• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلافت صدیقی و فاروقی:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
خلافت صدیقی و فاروقی:

خلافت صدیقی و فاروقی: اس عہد میں علوم ِ قرآن کی نشر و اشاعت محض زبانی نہ رہی بلکہ تدوین کی ابتدا اس عہد میں ہی شروع ہوئی۔ صحابی رسول ابو المنذر اُبی بن کعبؓ نے عجمیوں میں قرآن مجید کی عظمت کو جاگزیں کرنے کے لئے فضائل قرآن پر ایک کتاب لکھی۔ اس میں دلوں کو نرمانے اور قرآن کی طرف مائل کرنے کے لئے اہم علمی نکات تھے۔ اسی طرح غیر عربی اقوام کو اصول دین سے آگاہ کرنے اور قرآن کے معنی و مفاہیم سے روشناس کرانے کے لئے علم التفسیر کی تدوین بھی انہوں نے شروع کی۔ ان کا انتقال عہد فاروقیؓ میں ہوا تھا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ عہد صدیقیؓ یا عہد فاروقیؓ کی کتابیں ہیں۔ سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ کی تفسیر کا بھی علوم قرآن میں ایک قابل قدر حصہ ہے جو ان کے ارشد تلامذہ سعید بن جبیر ،مجاہدبن جبر وابو العالیۃ الریاحی کی روایات سے تفاسیر میں سموئی جا چکی ہے۔ ترجمان القرآن کا لقب رسول اللہ ﷺ نے آپ کو دیا تھا۔
 
Top