• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا جبرئیل علیہ السلام کی شناخت کرنا

شمولیت
اکتوبر 06، 2013
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
43
ایک حدیث بیان کی جاتی ہے کہ ام المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنھا اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جب آپ کے پاس جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے توکیا آپ مجھے اس سے آگاہ کرسکتے ہیں ؟اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ہاں۔

چنانچہ جب جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو آگاہ کیا کہ جبرئیل میرے پاس آگئے ہیں ۔

تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ میری بائیں ران پر بیٹھ جائیے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ۔
پھر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا اب آپ کو جبرئیل علیہ السلام نظر آرہے ہیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :ہاں!

اس کے بعدحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا:آپ میری دائیں ران پر بیٹھ جائیے ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ۔

پھرحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا : کیا اب آپ کو جبرئیل علیہ السلام نظر آرہے ہیں؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ہاں۔

اس کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ میری گود میں بیٹھ جائیے ۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ۔پھرحضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے سوال کیا : کیا اب آپ کو جبرئیل علیہ السلام نظر آرہے ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ہاں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :ہاں!

اس کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نےاپنا چہرہ کھول دیا اور اپنا ڈوپٹہ گراددیا اور پھر پوچھا: کیا اب آپ کو جبرئیل علیہ السلام نظر آرہے ہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :نہیں!
اس کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ ثابت قدم رہیں اور خوش ہوجائیں کہ اللہ کی قسم یہ فرشتہ ہے شیطان نہیں ۔
یہ حدیث کہاں ہے اور کیسی ہے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
یہ الاوسط للطبرانی ،دلائل النبوۃ للبیہقی اورسیرت ابن اسحاق وغیرہ کی روایت ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے دیکھئے:
سلسلة الأحاديث الضعيفة والموضوعة وأثرها السيئ في الأمة (13/ 220) رقم 6097۔

ہماری نظر میں یہ روایت سبائیوں ہی گھڑی ہوئی معلوم ہوتی ہے ۔بلکہ اسی روایت کے سہارے آج کے سبائی اوررافضی اماں خدیجہ رضی اللہ عنہا کی توہین کرتے ہیں۔
 
Top