہر قسم کی بیماریوں کیلئے شہد مفید ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ رات کو آنکھوں میں شہد لگانے سے آنکھیں بالکل صاف و شفاف ہوجاتی ہیں۔ بالوں کے امراض میں شہد کا استعمال: بالوں کے استعمال میں بھی شہد مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ بالوں کو جلد سفید ہونے سے بچانے کیلئے روغن زیتون میں شہد ملا کر جڑوں میں لگائیں۔ دو گھنٹے بعد ریٹھے کے پانی سے سر دھولیں۔ سفید بال ہونا رک جائیں گے بلکہ سفید بال بھی سیاہ ہوجائیں گے۔ بشرط کہ شہد خالص ہو۔عرق گلاب میں شہد ملا کر بالوں میں لگانے سے جوئیں مرجاتی ہیں۔ دانتوں، گلے اور مسوڑھوں کا ورم دور: شہد کو سرکہ میں حل کرکے دانتوں پر ملنے سے دانت مضبوط اور صحت مند ہوجاتے ہیں۔ گرم پانی میں شہد اور نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے اور مسوڑھوں کا ورم دورہوجاتا ہے۔ مسوڑھوں میں زخم ہوجائے تو شہد لگانے سے زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ اصلی شہد کی پہچان: شہد کے چند قطرے پانی کے گلاس میں ٹپکائیں اگر وہ ثابت حالت میں پڑے رہیں تو شہد اصلی ہے۔ ترچھے سفید کاغذ پر چند قطرے شہد کے ٹپکائیں اور وہ مولی کی طرح پھیل جائے تو اصلی ہے۔ دل کو خوبصورت بنانے والامیوہ پستہ کو روز افزوں کے طور پر قلب دوست سمجھا جارہا ہے۔ بہرحال پستوں میں مونوان سیچورینڈ فیٹ کا غالب عنصرموجود ہوتا ہے جو کہ کولیسٹرول کے لیول اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ پستہ کی ایک اونس کی مقدارمیں چربی کی مجموعی مقدار 13 گرام ہوتی ہے جس میں سے صرف 15 گرام Saturate ہوتی ہے۔ اچھے عمدہ اور غذائیت اور اچھے ذائقے کے حامل پستے کسی بھی موقع کیلئے مسرت بخش رہتے ہیں وہ خواہ کسی بھی شکل میں کیوں نہ ہوں وہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور توانائی بہم پہنچاتے ہیں۔ ہر ایک اونس پستوں میں تین سو دس گرام پوٹاشیم چھ گرام پروٹین نو گرام مجموعی کاربوہائیڈریٹ اور تین گرام غذائیت بخش فائبر شامل ہوتے ہیں۔ فٹنس حاصل کرنے کی ترکیبیں اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ مختلف اقسام کے کھانے کھانا اور اس کے ساتھ باقاعدہ جسمانی سرگرمی کوجاری رکھنا ایک صحت مند طرز زندگی کیلئے ضروری ہیں۔ مٹھی بھر پستے کھالینا آپ کیلئے بہتر صحت اور خوبصورتی کا انوکھا راز ہے۔ چنانچہ اپنی مرضی اور پستہ کے کھانے سے پہلے اپنےلیے بہتر صحت بخش متوازن غذا ترتیب دیجئے، اس کے ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کے عمل بھی جاری رکھیے۔ اس کے ذریعے وزن میں بھی کمی کی جاسکتی ہے۔ مونوان سیچورینڈفیٹ کی مناسب مقدار کے استعمال کے ذریعے اپنا وزن کم کیجئے جو لوگ اپنے وزن کے سلسلے میں پریشان ہیں‘ وہ گری دار میوے کھا کر بھی اپنے وزن میں کمی کرسکتے ہیں۔ موٹاپا صحت کا ایک اہم مسئلہ ہے جس کا تعلق ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کی بعض اقسام سے ہے‘ اس مطالعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی غذائیں جن میں ایسے کھانے شامل ہوں جن میں بنیادی طور پر مونوان سیچوریٹڈ فیٹ پائی جاتی ہے۔ صحت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ مونوان سیچوریٹڈفیٹ اس قسم کی غذاؤں میں پائی جاتی ہیں‘ جیسے پستے اور دوسرے گری دار میوے، اخروٹ اور اخروٹ کا مکھن زیتون کا تیل اور کینولا کا تیل۔ لطیف ذائقے کے علاوہ ایک اونس پستہ میں بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے جس میں روزانہ کی ضرورت کے مطابق کلیدی غذا کا دس متعدی سے زیادہ حصہ موجود ہوتا ہے۔ پستوں کی غذائیت از اول تا آخر: مختلف اقسام کی غذائیں کھانا اچھی غذائیت کی کلید ہے ہر غذا غذائیت کی کچھ نہ کچھ مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔ اگرچہ بعض غذائی اشیاء دوسری اشیاء کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش ہوسکتی ہیں اور آپ کی غذائی ضروریات کو زیادہ بہتر طور پر پورا کرسکتی ہیں کیا آپ کو معلوم ہے کہ پستے میں بہت سی کلیدی غذائیت بخش اشیاء کی بھرپور شکل ہیں۔وٹامن اے آپ کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد دیتا ہے اور جسم کے تمام خلیوں اور ٹشوز میں اضافہ کرتا ہے۔وٹامن بی-6 ان پروٹینز کی پیداوار میں جسم کی مدد کرتا ہے جسم کے خلیوں کی تشکیل میں استعمال ہوتے ہیں۔ بی-6 ہیموگلوبین اور انسولین جیسے اہم جسمانی کیمیاوی مادوں کو نیز انفیکشن کے خلاف مزاحمت کرنے کیلئے اینٹی باڈیز کو پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔وٹامن بی ون (تھیامین) جسم کے تمام خلیوں کو کاربوہائیڈریٹس سے توانائی پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلشیم مضبوط دانتوں اور ہڈیوں کی تشکیل کرتا ہے‘ عضلات کے سکڑنے میں مدد دیتا ہے اور اعصابی نظام کو معمول کے مطابق کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کاپر(تانبا) تمام خلیوں کو توانائی کی تشکیل میں مدد دیتا ہے اور ہیموگلوبن کے بننے میں مدد دیتا ہے جو خون میں آکسیجن لے جاتی ہے۔ وٹامن ای صحت مند خلیوں اور ٹشوز کے فروغ میں مدد دیتا ہے اور ایک اینٹی آکسی ڈینٹ کی حیثیت سے امراض قلب اور کینسر کی روک تھام میں مدد دے سکتا ہے۔فولیٹ خلیوں کی تشکیل اور ان کی تجدید کیلئے ضروری ہے۔ فولیٹ پیدائشی نقص کو روکنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہ امراض قلب کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔فولاد ہمارے جسم کیلئے ضروری ہے‘ یہ آکسیجن کو خلیوں تک پہنچاتا ہے یہ خون کے سرخ خلیوں میں ہیموگلوبن کا ایک ضروری حصہ ہے۔ فاسفورس نئے خلیوں کی تخلیق میں مدد دیتا ہے اور جسم کو کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور چربی کو مؤثر طور پر استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم جسم کے رقیق مادوں اور الیکٹرولائٹس کو متوازن بناتا ہے‘ عضلات کے سکڑنے اور اعصابی تحریکات کے لیے اہم ہیں۔ سیلینیم خلیوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے اور وٹامن ای کے ساتھ مل کر اینٹی ڈاکسن کی طرح کام کرتا ہے اور جسم کے خلیوں کو نقصان پہنچنے سے محفوظ رکھتا ہے جو کہ دل کی بیماری اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ اس طرح آپ پستہ سےاپنے کو محفوظ اور خوبصورت بناسکتی ہیں اور اپنی جلد کو بھی۔ کیونکہ اگر دل خوبصورت ہوگا تو یقیناً آپ بھی حسین و جمیل بن جائیں گی۔ گوری رنگت اور لمبے گھنے بال اب خواب نہیں (فرحت، لاہور) لمبے اور گھنے بالوں کیلئے لاجواب ٹوٹکہ: اس کے لیے ارنڈ (کسٹرآئل) کا تیل‘ ناریل کا تیل اور زیتون کا تیل ہموزن ملا کر صاف ستھری شیشی کی بوتل میں محفوظ کرلیں جب بھی سر پر تیل لگانا ہو تو اسے نیم گرم کرکے سر کی جلد اور بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اس تیل کے باقاعدہ استعمال سے بال لمبے‘ گھنے اور مضبوط ہوجائیں گے۔ گرمی دانوں سے نجات کیلئے: گرمیوں میں اکثر لوگوں کے گرمی دانے نکل آتے ہیں جو لوگ باہر کام کرتے ہیں ان کے ساتھ یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے لہٰذا ان کی جلن سے بچنے کے لیے ملتانی مٹی بھگو کر اس کا لیپ کریں‘ ملتانی مٹی کے اس لیپ سے صرف جلن ہی نہیں گرمی دانے بھی ختم ہوجائیں گے۔ اب آپ کو کوئی سانولا یا کالا نہیں کہےگا: اگر کوئی گوری رنگت چاہتا ہے تو تھوڑے سے دودھ میں دو قطرے لیموں کے ڈال دیں جب دودھ پھٹ جائے تو پھٹے ہوئے دودھ کا پانی علیحدہ کرکے کسی الگ بوتل میں ڈال لیں اور اسی بوتل میں اتنی مقدار میں گلاب کا عرق ڈالیں رات کو سونے سے پہلے چہرے پرلگائیں اور صبح کسی اچھے صابن سے چہرہ دھولیں۔ کھیرے سے جلد فریش اور چہرہ شاداب: کھیرے کو پیس کر دو چائے کے چمچ دودھ، ایک انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح ملا کر چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں‘ خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں ‘چہرہ شاداب ہوجائے گا۔ پودینہ کے استعمال سے رنگ سرخ و سپید: پودینہ کے پتے50 گرام ایک کلو پانی میں ابال کر کھلے منہ کے برتن میں ٹھنڈی جگہ رکھ دیں‘ روزانہ چائے کی پیالی کے چوتھائی حصے کے برابر استعمال کرنے سے رنگ سرخ و سپید ہوجائے گا۔ نہار منہ پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ پودینہ خالص ایک تولہ‘ سرکہ ایک پاؤ کے ساتھ پیس کر چہرے کے داغ دھبوں اور مہاسوں پر لگائیں۔ چند دن کے استعمال سے دھبے دور ہوجائیں گے۔ آنکھوں کے حلقے ختم: آلو اور کھیرے کا رس مکس کرکے لگانے سے آنکھوں کے گرد پڑے سیاہ حلقے اور سوجن دور ہوجائے گی۔ نیم گرم دودھ میں روئی کا پیڈ بھگو کر آنکھوں پر رکھیں۔ ہفتے میں دو بار کرنے سے آنکھوں کے گرد جھریاں اور حلقے ختم ہوجائیں گے۔ نیم گرم دودھ سے اچھا کلینرکوئی نہیں لہٰذا اس سے اپنا چہرہ صاف کریں۔ حلق اور تالو کے زخموں کا علاج:اگر کسی کے حلق اور تالو میں زخم ہوجائے تو اس کے لیے ایک کلو پانی میں ایک تولہ باریک پسی ہوئی ہلدی ملا کر جوش دیں جب پاؤ بھر پانی باقی رہ جائے تب چھان کر صبح و شام اس پانی کے ساتھ غرغرے کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی زخم ٹھیک ہوجائے گا۔ پاؤں کے پسینے کا علاج:اگر آپ کی جلد چکنی ہے یا آپ کے پاؤں پر بہت پسینہ آتا ہے تو گرم پانی میں سرکہ یا لیموں کا عرق ملا کر اس سے پاؤں دھوئیں تو پسینہ کم آتا ہے۔ دہی جمانے کیلئے: دودھ میں روٹی کا باسی ٹکڑا ڈال کر رکھ دیں‘ دہی جم جائے گا۔ دستوں اور پیچش کیلئے: لیموں کے بیج نکال کر محفوظ کرلیں۔ دستوں اور پیچش میں پیس کر پھانک لیں فائدہ ہوگا۔ چوٹ لگے یا نکسیر پھوٹے: اگر بچوں کوچوٹ لگ جائے اور خون نکلنے لگے تو فوراً چینی لگادیں۔ چینی باریک ہونی چاہیے‘ خون بند ہوجائے گا بار بار نکسیر پھوٹتی ہو تو رات کو ناریل کا ٹکڑا کسی مٹی کے برتن میں پانی ڈال کر بھگودیں۔ صبح نہار منہ کھالیں۔ ایک ہفتہ استعمال کریں آرام آجائیگا۔ وزن کم کرنے کا طریقہ: بھنے ہوئے چنے بہترین ٹانک کے ساتھ جسم کی چربی اور زہریلے مادے بھی جذب کرتے ہیں۔ رات کو کھانا آدھا کھائیں۔ دو مٹھی چنے چھلکے سمیت کھائیں‘ پانی مت پئیں۔ چار ماہ تک وزن کم ہوجائے گا۔ بیماری دور بھاگے گی۔ روزانہ ایک کیلا کھائیں جسم کی تیزابیت کم ہوگی۔ ہاضمہ درست: کھیرا، ککڑی، گاجر، چقندر، سیب، شلجم، مولی ہمیشہ پتوں کے ساتھ کھائیں۔ ہاضمہ درست رہےگا۔ نیند کی کمی کیلئے: جن لوگوں کو نیند کم آتی ہے‘ ان کے لیے دھنیے کا پانی آدھا تولہ پینا بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ نرم اور پھولی ہوئی روٹی بنانے کیلئے: آٹے کو نیم گرم پانی سے گوندھ کر آخر میں تھوڑا تیل یا گھی ڈال کر گوندھ لیں۔ دس منٹ بعد روٹی بنائیں۔ روٹی نہایت نرم اور پھولی بنے گی۔ بچھو، بھڑ یا شہد کی مکھی کاٹ لے: پیاز کا عرق نکال کرلگائیں اور تھوڑا سا کھابھی لیں آرام آجائیگا۔ دانتوں کی مضبوطی کیلئے: دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کیلئے پھٹکڑی توے پر بھونیں بھربھری ہوجائے تو باریک پیس لیں۔ نمک ملا کر ہفتے میں دو دفعہ دانت مانجھیں دانت چمک اٹھیں گے۔ رنگت نکھارنے کیلئے: کیلا، ناشپاتی اور امرود تینوں ہم وزن ملاکر پیس لیں، لیموں کا رس شامل کریں اور روزانہ چہرے پر کریم کی طرح لگائیں‘ ایک ماہ میں رنگت نکھر جائے گی۔ چہرے پر چمک کیلئے دودھ میں بادام ملا کر گرائنڈ کریں اور چہرے پرملیں‘ چہرہ چمکدار ہوجائے گا۔چہرے کی جلد نرم بنانے کیلئے دوکھانے چمچ دودھ میں ایک چمچ نمک ملائیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں یہ عمل دس روز کریں۔ آپ کے چہرے کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔
 
Top