• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد، مستند نعت ، ترانے و منظومات اور دعاو مناجات کا گلدستہ ’’سنہرے نغمات‘‘

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16

آج مطالعہ کی میز پر ’’سنہرے نغمات ‘‘ نامی کتاب ہے ۔ یہ کتاب حمد رب کائنات ، مستند نعت ، ترانے و منظومات اور دعا و مناجات کا حسین گلدستہ ہے جسے سرفراز احمدفیضی نے ترتیب دیا ہے اس کتاب میں حمد و مستند نعت کے علاوہ ہندوپاک کے جماعت اہل حدیث کے نامور شعراء کے ترانے اور منظومات شامل ہیں۔عظمت قرآن ، نکہت حدیث ، کتاب و سنت،ترانہ اہل حدیث ، ترکت فیکم امرین ، اتباع سنت خیر الوریٰ ، ترانہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ، رانہ جمعیت شبان اہل حدیث ، مسلک اہل حدیث، ترانہ دلدادگان تحریک سلفیت ، نوجوانان اہل حدیث کے نام ایک پیغام ، چلا ہے سلفی کارواں ، نغمہ توحید ، روح اخلاق جیسے عنوانات پر بین الاقوامی شاعر فضا ابن فیضی رحمہ اللہ ،مولانا عبد الحکیم مجاز اعظمی، جناب اطہر نقوی ، سردار شفیق ، جناب عبد الرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی، یوسف جمیل جامعی کرنول ، حامد سراجی جھنڈا نگر ی ، شوق اعظمی وغیرہ جیسے معروف سلفی شعراء کے ترانے اور نظمیں شامل ہیں ۔
یہ کتاب علماء اہل حدیث کی خوبصورت منظوم تاریخ اور اسلاف کے کارناموں کی سچی تصویر ہے جسمیں ان کے مجاہدات کا تذکرہ اور کتاب و سنت کی اشاعت و سربلندی کیلئے ان کی سرفروشانہ جدو جہد کا ذکربڑے ہی دلنشیں انداز میں کیا گیا ہے تاکہ طالبان علوم نبوت کو ان کی دیرینہ عظمتوں سے حوصلہ ملے ۔ حسب ضرورت دینی اجتماعات و دعوتی پروگراموں میں ان ترانوں اور منظومات میں سے انتخاب کر کے سامعین کو محظوظ کیا جا سکتا ہے ۔ جماعت اہل حدیث کے معروف صحافی اور نامور شاعر استاذ الاساتذہ مولانا عبد الحکیم صاحب مجاز اعظمی رحمہ اللہ کی تقریظ نے کتاب کو سند اعتبار عطا کیا ہے ۔ بین الاقوامی شاعر فضا ابن فیضی رحمہ اللہ کے شاگر د خاص جناب سردار شفیق نے منظوم تقریظ تحریر فرما کر قارئین کواس کتاب کی اہمیت سے روشناس کرایا ہے۔
گلدستہ معانی قرآں ہے یہ کتاب
فرمودہ نبی سے درخشاں ہے یہ کتاب
ہر سطر تابناک ہوئی حمدو نعت سے
اصحاب کے اثر سے فروزاں ہے یہ کتاب
علماء حق کے ذکر سے روشن ہے حرف حرف
سلفی مجاہدات کا عنواں ہے یہ کتاب
دین رسول پاک کی تشہیر کیلئے
داعی کے واسطے سروساماں ہے یہ کتاب
موضوع رنگا رنگ ہیں نظمیں ہیں دیدہ زیب
پھولوں کا ایک تازہ گلستاں ہے یہ کتاب
کتاب و سنت سے خوشہ چینی کر نے والوں اور علم و ادب کے گوہر شناسوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ منہج سلف صالحین کے فروغ کیلئے کوشاں ’’ مکتبہ الفہیم ‘‘ مئو ناتھ بھنجن نے نہایت معیاری انداز میں اسے شائع کر نے کا اہتمام کیا ہے
 
Top