• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت خواجہ قطب الدین بختیا کاکی کی اپنے مزار پر قوالی کرنے والوں پرلعنت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
حضرت خواجہ قطب الدین بختیا کاکی کی اپنے مزار پر قوالی کرنے والوں پرلعنت

عرض: کیا روایت صحیح ہے کہ حضرت محبوب الٰہی قبرشریف میں ننگے سرکھڑے ہو کر گانے والوں پر لعنت فرما رہے تھے ۔
ارشاد : یہ واقعہ بختیار کاکی  کا ہے کہ آپ کے مزار شریف میں مجلس سماع میں قوالی ہورہی تھی ، اب تو لوگوں نے بہت اختراع کر لئے ہیں ،ناچ وغیرہ میں کراتے ہیں ، حالانکہ اس وقت بارگاہوں میں مزامیر بھی نہ تھے ، حضرت سید ابراہیم ایوبی جو ہمارے پیران سلسلہ میں سے ہیں ، باہر مجلس سماع کے تشریف فرماتھے ، ایک صاحب صالحین سے آپ کے پاس آئے اورگزارش کی ، مجلس میں تشریف لے چلیئے حضرت سید ابراہیم ایوبی  نے فرمایا تم جاننے والے ہو خواجہ اقدس میں حاضر ہواگر حضرت راضی ہوں ،میں ابھی چلتا ہوں ، انہوں نے مزار اقدس پر مراقبہ کیا ، دیکھا کہ حضور قبر شریف میں پریشان خاطر ہیں اور ان قوالوں کی طرف اشارہ کر کے فرماتے ہیں ''این بد بختاں وقت ماراپریشان کردہ اند'' وہ واپس آئے اور قبل اس کے کہ عرض کریں فرمایا :آپ نے دیکھا (ملفوظات مولانا احمد رضا خان بریلوی ج2ص 101)
 
Top