• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعاء کرو قبولیت کی نظر سے

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
دعاء کرو قبولیت کی نظر سے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’بے شک دل برتن کی مانند ہوتے ہیں۔پس بعض دل دوسرے دلوں سے طلب خیر کے معاملے میں آگے ہوتے ہیں۔ سو تم جب بھی اللہ سے سوال کرو تو اس حال میں کرو کہ تمہیں اس کی قبولیت کا یقین ہو۔اس لیے کہ اللہ تعالیٰ غافل دل کی دعا قبول نہیں فرماتے‘‘۔(مسند احمد)
اللہ تعالیٰ اس بندے کو پسند کرتے ہیں جو دلجمعی کے ساتھ برابر دعا کرتا رہے، چاہے دعا کی قبولیت میں دیر ہو جائے.
’’ وَادعوهُ خَوفًا وَطَمَعًا ۚ إِنَّ رَحمَتَ اللَّهِ قَريبٌ مِنَ المُحسِنينَ ‘‘ (٥٦:اعراف)
اور اسے ڈر اور طمع سے پکارو بے شک الله کی رحمت نیکو کاروں سے قریب ہے۔
ایک مرفوع رویت میں آتا ہے کہ:
’’تم دعا کرنے سے ہاتھ مت کھینچنا، کیونکہ (زیادہ) دعائیں کرنے سے کوئی ہلاک نہیں ہو گا (یعنی کثرت سے دعا کرنے میں انسان کا کوئی نقصان نہیں بلکہ سراسر فائدہ ہے)۔‘‘(المستدرک للحاکم)
 
Top