• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلق خیرالخلائق ﷺ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
خلق خیرالخلائق ﷺ

مصنف
طالب ہاشمی

ناشر
طٰہ پبلی کیشنز لاہور


تبصرہ
ایک مسلمان ہونےکی حیثیت سے ہمارا یہ ایمان ہےکہ دنیاکےکسی بھی مقام پہ اسلامی معاشرےکی تشکیل صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اس معاشرےکا ہر فرداس یقین محکم کےساتھ رحمت عالم کےاسوہءحسنہ کو اپنےلئےمشعل راہ بنائے۔باالفاظ دیگر وہ اخلاق حسنہ اختیا کرےاور برےاخلاق سے اپنی حفاظت کرے۔یعنی ایک حقیقی اسلامی معاشرہ جن عناصرسے تشکیل پاتاہےوہ یہ تین ہیں:پہلاقرآن ،دوسرارسولﷺکےارشادات ونصائح،تیسراآپﷺکی ذات گرامی اور آپ کی حیات طیبہ کاعملی نمونہ جو آپ کےخلق عظیم یا اسوہءحسنہ سے عبارت ہے۔اخلاق کےدو پہلوہیں ایک ایجابی اور دوسراسلبی ۔ایجابی میں وہ امور آتےہیں جن میں آپ نےکرنےکا حکم دیا ہےاورآپ نےخودبھی کرکےدیکھائےہیں جیسے خوش اخلاقی ،عفوودرگزر،حلم وتحمل،صلح جوئی ،توکل،خوش کلامی،اطاعت والدین ،رحم، غصےکو پی جانا،حیا،صلہ رحمی،راست گفتاری ،ایفائےعہد،عیادت،تعزیت،مہمان نوازی،سخاوت ،میانہ روی وغیرہ اورسلبی میں وہ امور آتےہیں جن سے آپﷺنےمنع کیاہےجیسےخیانت،دروغ گوئی،قطع رحمی،تمسخر،غیبت،دریوزہ گری،بےحیائی،بخل،حسد،بغض، کینہ،تکبراورریاکاری آتےہیں۔یہ کتاب جوقارئین کےہاتھوںمیں ہےاس کایہی موضوع ہے۔جس میں اخلاق نبوی کےدونوں پہلو بہترین طریقےسے دیکھائےگائےہیں۔اللہ تعالی جناب طالب الہاشمی صاحب کو اجر عطافرمائے اور ان کی اس کاوش کو سرہائے۔(ع۔ح)
 
Last edited:
Top