• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حق مہر ادا نہ کرنے والے شخص کے بارے میں

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی آدمی اگر اپنی بیوی کو حق مہر ادا نہیں کرتا۔ اور اپنی بیوی سے تعلقات قائم کر لیتا ہے۔ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کیا وہ زنا تو نہیں کر رہا۔ کیونکہ حق مہر کا ادا کرنا ضروری ہے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
حق مہر کی ادائیگی نکاح کی شرائط میں سے ہے لیکن حق مہر معجل اور غیر معجل یعنی مؤجل دونوں طرح ہو سکتا ہے یعنی نکاح کے موقع پر بھی دیا جا سکتا ہے اور زوجین کی باہمی رضامندی سے بعد میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔ پس حق مہر شوہر کے ذمہ قرض رہتا ہے جو وقت مقررہ یا عند الطلب یعنی بیوی کے مطالبہ کے وقت واجب الادا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے لنک دیکھیں:
[LINK=http://www.islam-qa.com/ar/ref/131069/%D8%A7%D9%84%D9%85%D9%87%D8%B1]لنک[/LINK]
 
Top