امام أحمد بن حنبل رحمه الله (المتوفى241)نے کہا:
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّايَاتِ السُّودَ قَدْ جَاءَتْ مِنْ قِبَلِ خُرَاسَانَ، فَأْتُوهَا؛ فَإِنَّ فِيهَا خَلِيفَةَ اللهِ الْمَهْدِيَّ " [مسند أحمد ط الرسالة 37/ 70]۔
یہ حدیث سخت ضعیف ہے۔
اس کی سند میں بہت ساری علتیں ہیں بلکہ یہ مسلسل بالعلل ہے، چنانچہ:
شریک بہت زیادہ غلطی کرنے والے راوی ہیں۔ [تقريب التهذيب لابن حجر: رقم 2787 ]۔
علی بن زید ضعیف ہے۔[تقريب التهذيب لابن حجر: رقم 4734]۔
ابوقلابہ اورثوبان کےبیچ سے ایک راوی ساقط ہے۔
اس لئے یہ حدیث سخت ضعیف ہے۔