• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت انس سے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے والی روایت کی حقیقت؟

شمولیت
جولائی 31، 2018
پیغامات
49
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
17
تحقیق و تحریر: محمد طلحہ سلفی




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



بعض لوگ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے والی ایک روایت پیش کرتے ہیں


"أخبرنا أبو الحسين بن الفضل ببغداد، أنا أبو عمرو ابن السماك، ثنا محمد بن عبيد الله بن المنادي، ثنا أبو حذيفة، ثنا سعيد بن زربي ، عن ثابت، عن أنس قال: من أخلاق النبوة تعجيل الإفطار وتأخير السحور، ووضعك يمينك على شمالك في الصلاة تحت السرة"
ترجمہ:
"حضرت انس کہتے ہیں نبوّت کے اخلاق میں سے ہے سحری میں تاخیر کرنا افطاری میں جلدی کرنا اور نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا"

تحقیق:
یہ روایت ضعیف ہے کیوں کہ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن زربی ہے جس پر کہیں محدثین کی جرح ہے اور اس راوی کی توثیق میری تحقیق کے مطابق کسی ایک محدث نے بھی نہیں کی۔ نیچے اُن محدثین کی جرح ملاحظہ فرمائیں جنہوں نے سعید بن ذربی پر جرح کی ہے۔

:سعید بن زربی محدثین کی نظر میں

1
امام یحییٰ بن معین نے کہا کہ
"سعيد بن زربي ليس بشي "
سعید بن زربی کی کوئی حیثیت نہیں
تاريخ ابن معين رواية الدورى 88/4 )





2

امام بخاری رحمہ اللہ نے سعید بن زربی کے بارے میں فرمایا کہ
"لیس بقوي "
یہ قوی نہیں ہے
دیکھیے تاریخ الکبیر للبخاری 370/2




ایک اور جگہ امام بُخاری نے فرمایا کہ
"صاحب عجائب "
یہ عجیب و غریب روایتوں والا ہے
دیکھیے تاریخ الکبیر للبخاری 473/2




اور ایک جگہ امام بُخاری نے فرمایا کہ
"ليس بثقة "
سعید بن زربی ثقہ نہیں ہے
دیکھیے کتاب الضعفاء الصغیر صفحہ 190






3

امام مسلم نے فرمایا کہ
"صاحب عجائب"
یہ عجیب و غریب روایات والا ہے
دیکھیے کتاب الکنی والاسماء رقم 3080





4
امام ابو داؤد نے سعید بن ذربی کو ضعیف کہا
دیکھیے سؤالات ابو عبيد الآجري 409/1
دوسرا نسخہ صفحہ 311




5
امام ابو حاتم نے سعید بن زربی کے بارے میں
کہا کہ
سعيد بن زربي ضعيف الحديث، منكر الحديث، عنده عجائب من المناكير

سعید بن زربی ضعیف الحدیث ہے منکر الحدیث ہے اور اس کے پاس عجیب و غریب منکر روایات ہیں
دیکھیے الجرح و تعدیل 23/4




6
امام یعقوب بن سفیان للفسووی نے کہا کہ
"یہ ضعیف ہے "
دیکھیے کتاب المعرفتہ و التاریخ 660/2





7
امام نسائی نے کہا کہ
"لیس بثقۃ "
یہ ثقہ نہیں ہے
دیکھیے کتاب الضعفاء و المتروکین صفحہ 129




8
امام ابن حبان نے کہا کہ
كان ممن يروي المضوعات عن الأثبات على "
" قلة روايته

یہ قلیل الروایہ ہونے کے ساتھ ساتھ ثقہ راویوں
سے موضوع و منگھرت روایتیں بیان کرتا ہے۔

دیکھیے المجروحین لابن حبان 318/1
دوسرا نُسخہ 399/1




9

امام ابن عدی نے کہا کہ
وهو يأتي عن كل ما يروي عنه بأشياء لا يتابعه "
"عليه أحد وعامة حديثه على ذلك

یہ ہر ایک ایسی حدیث بیان کرتا ہے جس کی متابعت کوئی نہیں کرتا اس کی اکثر حدیثیں اسی طرح ہے۔

دیکھیے الکامل فی ضعفاء الرجال 412/4
دوسرا نُسخہ 537/5





10
امام ابو احمد الحاکم نے کہا کہ
"سعید بن زربی سخت منکر الحدیث ہے "
دیکھیے تہذیب التہذیب 28/4




11
امام دار قطنی رحمہ اللہ نے سعید بن زربی کو کہا کہ یہ متروک ہے
دیکھیے کتاب الضعفا و المتروکون 156/2
دوسرا نسخہ صفحہ 237






12
امام بیہقی نے فرمایا کہ
"لیس بقوی "
یہ قوی نہیں ہے
دیکھیے خلافيات للبيهقي 254/2






امام بیہقی نے دو جگہ اور اس راوی کو ضعیف کہا اسکین نیچے دیکھیے











13
امام ذہبی نے فرمایا
"ضعفوه "
محدثین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے





14
امام حافظ ابن حجر نے کہا کہ
سعید بن ذربي منکر الحدیث راوی ہے
دیکھیے تقریب التہذیب رقم 2304
























 
Top