• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعاؤں کی درخواست

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
السلام علیکم
میرے منہ میں کچھ عرصہ سے چھالے تھے جو کہ عموما معدہ کی تیزابیت سے ہوتے ہیں اور علاج بھی اس بنیاد پر تھا پرانے چھالے ختم ہوتے اور نئے نکل آتے یہ سلسلہ تقریبا اکتوبر سے تھا ، پھر تقریبا ایک ماہ قبل یہ چھالے حلق کے اندر بھی نکل آئے اور کچھ کھانا پینا تو در کنار تھوک نگلنا بھی ایک تکلیف دہ عمل ہو گیا ۔ ای این ٹی کے اسپیشلسٹ سے بھی علاج کروایا لیکن کچھ فائدہ نہ ہوا بلکہ ڈاکثر بھی آخر کار کہ گیا
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
اب اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے ایک ڈاکٹر کے پاس گیا تو اس نے کہا یہ ای این ٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ اسکن پرابلم ہے ۔ اب اسکن اسپیشلسٹ سے علاج شروع کیا تو اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے اب طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے ۔ اور اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے حلق میں چھالوں کی وجہ سے جو گڑھے پڑ گے تھے وہ اب بھرنا شروع ہو گئے ہیں ، اسی وجہ سے فورم سے غیر حاضر تھا اور ابھی فی الحال مذید فعال کردار ادا کرنا مشکل ہے
جسمانی صحت بلا شبہ اللہ تبارک و تعالی کی نعمت ہے لیکن ایمان کی سلامتی سب سے اہم ہے
آئیں اللہ کے حضور دعا کریں اللہ تبارک و تعالی میرے ایمان کو ہر قسم کی شرکیات سے محفوظ رکھے اور مجھ سمیت تمام ممبران اور مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت بھی فرمائے آمین
تمام ممبران سے گذارش ہے میری جسمانی صحت کے لئیے خصوصی دعا کریں

تمام ممبران سے گذارش ہے میری جسمانی صحت کے لئیے خصوصی دعا کریں[/quote]

وعلیکم السلام۔

اللہ کریم آ پ کو جلد صحت کاملہ عطا کرے۔

آمین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
لا باس طهور ان شاءالله
تلمیذبھائی! گھبرائیں نہیں، جب مومن بیمار ہوتا ہے تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین، اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین اور دین کی صحیح خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم

یار اگر ایسی بات تھی تو وقت پر یہاں بتا کر مشورہ حاصل کر لیتے بات منہ سے آگے نہ بڑھتی، یا کسی خاندانی حکیم کے پاس چلے جاتے۔ اب جو علاج کروا رہے ہیں اسے جاری رکھیں اللہ سبحان تعالی آپ کو جلد شفایاب کرے، آمین!

والسلام
وعلیکم السلام
کنعان بھائی! یوں نہیں کہنا چاہیے، بس یہ کہیں
قدر الله وما شاء فعل
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
لا باس طهور ان شاءالله

اللہ کریم آ پ کو جلد صحت کاملہ عطا کرے۔
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل جو میری صحت منہ کے چھالوں کی وجہ سے خراب ہوئی تھی ، منہ کے چھالے تو اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے صحیح ہو گئے لیکن ساتھ میں پیٹ کا السر ہو گيا اور خوراک کی کمی کی وجہ سے کمزوری اور خون میں کمی ہو گئی
اب اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے کافی آرام ہے لیکن ابھی بھی خون میں کمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے
جن ممبران نے تحریری ، زبانی یا دل میں میری لئیے دعا کی میں تہہ دل ان کا مشکور ہوں

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اللہ تعالیٰ آپ کو جسمانی و روحانی صحت عطا فرمائیں اور اس تکلیف کو آپ کے اخروی درجات کی بلندی کا سبب بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔ بیماری کی حالت میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ لہٰذا آپ بھی ہم سب کے ایمان و صحت کی دعا ضرور کیجئے گا۔
شاکر بھائی ، آپ کو یاد ہو گا حج کے موقع پر آپ نے تمام ممبران کے لئيے تو دعا کی تھی لیکن میرے لئیے الگ سے میرا ذکر کرکے دعا کی تھی ۔ اس کا بدلہ تو ان شاء اللہ آپ کو اللہ تبارک و تعالی ضرور عطاء فرمائیں گے ، لیکن جب آپ نے بیماری کے حالت میں مجھ سے تمام ممبران کی دعا کے لئیے کہا تو تمام ممبران کی ایمانی سلامتی اور جسمانی صحت کے حوالہ سے دعا کی لیکن آپ کے لئیے میں نے آپ کا نام لے کر آپ کی ایمان کی سلامتی اور جسمانی صحت کے متعلق خصوصی دعا کی تھی

اب کمزوری کی وجہ سے مختلف تھریڈ پرتفصیلی گفتگو کرنا تو مشکل ہے ، البتہ کوشش کروں گا کسی تھریڈ میں مختصرا کچھ عرض کردوں
اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو حق بات کہنے ، سمجھنے اور اس حق بات پر عمل کی توفیق دے
آمین
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
لیکن جب آپ نے بیماری کے حالت میں مجھ سے تمام ممبران کی دعا کے لئیے کہا تو تمام ممبران کی ایمانی سلامتی اور جسمانی صحت کے حوالہ سے دعا کی لیکن آپ کے لئیے میں نے آپ کا نام لے کر آپ کی ایمان کی سلامتی اور جسمانی صحت کے متعلق خصوصی دعا کی تھی

اب کمزوری کی وجہ سے مختلف تھریڈ پرتفصیلی گفتگو کرنا تو مشکل ہے ، البتہ کوشش کروں گا کسی تھریڈ میں مختصرا کچھ عرض کردوں
اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو حق بات کہنے ، سمجھنے اور اس حق بات پر عمل کی توفیق دے
آمین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاءاللہ ، اچھی خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحتیابی عطا فرمائیں۔ اور دعاؤں میں یاد رکھنے کے لئے آپ کا بہت مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا فرمائیں۔ آمین یا رب العالمین۔
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل جو میری صحت منہ کے چھالوں کی وجہ سے خراب ہوئی تھی ، منہ کے چھالے تو اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے صحیح ہو گئے لیکن ساتھ میں پیٹ کا السر ہو گيا اور خوراک کی کمی کی وجہ سے کمزوری اور خون میں کمی ہو گئی

اب اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے کافی آرام ہے لیکن ابھی بھی خون میں کمی ہے جس کا علاج چل رہا ہے
جن ممبران نے تحریری ، زبانی یا دل میں میری لئیے دعا کی میں تہہ دل ان کا مشکور ہوں

پاکستان میں اس دور میں اللہ سبحان تعالی انسان کو بیماریوں سے بھی محفوظ رکھے آمین! علاج بھی مہنگے اور ادویات بھی مہنگی اور وہ بھی غیر معیاری، جہاں پیسے ختم وہاں زندگی بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسا کہ آپنے علاج ڈاکٹر سے کروایا ھے جس پر اینٹیبائیوٹکس کسی بھی بیماری کے لئے استعمال میں لائی جائیں تو پیٹ کا السر ہونا عام ھے اس لئے اس پر ڈاکٹر دودھ پینے کو مشورہ بھی دیتے ہیں جس سے معدہ کو قوت ملتی ھے۔

علاج جاری رکھیں اگر ہو سکے تو کسی خاندانی حکیم سے بھی مشورہ کر کے دیکھیں، خیال رہے خاندانی حکیم کی حکمت فی سبیل اللہ ہوتی ھے اور وہ صرف دوائی کے ہی پیسے لیتے ہیں جیسے ایک ہفتہ کی دوائی کا ھدیہ 10 سے 20 روپے تک، مگر انہیں تلاش کرنا مشکل ھے، وال چاکنگ اور کاروباری حکیم سے پرہیز بہتر ھے ورنہ ان کے چنگل سے نکلنا مشکل ہو جائے گا۔

والسلام
 
Top