• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوابوں کی تعبیریں کتاب چاہیے !!!!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کلیم حیدر بھائی یہ کتاب کب تک اپلوڈ ہو جائے گی ؟؟؟
جزاک اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یاسر بھائی فائنل ڈیٹ تو نہیں بتا سکتا لیکن ہمارے کوشش ہوگی کہ بہت جلد اس کتاب کو منظر عام پر لایا جائے۔ ان شاءاللہ
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
السلام علیکم

عطائی علم سے آپ کیا مراد لیتے ہیں اگر ہو سکے تو اس پر دو لفظی روشنی ڈالیں، شکریہ!

والسلام
عطائی مطلب
ہم نے دیکھا ہے ہر عالم قرآن اور سنت کا علم ہونے کے باوجود خواب کی تعبیر نہیں کر سکتا مگر بہت تھوڑے اور چند ایک ایسے بھی دیکھیں ہیں جو کتاب و سنت کا صرف مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں اور وہ خواب کی تعبیر بہت آسانی سے کر جاتے ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ہابیل سے، اب اگر ہو سکے تو اپنی تعلیم بھی بتائیں کہ کتنی ھے، اگر جاری ھے تو اس وقت کونسے ایئر میں ہیں اور اگر مکمل ہو چکی ھے تو کہاں تک، اور اس وقت فیلڈ میں کونسے پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں، یہ اس لئے کہ مجھے آپکو اس کا جواب اسی کے مطابق دینے میں اور آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

والسلام
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
السلام علیکم

ہابیل سے، اب اگر ہو سکے تو اپنی تعلیم بھی بتائیں کہ کتنی ھے، اگر جاری ھے تو اس وقت کونسے ایئر میں ہیں اور اگر مکمل ہو چکی ھے تو کہاں تک، اور اس وقت فیلڈ میں کونسے پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں، یہ اس لئے کہ مجھے آپکو اس کا جواب اسی کے مطابق دینے میں اور آپ کو سمجھنے میں آسانی ہو۔

والسلام[/QUOTE

شائد آپ میری بات نہیں سمجھ رہے یا مجھ سے سمجھایا نہیں جا رہا کیونکہ کچھ صدمے سے بھی دو چار ہوں شائد

بہر حال میں بیالیس سال کا ہوں دادا اور نا نا بن چکھا ہوں اور کچھ محترم

ہمیں اس سوال کا جواب شائد آپ ہی سے مل جائے کیونکہ بہت سے لوگ اسے عطائی کہتے ہیں جزاک اللہ بھائی
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم مجھے معلوم ھے آپ صدمہ سے دوچار ہیں اور میں نے سوچا تھا کہ آپکا سوال ادھورا چھوڑ دوں تاکہ جب آپ اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے تب بات کر لیں گے۔

ہر انسان کا طریقہ کار مختلف ہوتا ھے میں نے تعلیم کا پوچھا آپ نے عمر بتا دی خیر کوئی بات نہیں میں اپنی مصروفیت سے فارغ ہو کر آپ کے کئے گئے سوال پر تعلیمی نقطہ نظر سے جواب ارسال کرتا ہوں۔

والسلام
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
جزاک اللہ کنعان بھائی
ہمیں آپ کا حسن اخلاق بہت اچھا لگا

ہمیں آپ کے جواب کا انتظار رہے گا

ہم آپ کے بہت شکر گزار ہیں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
خواب کی تعبیر

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر،

اسطرح سمجھانا اور سمجھنا تھوڑا مشکل ہو جائے گا پھر بھی کوشش کرتا ہوں۔

اللہ سبحان تعالی نے عقل عطا کی ھے جس سے انسان سوچتا ھے، سیکھتا ھے اور پستی پر بھی رہتا ھے اور بلندی تک بھی پہنچتا ھے۔

دیکھیں میٹرک تک ہر طالب علم ٨ علوم سکول سے سیکھتا ھے۔ اس کے بعد آگے بےشمار علوم ہیں جو پاکستان کے تمام کالجزز میں بٹے ہوئے ہیں جو پڑھائے جاتے ہیں۔ دینی مدرس پر تعلیم کا کیا طریقہ کار ھے اس پر مجھے زیادہ علم نہیں کہ وہاں کیسے ابتدا ہوئی ھے مگر اس پر تھوڑا اسطرح معلوم ھے کہ سعودی عرب میں عالم کی شائد ٨ سالہ کورس ھے جس پر داخلہ کے لئے میٹرک پاس سائنس مضامین میں ٦٠ فیصد نمبر پر درخواست جمع ہوتی ھے اس کے بعد داخلہ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملتا ھے اور ایسا ہی پاکستان میں بھی کچھ جامعہ میں ھے۔

پامسٹری، ہاتھ دیکھنے کا علم: یہ میں نے پاکستان میں شوق کے طور پر کتابیں پڑھ کے اور لوگوں کے ہاتھ دیکھ دیکھ کر سیکھا تھا جو کافی عرصہ جاری رہا جس پر میرے ایک تایا جان کو علم ہوا تو انہوں نے مجھے قرآن و حدیث سے سمجھایا جس پر میں نے اس کے بعد اسے چھوڑ دیا۔ مجھے پامسٹری اب بھی معلوم ھے مگر میں اب ہاتھ نہیں دیکھتا۔ ہاتھ دیکھنا ایک فن ھے ضروری نہیں کہ جو کچھ بتایا جائے گا وہ سب سچ ہو الٹ بھی ہو سکتا ھے کیونکہ عطائی نہیں بلکہ ہزاروں بلکہ لاکھوں لوگوں کے ہاتھوں کی لکیرں سے اکٹھا کر کے اسے ایک کتابی شکل دے دی گئی ھے۔

خوابوں کی تعبیر: جس کتاب کا دھاگہ میں ٹائٹل کے ساتھ ذکر کیا گیا ھے حدیث قدسیہ سے تو یہ تو سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا اس سے پہلے جتنی بھی کتابیں خوابوں کی تعبیر پر مطالعہ کی ہیں وہ سب بھی اسی طرح ہیں کہ لوگوں کے خوابوں کو اکٹھا کر کے کتابی شکل میں اسے پیش کر دیا گیا ھے۔ یہ ایک فن ھے عطائی نہیں۔

ہم نے دیکھا ہے ہر عالم قرآن اور سنت کا علم ہونے کے باوجود خواب کی تعبیر نہیں کر سکتا
مگر بہت تھوڑے اور چند ایک ایسے بھی دیکھیں ہیں جو کتاب و سنت کا صرف مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں اور وہ خواب کی تعبیر بہت آسانی سے کر جاتے ہیں
قرآن سنت کا جو عالم ھے اسے "خوابوں کی تعبیر کرنا" علم پر کوئی کتاب نہیں پڑھائی جاتی شائد اس لئے وہ تعبیر نہیں کر سکتے۔
جو چند قرآن و سنت کا مطالعہ کرنے والے ہوتے ہیں انہیں بھی خوابوں کی تعبیر کتاب زبانی یاد نہیں ہوتی اور نہ ہی اس پر کوئی خاص علم ہوتا ھے انہوں نے بھی کتاب سے دیکھ کر ہی بتانا ھے مگر اس پر بھی ضروری نہیں کہ وہ جو بتائیں وہ درست ہو۔

خوابوں پر کچھ نفسیاتی باتیں آپکی نظر کرتا ہوں جسے سمجھنے میں مزید آسانی ہو گی۔

جو بندے فارغ ہوتے ہیں جنہیں کوئی کام نہیں ہوتا وہ خواب ہی دیکھتے ہیں، زیادہ خوابوں کا آنا بدہضمی کی وجہ بھی ھے، انسانی فطرت ھے رات کو سونے سے پہلے کچھ سوچ جو گہری ہو اس پر بھی خواب میں ویسا ہی ظاہر ہوتا ھے۔ فجر کے وقت آنے والے خواب اہمیت کا حامل ہوتے ہیں مگر اس پر بجائے تعبیر جاننے کے اگنور کر دینا چاہئے۔ اور اگر کوئی برا خواب دیکھیں تو توبہ استغفار کر لیں۔

انسانی فطرت ھے، مثال سے آپ اپنی زندگی آرام دہ بسر کر رہے ہیں اور کسی برے خواب پر آپ اس کی تعبیر لینے کسی جاننے والے کے پاس چلے جاتے ہیں، آپ نے اسے اپنا خواب بتایا، ہو سکتا ھے وہ اس پر تعبیر جانتا بھی نہ ہو اور آپکو صرف اتنا کہہ دے کہ تعبیر بہت بری ھے میں بتا نہیں سکتا۔ اس کے بعد کیا ہو گا، آپ ایک اچھی زندگی بسر کرنے والے اس کی بات سن کر ذہنی طور پر مفلوج ہو جائیں گے اور خواب کے سچ ہونے پر آپکا جسم دماغ اعضاء کام کرنا چھوڑ دیں گے جس سے کوئی بھی نقصان ہو سکتا ھے اور اس نقصان کو آپ اس برے خواب کی بری تعبیر سمجھ بیٹھیں گے۔

اسی طرح اگر تعبیر بتانے والے نے آپکو صرف اتنا بتا دیا کہ خواب اچھا ھے اس لئے آپکو کوئی فائدہ ہو گا۔ تو یہ بھی نفسیات ھے آپ ایک اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں اور یہ سن کر مزید محنت کریں گے اس سے جو فائدہ ہو گا اسے آپ ایک اچھے خواب کی تعبیر تصور کریں گے۔

آپ کے سوال پر یہ میں نے آپکو اپنا علم اور تجربہ سے معلومات فراہم کی ھے ہو سکتا ھے آپکو سمجھ آ جائے اگر نہیں تو اسے اگنور کر دیں۔

والسلام
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
وعلیکم السلام

کنعان بھائی جزاک اللہ

اس معاملے میں ہم اپنے کچھ مشاہدے کہنا چاہیں گے
یہ علم تو ایک علم ہے اس پر کوئی بھی اعتراض نہیں کر سکتا یوسف علیہ السلام کا قصہ قرآن میں ہے اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی خوابوں کی تعبیر کیا کرتے تھے
میں سمجھتا ہوں کچھ خواب اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں جن میں انسان کے لیے ایک اچھا میسج ہوتا ہے اگر انسان اس پر غور کرے قرآن اور حدیث کو سامنے رکھتے ہوئے تو کافی کچھ سمجھ آسکتا ہے انسان جتنا متقی پرہیز گار ہو گا اس کے خواب اتنے ہی سچھے ہوتے ہیں بعض خواب انسان کو تنبی کے لیے ہوتے ہیں جس میں اس کے گناہوں کی نشاندہی ہوتی یا اسے کیسی بات پر خبر دار کیا ہوتا ہے میں نہیں سمجھتا ان کو اگنور کر دینا چاہیے ...
مجھے ان کی تعبیر کا شوق بہت پہلے سے ہے اور ہم نے اپنے تجربے اور مشاہدے بہت دفعہ ان کی تعبیر کو سچ ہوتا پا یا ہے
کچھ مشاہدے ...ایک دوست جو اب اس دنیا میں نہیں ہے اللہ اسے جنت عطا فرمائے آمین . وہ نوکری کی وجہ سے بہت پریشان تھا کوئی نوکری اسے نہیں مل رہی تھی ایک نوکری اسے ملی مگر وہ حرام کام کی تھی جس کو اس نے مجبوری کی وجہ سے جوائن کر لیا اسی رات اسے ایک خواب اس نے اگلے دن وہ خواب مجھے سنایا ہم نے اللہ سبحان و تعالیٰ سے مدد مانگی اور اس کی تعبیر کی جو اس طرح سے تھی ..آپ کے پاس دو راستے ہیں ایک اچھائی کا اور ایک برائی کا اگر آپ برائی کو اللہ کے لیے چھوڑ دو گے تو جلد اللہ آپ کو اس کا بہت اچھا بدل دے گا ....اس دوست نے توبہ کی اور اسی دن وہ کام چھوڑ دیا اور کچھ دن بعد ہی اسیے اس کئی گنا اچھی پاک صاف رزق والی نوکری مل گی ...اس مشاہدے سے نتیجھا ہم نے تنبی والہ لیا ..ہمارے ایک بہت ہی قریب کے عزیز ہیں جو شرک میں لتھڑے ہوئے تھے انہوں ایک خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جس کی تعبیر اللہ کی مدد سے یو ں کی کے اگر واقعی سچ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے تو آپ بہت جلد اہل حق میں شامل ہو جائیں گیں .... اللہ کا شکر ہے وہ عزیز اب اپنی پوری فیملی سمیت اہل حق میں شامل ہو چکا ہے..
میرا ایک دوست نے مجھے اپنے ایک دوست کا خواب سنایا جس کی تعبیر کے لیے ہم نے اللہ سبحان و تعالیٰ سے مدد مانگی ...جس کی تعبیر ہم نے بتائی تو جب اس نے اپنے اس دوست کو بتا ئی تو وہ میرے پاس ملنے کے لیے آیا اس نے جب اپنے چل رہے حالات مجھے بتائے تو میں خود حیران رہ گیا اور اللہ سبحان و تعالیٰ کا شکر ادا کیا
کیونکہ وہ تعبیر اس قدر صیح ثا بت ہو ئی کے اس نے اس کام سے توبہ کرلی اور اب وہ اہل حق میں شامل ہے...
کنعان بھائی خود میرے اپنے بھائی کے انتقال سے ١٥ دن پہلے مجھے ایک خواب آیا جس کی تعبیر بھائی کے انتقال کی تھی ...اور میرے بھائی نے اپنے انتقال سے کوئی ایک ماہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس کا زکر انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی سے کیا تھا جب ہم بھائی جی کو دفنا کر آئے تو ان کی بیٹی نے بتایا کہ آپ نے جس جگہ ابو کو غسل دیا اور جس جگہ کفن دیا اسی جگہ کا ابو نے بتایا تھا کہ میں نے خواب میں اپنے آپ کو اس جگہ غسل دیتے دیکھا ہے اور اس جگہ کفن پہناتے دیکھا ہے...
اس طرح کے اور بھی بہت سے مشاہدے ہیں ...بس میں کہنا یہ چاہتا ہوں کے ان خوابوں کو اگنور نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان میں سچے میسج بھی ہوتے ہیں

ضروری نہیں کوئی میری باتوں سے اتفاق کرے ہم نے تو اپنا مشاہدہ بیان کیا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

دیکھیں بھائی آپ نے جو بات کی تھی میں نے اس کے مطابق آپکو جواب ارسال کیا تھا اور اگنور میں نے خوابوں کو نہیں کیا بلکہ اپنی تحریر کو اگنور کرنے پر کہا تھا کہ اگر آپ کا ذہن میرے جواب سے نہ ملے تو بجائے الجھنے کے اسے اگنور کر دیں جو میں ایسے مراسلوں میں ضرور لکھنے کی کوشش کرتا ہوں جہاں کوئی سوال کیا جائے۔

میرے مطالعہ میں وہ خواب جو صبح فجر کے وقت کے ہوں ان خوابوں سے تعبیر حاصل کی جاتی ھے ٢٠ سال پہلے یوسف علیہ السلام کا خواب نامہ کتاب تھی مگر اس میں ہزاروں کی تعداد میں خواب تھے جو یقیناً یوسف علیہ السلام سے نہیں ہونگے۔

کسی بھی کام کے لئے استخارہ کیا جاتا ھے۔

باقی میں خواب سے تعبیر نہیں لیتا اور اگر آئے بھی تو اللہ سے دعا کرنا بہتر سمجھتا ہوں، رہی بات اپنے گھر میں کسی فرد کی وفات کا وقت تو محترم اس پر دل کی بے چینی بتا دیتی ھے کہ کچھ ہونے والا ھے۔

جیسا فارم ہو اسی کے ماحول اور وہاں کے ممبران کے ذہن کے مطابق چلنا میرے لئے بہتر ھے۔

والسلام
 
Top