• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
ایک مرتبہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کے پاس بیت المال کے سیب آئے ۔ سیب مسلمانوں میں تقسیم کئے جارہے تھے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ کا چھوٹا بیٹا آیا اور سیبوں کے ڈھیر میں سے ایک سیب اٹھا کر کھانے لگا ۔
عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ نے اس کے منہ سے یہ سیب چھین لیا ۔ وہ روتا ہوا ماں کے پاس پہنچا ۔ ماں نے بازار سے سیب منگوادئیے ۔ جب عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ گھر واپس پہنچے تو سیبوں کی خوشبو آئی تو بیوی سے پوچھا کہ کیا تمھیں بیت المال میں سے کچھ سیب ملے ؟
بیوی نے کہا نے کہ نہیں ، میں نے بازار سے منگوائے ہیں اور بیٹے کو دئیے ہیں ۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم ! جب میں نے اپنے بیٹے سے سیب چھینا تو مجھے ایسا لگا کہ میں نے اپنا دل چیر دیا ہے لیکن مجھے یہ بُرا معلوم ہوا کہ میں مسلمانوں کے مال میں سے ایک سیب کیلئے اپنے آپ کو اللہ کے سامنے رسوا کروں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
سبحان اللہ
اللہ تعالیٰ سے بہت زیادہ ڈرتے تھے سلف صالحین،تاہم سلف صالحین کی چند باتیں ایسی ہیں جو شریعت اسلامیہ میں نہیں بلکہ رہبانیت میں شمار ہوتی ہیں،ملاحظہ فرمائیں شیخ اشاد الحق اثری صاحب کی کتاب "آفات نظر کا علاج"

نوٹ: اس بات کو سلف صالحین پر تنقید نہ لیا جائے۔
 
Top