• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:20)(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب )) (حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ عنہ کے اقوال زریں )

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب ))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری،ریسرچ فیلو:دارالمعارف لاہور:0306:4436662)

(حصہ:8) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حکیمانہ اقوال،سیدنا یزید بن ابی سفیان رضی اللّٰہ عنہ کو نصیحت :

♻ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے لشکر یزید بن ابی سفیان کو الوداع کہتے ہوئے سیدنا یزید رضی اللّٰہ عنہ سے کہا: میں نے تمھیں ذمہ دار مقرر کیا ہے، تاکہ میں تمھیں آزماؤں ، تمھارا تجربہ کروں اور تمھیں تجربہ کار بناؤں۔ اگر تم نے اپنا فرض بحسن و خوبی ادا کیا تو میں تمھیں دوبارہ اس عہدے پر مقرر کر دوں گا اور اس میں اضافہ کروں گا ۔

♻ اگر تم نے کوتاہی کی تو میں تمھیں معزول کر دوں گا۔ تم تقویٰ اختیار کرو۔ ﷲ تمھارے باطن کو اسی طرح دیکھتا ہے جس طرح وہ تمھارے ظاہر سے آگاہ ہے۔ اللہ کے زیادہ قریب وہ ہیں جو اللہ سے دوستی کا حق زیادہ ادا کرنے والے ہیں اور اللہ سے قریب تر وہ ہیں جو اپنے اعمال سے اس کی قربت کے آرزومند ہیں۔

♻ خبردار! تم جاہلی تعصب سے بچنا۔ اللہ کو ایسا کرنے والا ناپسند ہے۔ اپنے لشکر کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا۔ اس کے ساتھ خیر خواہی سے پیش آنا اور انھیں خیر کا وعدہ یاد دلانا، جب انھیں وعظ و نصیحت کرو تو مختصر کرنا، کیونکہ جب بات لمبی ہو جائے تو اس کی قدر و قیمت گھٹ جاتی ہے۔

♻۔ تم اپنے آپ کو درست رکھو لوگ تمھارے لیے درست ہو جائیں گے۔ نمازوں کو ان کے اوقات میں رکوع وسجود کی تکمیل کے ساتھ ادا کرنا۔ نماز میں خشوع و خضوع کا مکمل اہتمام کرنا۔ جب دشمن کے سفیر تمھارے پاس آئیں تو ان کا اکرام کرنا اور انھیں جلد رخصت کرنا، تاکہ وہ تمھاری فوج کے بارے میں کچھ نہ جان سکیں، اُنھیں اپنے اُمور پر مطلع نہ ہونے دینا کہ انھیں تمھارے نقص و عیب کا پتہ چل سکے۔ انھیں فوج کے جمگھٹے میں رکھنا تاکہ وہ مسلمانوں کی قوت سے مرعوب ہو جائیں۔

♻ اپنے لوگوں کو ان سے بات کرنے کی اجازت مت دینا، خود بات کرنا اور راز ظاہر نہ ہونے دینا۔جب مشورہ لینا تو بات سچ کہنا، صحیح مشورہ ملے گا۔ مشیر سے اپنی خبر نہ چھپانا ورنہ تمھاری وجہ سے خود تمھیں نقصان ہو گا۔ اپنے ساتھیوں سے رات کے وقت گفتگو کرنا، دن بھر کی خبریں تمھیں مل جائیں گی اورپردے اُٹھ جائیں گے۔ حفاظتی دستے میں زیادہ افراد رکھنا، انھیں فوج میں پھیلا دینا اور ان کے پاس بغیر اطلاع اچانک جاتے رہنا۔

♻ جس کو اپنے فرض سے غافل پاؤ، اس کی اچھی طرح تادیب کرنا، معمولی نوعیت کی سزا دے کر اس کی باری رات کے پہرے کی لگا دینا۔ اول رات کے حصے کی باری لمبی رکھنا کیونکہ دن کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ باری آسان ہوتی ہے۔ سزا کے مستحق کو سزا دینا، بغیر سزا نہ چھوڑنا، نہ اس میں نرمی کرنا۔ ہاں سزا دینے میں جلدی نہ کرنا، اس کے لیے بہانے تلاش نہ کرنا۔

♻ اپنی فوج سے غافل نہ رہنا مبادا اس کے اندر خرابیاں پیدا ہو جائیں۔ ان کی جاسوسی کرنا، انھیں رسوا نہ کرنا۔ ان کی رازکی باتیں لوگوں کو مت بتانا۔ ان کے ظاہر پر اکتفا کرنا۔ بے کار قسم کے لوگوں کے ساتھ نہ بیٹھنا، سچے اور وفادار لوگوں کے ساتھ بیٹھنا۔ دشمن سے محاذ آرائی کے وقت ڈٹ جانا، بزدل نہ بننا ورنہ تمھاری فوج بھی بزدل ہو جائے گی۔ تمھیں ایسے لوگ بھی ملیں گے جو عبادت خانوں میں مشغول ہوں گے، ان سے کنارہ کش رہنا اور انھیں ان کی حالت پر چھوڑ دینا۔(ابن الاثیر، الکامل :404/2)
________
 
Top