• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:17)(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب )) (حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ عنہ کے اقوال زریں )

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب ))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری،ریسرچ فیلو:دارالمعارف لاہور:0306:4436662)

(حصہ:5) (( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب ))حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حکیمانہ اقوال،

♻ ٨۔ حضرت سلمان فارسی رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے ایک دفعہ مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا: اے سلمان! اللہ سے ڈرو، عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب ہر بات عیاں ہو جائے گی اور میں نہیں جانتا کہ ہر چیز میں تمھارا کتنا حصہ ہے۔ تم نے کس قدر نیکیاں اپنے لیے ذخیرہ کی ہیں؟ یا کس قدر گناہوں کا بوجھ اپنے اوپر ڈالا ہے؟ جان لو جس نے پانچ وقت کی نماز پڑھی وہ صبح سے شام تک اللہ کی حفاظت میں آ گیا، جس نے اللہ سے بد عہدی کی وہ اوندھے منہ دوزخ میں پھینکا جائے گا۔(لسیوطی، تاریخ الخلفاء ، ص: ٩٥، ٩٦)

♻ ٩۔حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کا یہ بھی قول ہے : نیک لوگ یکے بعد دیگرے اٹھا لیے جائیں گے۔ اور باقی ایسے بے کار لوگ ہوں گے جیسے کھجور اور َجو کی بھوسی، اللہ کو ان کی کوئی پروا نہ ہو گی( السیوطی ، تاریخ الخلفاء ، ص: ٩٦)

♻ ١٠۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کہا کرتے تھے: '' أَہْلَکَنَا الْأَحْمَرَانِ: الذَّہَبُ وَالزَّعْفَرَانُ''(السیوطی، تاریخ الخلفاء ، ص: ٩٦ )ہمیں تو دنیوی مال و متاع نے ہلاک کر دیا ہے۔

♻ ١١۔ حضرت مسلم بن یسار بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: مسلمان کو جب تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ اس کا اجر دیتا ہے، خواہ وہ تکلیف جوتے کا تسمہ ٹوٹنے کی صورت میں پہنچے ، یا کسی ایسے مال کے گم ہونے کی صورت میں جو اس کے پاس تھا، چاہے مایوسی کے بعد اسے واپس ہی مل جائے۔(السیوطی، تاریخ الخلفاء، ص:٩٦)

♻ ١٢۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: ''لَادِینَ لِأَحَدٍ لَا إِیْمَانَ لَہ،، وَلَا أَجْرَ لِمَنْ لَاحِسْبَۃَ لَہُ، وَلَا عَمَلَ لِمَن لَا نِیَّۃَ لَہ،''(السیوطی، تاریخ الخلفاء،ص:٣٩٠)جس کا ایمان نہیں اس کا کوئی دین نہیں اوراس شخص کے لیے کوئی اجر نہیں جسے ثواب کی اُمید نہیں اور جس شخص کی کوئی نیت نہیں اس کا کوئی عمل قبول ہی نہیں ۔

♻ ١٣۔ حضرت صدیق اکبر رضی اللّٰہ کا یہ بھی قول ہے :''فَإِنَّ اَلْکَذِبَ مُجَانِبُ الْإِیْمَانِ۔''(لہندی، کنز العمال: ٨٢٢٢ والبیہقی، شعب الإیمان:٤٤٦٨)جھوٹ ایمان کے منافی ہے۔

♻ ١٤۔ یہ بھی اُنھی کا قول ہے: ''اِحْرِصْ عَلَی الْمَوْتِ تُوہَبُ لَکَ الْحَیَاۃُ''(ابن خلکان، وفیات الاعیان : 67/3)اللہ کے راستے میں موت کے حریص رہو گے تو زندگی کا سراغ پا لو گے۔

♻ ١٥۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے جب مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی، یہاں کی آب وہوا کو ناموافق پا کر بیمار ہو گئے۔ تب اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے ؎کُلُّ امْرِیءٍ مُصَبَّحٌ فِی أَہْلِہٖ ، وَالْمَوْتُ أَدْنٰی مِن شِرَاکِ نَعْلِہٖ (صحیح البخاری:١٨٨٩)ہر شخص اپنے گھر والوں میں صبح کرتا ہے جبکہ موت اس کے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ اس کے قریب ہوتی ہے ۔

♻ ١٦۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ یہ بھی کہا کرتے تھے: ''الْعَجْزُ عَنْ دَرَکِ الْإِدْرَاکِ إِدْرَاکٌ''(السبکی، طبقات الشافعیۃ الکبریٰ:207/5)جس چیز کا علم نہ ہو اس سے عاجزی کا اظہار کرنا بھی علم ہے۔

♻ ١٧۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ معرفتِ الٰہی کے بارے میں کہا کرتے تھے:''عَرَفْتُ رَبِّی بِرَبِّی''(المناوی، فیض القدیر181/6)میں نے اپنے رب کو اپنا رب ہونے کی وجہ سے پہچانا ۔

♻ ١٨۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کا یہ قول بھی معروف ہے:'' لَا تَحْقِرَنَّ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ فَإِنَّ صَغِیْرَ الْمُسْلِمِینَ عِنْدَ اللّٰہِ کَبِیْرٌ''(أبو شجاع الدیلمی، الفردوس بمأثور الخطاب :٧٨١٣ )تم مسلمانوں میں سے کسی کو حقیر نہ سمجھو، کیونکہ مسلمانوں میں سے چھوٹا بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں مقام رکھتا ہے۔

♻ درج ذیل اقوال زریں بھی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ ہی کے ہیں:
١٩۔ ''طُوْبٰی لِمَنْ مَاتَ فِی نَأْنَأَۃِ الْإِسْـلَامِ''(الذہبی، تاریخ الإسلام 262/27 و السیوطی، تاریخ الخلفاء ، ص: ٩٢)خوشخبری ہے اس شخص کے لیے جو ابتدائے اسلام میں فوت ہو گیا۔

♻ ٢٠۔ یہ بھی حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کا قول ہے'' مَن مَقَتَ نَفْسَہُ فِی ذَاتِ اللّٰہِ أَمِنَہُ اللّٰہُ مِن مَقْتِہٖ'' (الہندی، کنز العمال:٨٧٥٢)جس نے اللہ کی رضا کے لیے لوگوں کی ناراضی مول لے لی اللہ تعالیٰ اسے اپنے غصے سے محفوظ رکھے گا۔
 
Top