• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حق فورم پر حنفي مذهب کے مشہور اصطلاحات

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
محاورتا ہم لوگ کہا کرتے ہیں کہ عقل تقسیم ہونے کے وقت بہت سے لوگ پتا نہیں کہاں تھے۔
بھائی ناراض نہ ہونا لیکن.........
آپ جیسے عالم فاضل دیکھ کر یہی بات ذہن میں آتی ہے
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191

قال إبراهيم الحربي: قلت للإمام أحمد: «من أين لك هذه المسائل الدقاق؟». قال: «من كتب محمد بن الحسن».
سير أعلام النبلاء

احمد بن حنبل مسائل کے استخراج میں محمد بن الحسن الشیبانی کی کتب زیر مطالعہ رکتھے تھے بلکہ دقیق مسائل میں خصوصی طور پر محمد بن الحسن الشیبانی کو مد نظر رکھتے تھے
قال عنه الذهبي في ميزان الاعتدال (6|107): «وكان من بحور العلم والفقه، قوياً في مالك»
امام الذھبی نے علم و فقہ کا عظیم عالم کہا ہے
وقال الربيع بن سليمان: سمعت الشافعي يقول: «حملت عن محمد وقر بعير كتباً». وقال الشافعي: «لو أشاء أن أقول أن القرآن نزل بلغة محمد بن الحسن، لقُلته، لفصاحته»
امام شافعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر میں یہ کہنا چاہوں کہ قرآن محمد بن الحسن کی زبان میں اترا تو ان کی فصاحت کی وجہ سے میں یہ کہ سکتا ہوں
قال ابن حجر في "رواة الآثار" (ص163): «وتكلم فيه يحيى ابن معين، فيما حكاه معاوية بن صالح. وعظّمه أحمد (!)، والشافعي قبله. وكان من أفراد الدهر في الذكاء. وعظمت منزلته عند الرشيد جداً. ولما مات وهو معه، وكذلك ؟؟؟ بالري قال: "دفنت الفقه والعربية بالري"».
ابن حجر رحمہ اللہ کا کہنا ہے یحی بن معین نے محمد بن الحسن کے بارے میں کلام کیا ہے لیکن احمد و الشافعی نے ان سے قبل ان کی عظمت بیان کی ہے اور وہ عقل مندی میں زمانہ کا ایک بہترین شخص تھا اور جب ان کا انتقال ہوا تو خلفیہ رشید نے کہا کہ فقہ اور لغہ (زبان) بھی دفن ہوگئی ہے
محمد بن الحسن الشیبانی کے مدح کے بارے میں ابھی بہت کچھ حوالہ دیے جاسکتے ہیں ،
آپ صرف اتنا بتادیں کہ آپ امام احمد اور امام الشافعی رحمہما اللہ کے اقوال کو چھوڑ کر کیوں یحی بن معین کے اقوال اختیار کر رہے ہیں ۔
آپ تو تقلید نہیں کرتے اور امام احمد اور امام الشافعی رحمہما اللہ کے اقوال کو چھوڑ کر یحی بن معین رحمہ اللہ کے قول کو اختیار کرنے کی کوئی دلیل ہو گی ،
بس صرف وہ دلیل بیان کردیں تاکہ ہم دیکھ لیں آپ بغیر دلیل کسی کا قول اختیار نہیں کرتے
نوٹ : lovelyalltime جواب یونی کوڈ میں دیں تاکہ اقتباس لینے میں اسانی ہو
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
آپ اگر یہ پوسٹ يونیکوڈ میں کردیتے تو بہتر ہوتا
یہاں امام شافعی رحمہ اللہ محمد بن الحسن الشيبانی کی ایک کتاب کا سرورق دیکھ کر اس کتاب کے نام پر اعتراض کر رہے ہیں ، اس سے محمد بن الحسن الشیبانی کی تضعیف کیسے ثابت ہوئی اور امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ جو امام محمد بن الحسن الشیبانی کی تعریف کر رہے ہیں (جو اوپر میں حوالا جات دیے ) ان کو کس کھاتے میں رکھیں گے
اگر کسی مصنف کی کتاب کے نام پر کوئی اعتراض کرے تو صاحب مصنف ضعیف اور اگر خود وہی شخصیت اس مصنف کی تعریف کرے تو ان اقوال کی آپ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں ،
یہ کہاں کا اصول ذرا وضاحت فرمائيں گے
 
Top