• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داڑھی پر ملحدوں کے اعتراض کا جواب

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
میکسیکو کے ایک ٹی وی چینل" کے او اے ٹی " کے رپورٹر نے داڑھی کے کچھ نمونوں میں "اینٹیرک" نامی بیکٹیریا دریافت کیا تو اس چینل پر خبر نشر کر دی گئ کہ داڑھی میں فضلہ موجود ہوتا ہے۔ یہ کوئ سائینسی تحقیق نہیں کہ بلکہ کم علمی کو ظاہر کرتی ہے اور مولوی استرا جیسے جاہل حضرات کی کرہ ارض پر بڑی مقدار کے باعث یہ خبر ایک سائینسی تحقیق کے طور پر پھیل گئ ہے۔
دراصل یہ بیکٹیریہ جو داڑھی میں پایا گیا ہے، آنتوں اور فضلے میں بہت بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ داڑھی میں غلاظت ہوتی ہے۔ وہ کیسے ؟
نیو یارک کے سائینسدان ڈاکٹرفلپ ٹیرنو کا کہنا ہے کہ اینٹرک بیکٹیریہ ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔ آپ کے ہاتھوں پر، بالوں پر، سارے جسم پر اور آپ کے اردگرد کے ماحول میں۔ آپ کے کی بورڈ سے لے کر آپ کے بیگ تک۔ یہ بیکٹیریہ غلیظ نہیں ہوتا اور نہ ہی نقصاندہ ہوتا ہے۔ نہ ہی فضلے کی غلاظت کی وجہ یہ بیکٹیریہ ہوتا ہے۔
مطلب اگر آپ اس بیکٹیریا سے گھن کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے داڑھی کو غلیظ سمجھ رہے ہیں تو آپ کے لیئے اتنی بڑی زمین پر رہنے کی کوئ جگہ نہیں ہے کیونکہ یہ "غلاظت" ہر جگہ موجود ہے۔
تو مولوی استرا صاحب کے علم و عقل اور دانشوری کا غبارہ تو یونہی پھٹ جاتا ہے کہ انہیں ایک موضوع کے بارے میں ذرا علم نہیں تھا اور انہوں نے سنی سنائ بات پر یقین کر کے اپنی جہالت کا ثبوت آپ ہی دے دیا۔
http://www.iflscience.com/…/your-beard-does-not-contain-mor…
- فوزیہ نواز
 
Top