• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد باری تعالیٰ

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
رنگِ گل، رنگِ چمن، رنگ بہاراں دیکھا ذرہ ذرہ سے ترا حسن نمایاں دیکھا
دیدۂ کوہ سے بہتے ہوئے چشمے دیکھے سینۂ بحر سے اُٹھتا ہوا دھواں دیکھا
پتے پتے کی زباں سے تری رُوداد سنی غنچے غنچے کے جگر کو ترا خواہاں دیکھا
جن و انساں ہوں، فرشتے ہوں کہ حیوان وطیور ساری مخلوق کا تنہا تجھے نگراں دیکھا
جن کی شہرت تھی زمانے میں مسیحائی کی ان کو بھی در پہ ترے طالبِ درماں دیکھا
اپنی قربت سے جسے جتنا نوازا تو نے تجھ سے اتنا ہی اسے خائف و لرزاں دیکھا
غیب داں تیرے سوا کوئی ددغام میں نہیں شاہد اس بات پہ ہم نے ترا قرآن دیکھا
ہو کوئی تاج بہ سر دہر میں یا کاسہ بکف جس کو دیکھا ترا شرمندۂ احساں دیکھا
ذرے ذرے کی جبیں ہے ترے جلووں کی امیں گوشے گوشے میں ترا حسنِ فروزاں دیکھا
جن کا دنیا میں کوئی دوست ہے باقی نہ حبیب اِن غریبوں کا الٰہی تجھے پرساں دیکھا
ہو گیا وہ ترے الطاف کا قائل یا رب
جس نے عاجزؔ پہ ترا لطفِ فراواں دیکھا

عبد الرحمٰن عاجزؔ مالیم کوٹلوی

بشکریہ ماہنامہ محدث
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جن کی شہرت تھی زمانے میں مسیحائی کی ان کو بھی در پہ ترے طالبِ درماں دیکھا
اپنی قربت سے جسے جتنا نوازا تو نے تجھ سے اتنا ہی اسے خائف و لرزاں دیکھا
غیب داں تیرے سوا کوئی ددغام میں نہیں شاہد اس بات پہ ہم نے ترا قرآن دیکھا
ہو کوئی تاج بہ سر دہر میں یا کاسہ بکف جس کو دیکھا ترا شرمندۂ احساں دیکھا
ذرے ذرے کی جبیں ہے ترے جلووں کی امیں گوشے گوشے میں ترا حسنِ فروزاں دیکھا
جن کا دنیا میں کوئی دوست ہے باقی نہ حبیب اِن غریبوں کا الٰہی تجھے پرساں دیکھا
سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم!

بہت خوب، بہت عمدہ، جزاکم اللہ خیرا!
 
Top