• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خیر خواھی بجواب ھدایت یا گمراھی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
السلام و علیکم کلیم بھائی!
اگر فورم انتظامیہ نے ایک ’’جوابی کتاب‘‘ کو اپ لوڈ کیا ہے تو انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اصل کتاب کو بھی اپ لوڈ کیا جائے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ’’ہدایت یا گمراہی‘‘ یہاں موجود ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے تو اسے بھی اپ لوڈ کردیجئے۔
مجھے ذاتی طور پر ان دونوں کتب کے انداز تحریر سے سخت اختلاف ہے۔ دونوں کتب کے مرتبین نے ’’مخالفین‘‘ کے لئے وہی زبان استعمال کی ہے جو غیر مہذب لوگ لڑائی جھگڑے میں ایک دوسرے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ آج کا ایک عام تعلیم یافتہ (مگر دینی تعلیم و تربیت سے دور) جب اس قسم کی تحریریں دیکھتا ہے تو وہ یہی کہتا ہے کہ ایسے ’’مولویوں‘‘ سے اللہ بچائے۔
اس قسم کی تحریروں میں ہر صاحب تحریر نے (اپنے مسلک کے علاوہ باقی سب کو) قادیانی، شیعہ، بریلوی، بہائی، مودودی، دیوبندی وغیرہ وغیرہ سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے لگتے ہیں۔ کیا یہ طرز عمل درست ہے؟
اللہ دین کے نام پر کام کرنے والوں کو عقل سلیم عطا کرے، ’’مخالفین‘‘ کے لئے شائستہ الفاظ کے استعمال کی توفیق دے اور امت مسلمہ کے مختلف مسالک کو قادیانیوں، بہائیوں جیسے ’’گروپ‘‘ سے نتھی کرکے ان ’’گروپس‘‘ کو لا شعوری طور پر ’’اسلام کا ایک مسلک‘‘ ثابت کرنے سے بعض رہنے کی توفیق دے۔ آمین
 
Top