• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خشک میوہ جات شوگر کے مریضوں کیلئے مفید

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68


لاہور: علاج بالغذاء دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ غیر صحت مندانہ خوراک کے مقابلے میں سخت چھلکوں والے گری دارمیوے انسانی صحت کیلئے مفید ہیں۔ خاص طور پران کا استعمال زیادہ کو لیسٹرول اور ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ خشک میوہ جات کے بارے میں تازہ ریسرچ کے اعداد وشمار کینیڈا کی ٹورانٹو یونیورسٹی کے ریسرچرز کی ٹیم کے ایک رکن سیرل کینیڈل نے ذرائع ابلاغ کو فراہم کیے۔ ان کے مطابق خشک میوہ جات سے مراد صرف سخت چھلکوں والے گری دار میوے یا جنہیں انگریزی میں نٹس کہتے ہیں۔ ان میں وہ فروٹس یا پھل شامل نہیں ہیں، جن کو خشک کر کے استعمال کیا جاتا ہے، سیرل کینڈل کے مطابق نٹس یا بادام، اخروٹ، پستہ وغیرہ انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں۔ ٹورانٹو یونیورسٹی کی محققین کی ٹیم نے جوریسرچ اس مناسبت سے مکمل کی ہے، وہ ذیابیطس یا شوگر بیماری کے بین الاقوامی شہرت کے جریدے ڈائیا بیٹکس کیئر میں شائع کی گئی ہے۔ یہ ریسرچ ٹورانٹو یونیورسٹی کے شعبہ نیو ٹریشنل سائنسز نے ترتیب دی تھی۔ اس میں کلینیکل نیوٹریشن اور رسک فیکٹر کے ماہرین بھی شامل تھے سیرل کینڈل بھی ٹورانٹو یونیورسٹی کے شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں۔ نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق سخت چھلکوں والے گری دار میووں سے خاص طور پر شوگریا ذیابیطس کا کنٹرول موثر ہے ان کے باقاعدہ استعمال سے خون میں شکر کی مقدار اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ نٹس یقینی طور پر ہائی کیلوری فوڈ خیال کیے جاتے ہیں اس مناسبت سے محققین نے مختلف مریضوں کو ان کے ناشتے میں شامل نشاستہ دار یا کاربو ہائیڈریٹس کی جگہ آدھے چائے کے کپ کے برابر نٹس کو شامل کیا۔ ناشتے میں شامل نٹس کا وزن دو اونس رکھا گیا اور اس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کی تعداد ساڑھے چار سو بنتی ہے۔ اگلے تین مہینوں کے بعد ان مریضوں کے خون کے ٹیسٹوں سے معلوم ہوا کہ ان میں پہلے سے موجود کو لیسٹرول اور شوگر کی سطح خاصی کم ہوگئی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ شوگر کے مریضوں کو اگر خوراک کے ساتھ نجاتِ شوگر کیپسول کا استعمال کرایا جائے تو شوگر کا مکمل خاتمہ کیا جاسکتا ہے
خشک میوہ جات شوگر کے مریضوں کیلئے مفید | Urdu Times News
 
Top