• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کئے جانے کا انکشاف !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کئے جانے کا انکشاف
ویب ڈیسک منگل 21 جولائ 2015


مخالفین کے قتل کے لئے مرغیوں کے استعمال کے حوالے سے بھی تنظیم میں اختلافات پائے جاتے ہیں، ڈیلی اسٹار۔ فوٹو: ڈیلی میل

شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی نے خود کش حملوں اور کار بم دھماکوں کے بعد اب “خودکش مرغی” کو بطور نیا جنگی حربہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

العربیہ ڈٓاٹ نیٹ کے مطابق داعش کے جنگجو مرغیوں کے ساتھ بارودی مواد باندھ کر انہیں اپنے ہدف کی جانب روانہ کرتے ہیں اور جیسے ہی مرغی ہدف کے قریب پہنچتی ہے تو دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے عراق کے شہر فلوجہ میں مخالفین کے خلاف خودکش مرغیوں کا حربہ استعمال کیا جو کاٖفی موثر ثابت ہوا ہے۔ ڈیلی میل نے ایک مبینہ خود کش مرغی کی تصویر بھی شائع کی ہے تاہم باوثوق ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ آیا حقیقت میں داعش اس قسم کے حربے استعمال کر رہی ہے یا پھر یہ صرف ایک پروپیگنڈا ہے۔

ایک دوسرے اخبار ڈیلی اسٹار کے مطابق داعش کی جانب سے مرغیوں کو بطور خودکش بمبار استعمال کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، مخالفین کے قتل کے لئے مرغیوں کے استعمال کے حوالے سے بھی تنظیم میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے کردوں کی جانب سے دنبے کو بطور خود کش بمبار استعمال کرنے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
کون کہتا ہے کہ مسلمان سائینسی علوم اور تحقیق و ایجاد میں پیچھے ہیں ؛
محبتیں بانٹنے کے مواقع پر بھی ’‘ مرغی کو اڑایا جاتا ہے ۔۔۔یعنی روسٹ کر کے کھایا جاتا ہے؛
اور نفرتوں کی تقسیم کیلئے بھی اسے اڑایا جانے لگا ۔۔ملٹی اوصاف کی حامل ۔۔ککڑی ۔۔
اور دنیا میں توانائی کمی کے باعث متبادل ذرائع تلاش کیئے جا رہے ہیں ؛
اگر ’‘ مرغی بم ’‘ کامیاب ہوگئے ،تو ’‘ میزائیل ٹیکنالوجی ’‘ کی تاریخ میں نیا موڑ آئے گا
اور ’‘ توانائی ’‘ کی بچت کے ساتھ ساتھ ’‘ لانچنگ پیڈ ’‘ کی مصیبت سے بھی جان چھوٹے گی ؛
 
Last edited:

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
کیا اسلام میں جانوروں کے ساتھ یہ سلوک جائز ہیں ؟؟؟؟؟
اگر یہ خبر حقیقت پر مبنی ہے تو ۔۔۔۔۔۔جو لوگ اس کام میں ملوث ہیں ،وہ کسی قاعدہ ، ضابطہ کو روا نہیں سمجھتے
اس کی مثال ایک مسلمان پائلٹ کو زندہ جلانے کے اس واقعہ میں موجود ہے جو اسی فورم پر پیش کیا گیا ؛
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس تھریڈ کو دعوت کُکڑی کے تھریڈ میں لنک کیا جائے! شاید انہیں کُکڑیوں پر رحم آجائے!!
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ سوره الحجرات ٦

اے ایمان والوں! اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی خبرلائے تو اس کی تحقیق کرلیا کرو- کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو - پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو-
 
شمولیت
نومبر 03، 2015
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
37
کیا اسلام میں جانوروں کے ساتھ یہ سلوک جائز ہیں ؟؟؟؟؟
آپکا سوال بهی ان کوفیوں سے ملتا جلتاہے۔

عبد الله بن عمر رضی الله تعالی عنہ سے کسی نے سوال کیا اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں مکھی مار دے ( تو اسے کیا کفارہ دینا پڑے گا ؟ ) اس پر عبد الله بن عمر رضی الله تعالی عنہ نے فرمایا ۔ عراق کے لوگ مکھی کے بارے میں سوال کرتے ہیں ۔ جبکہ یہی لوگ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے نواسے کو قتل کر چکے ہیں ۔
(تفہیم البخاری ۔۔ کتاب الانبیاء ۔۔۔ باب 406 ۔۔۔۔ حدیث مبارکہ 940)
 
Top