• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی بیس رکعات تراویح والی روایت کاجائزہ

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
ابسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاۃ
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی بیس رکعت تراویح والی روایت کا جائزہ

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جو روایت مروی ہے۔وہ بالکل ضعییف اور ناقابل اعتبار ہے۔اُس کے متعلق خود آپ کے حنفی امام ۔۔۔شیخ ابن ہمام حنفی نے یوں لکھا ہے۔
و اماما روی ابن ابی شیبہ و الطبرانی وعند البھیقی من حدیث ابن عباس انہ علیہ الصلوٰۃ والسلام کان یصلی فی رمضان عشرین رکعتہ سوی الوترفضیعف با بی شیبۃ ابراھیم بن عثمان متفق علیٰ ضعفہ مع ما لفتہ للصحیح
ابن ابی شیبہ نے اپنے مصنف میں اورطبرانی نےاور بیھقی نے ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جو روایت کی ہے۔ کہ آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم رمضان میں‌ وتر کے علاوہ بیس رکعت پڑھتے تھے۔ وہ حدیث ضعیف ہے ۔ کیونکہ اس کی سند میں‌ راوی ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان واقع ہے جو متفقہ طورپر ضعیف ہے۔علاوہ ازیں یہ حدیث با وجود ضعیف ہونے کے صحیح حدیث (یعنی بخاری شریف کی حدیث ( کے مخالف بھی ہے۔
(فتح القدیر؛467/1۔۔۔علامہ زیلعی نے نصب الرایہ 153/2میں بھی یہی بات لکھی ہے۔)
اب ملاحظہ ہو صحیح بخاری کی وہ ؃حدیث جس کےیہ حدیث مخالف ہے۔

آنحضرت صلیٰ اللہ علیہ وسلم ۔رمضان ہو یاغیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔
(صحیح بخاری فی التھجد باب قیام النبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم ۔بالیل فی رمضان وغیرہِ و فی الصلاۃ تراویح باب فضل من قام رمضان۔ صحیح مسلم۔ترمذی۔نسائی۔)
 
Top