• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حق کی طرف رجوع

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
غلطی اور نسیان سے محفوظ صرف اللہ تعالی اور انبیاء علیھم السلام ہیں ۔
باقی ہر انسان کو غلطی اور نسیان لاحق ہو سکتا ہے اور ہوا ہے اس پر ہزاروں مثالیں ملتی ہیں ،اور علماء دین اپنی غلطی سے دلیل کی بنا پر رجوع کرتے ہیں اس پر بھی بے شمار مثالیں ملتی ہیں ،رجوع کے بہت فوائد ہیں ۔اس حقیقت کو اس مضمون میں بیان کیا جائے گا ان شاء اللہ ۔
راقم کے رجوع:
راقم خود اپنے بعض موقفوں سے رجوع کرتا ہے ۔
مثلا صححہ الحاکم و وافقہ الذہبی کی اصطلاح کو پہلے صحیح سمجھتا تھا لیکن اب اس سے رجوع کرتا ہوں کیونکہ سکوت ذھبی موافقت نہیں ۔
سجدہ تلاوت کی دعا سجد وجھی للذی کو پہلے صحیح سمجھتا تھا لیکن اب اس سے رجوع کرتا ہوں کیوں اس کی سند منقطع ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے ۔

جلد ہی (حق کی طرف رجوع )مضمون کو سلف و خلف سے مثالوں کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
حق کی طرف رجوع کی اہمیت:
قرآن و حدیث میں غلط بات پر اڑے رہنے کی مذمت بیان ہوئی ہے ۔
محدثین کے اقوال اس کی بہت زیادہ اہمیت ملتی ہے
۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :الرجوع الی الحق خیر من التمادی فی الباطل ’’حق بات کی طرف رجوع کرنا غلط اور باطل بات پر اڑے رہنے سے بہتر ہے (فقہ الکتاب والسنۃ و رفع الحرج عن الامۃ لشیخ الاسلام ابن تیمیہ :ص۷۳)

اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی اپنی مشہور کتاب (حجۃ اللہ البالغۃ ص:۱۰)میں فرماتے ہیں :‘‘لوگو میں ہر اس بات سے بری ہوں جو مجھ سے کتاب و سنت کے خلاف کہی یا لکھی گئی ہو ،اللہ اس شخص پر رحم کرے جو میری ایسی بات پر مجھے تنبیہ کرے ۔’
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
كتب عمر بن الخطاب إلى أبي موسى الأشعري رضي الله عنهما "لا يمنعك قضاء قضيته بالأمس راجعت فيه نفسك وهّديت فيه لرشدك أن ترجع فيه إلى الحق فإن الحق قديم والرجوع إلى الحق أولى من التمادي في الباطل" رواه البيهقي والدار قطني .
قال مالك وهو يثنى على عمر بن الخطاب كما في جامع (2 / 1141): " ما كان بأعلمنا ولكنه كان أسرعنا رجوعاً إذا سمع الحق".
وقال عمر بن عبد العزيز كما في تاريخ دمشق (45 / 194):" ما من طينة أهون علي فكاً وما من كتاب أيسر علي رداً من كتاب قضيت به ثم أبصرت أن الحق بغيره فنسخته" .
وقال الشافعي كما في توالي التأسيس (108):" كل مسألة تكلمت فيها وصح الخبر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم عند أهل النقل بخلاف ما قلت فأنا راجع عنها في حياتي وبعد موتي" .اهـ
وقال ابن رجب في الفرق بين النصيحة والتعيير (10): " كان أئمة السلف المجمع على علمهم وفضلهم يقبلون الحق ممن أورده عليهم وإن كان صغيراً ويوصون أصحابهم وأتباعهم بقبول الحق إذا ظهر في غيره قولهم " هـ
وقال الإمام الآجري في أخلاق العلماء (37): "إن أفتى بمسألة فعلم أنه أخطأ لم يستنكف أن يرجع عنها وإن قال قولاً فرده عليه غير ممن هو أعلم أو مثله أو دونه فعلم أن القول كذلك رجع عن قوله وحمده على ذلك وجزاه خيراً ".
بحوالہ:الرجوع إلى الحق فضيلة - منتديات أهل الحديث السلفية
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
شیخ البانی رحمہ اللہ اپنے وقت کے بہت بڑے جلیل القدر محدث تھے لیکن غلطی اور نسیان ان سے بھی ہوا انھوں اپنی کئی ایک تحقیقات سے رجوع کیا والحمد للہ ۔اہل اللہ کی یہی علامت ہوتی ہے کہ وہ اپنی غلطی سے دلیل ملتے ہی رجوع کرتے ہیں ۔شیخ کے رجوع کے تفصیل اس لنک سے دیکھی جا سکتی ہے http://www.saaid.net/Doat/Zugail/228.htm
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
استاد محترم شیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے بے شمار مقامات پر وضاحت کی ہے کہ کوئی میری غلط بات کی طرف میری رہنمائی کرے اگر اس کی بات صحیح ہوئی تو مجھے علانیہ رجوع کرنے میں عار نہیں ہو گی ۔
اور وہ بے شمار تحقیقات سے رجوع اکثر کرتے رہتے ہیں ۔یہی وصف ہونا چاہئے اہل علم میں ۔
استاد محترم کے رجوع اس قدر زیادہ ہیں کہ مستقل کتاب جمع کی جا سکتی ہے اللھم یسر لاحد
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
شیخ رفیق طاہر حفظہ اللہ لکھتے ہیں :

یوں تو شیخ محترم حافظ محمد زبیر علی زئی حفظہ اللہ ورعاہ بھی اس مجموعہ میں تصحیح و تصویب وتنقیح کا کام وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں ۔ اور اسی طرح اگر علماء کرام انہیں انکی کسی غلطی پر مطلع کریں تو وہ حق کو پہچان کر فورا رجوع فرما لیتے ہیں ۔ راقم نے بھی شیخ محترم کو انوار الصحیفہ کے بارہ میں کچھ ملاحظات پیش کیے ہیں جن پر انہوں مراجعت فرمائی ہے ۔
ماخوذ من ھنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علماٗ حق کا یہی وطیرہ ہوتا ہے والحمدللہ
 
Top