• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعائے ثنا سبحانک اللھم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی تحقیق۔

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
نائ: عن عائشہ رضی اللہ عنھا قالت ، کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اذا استفتح الصلوة قال سبحانک اللھم و بحمدک و تبارک اسمک و تعالی جدک ولا الہ غیرک ۔ھذا حدیث صحیح الاسناد مستدرک حاکم ج1 ص 319 مکتبہ دارالفکر حدیث نمبر 890 و ابو داﺅ ج1 ص 113 ۔
ترجمہ :حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز شروع فرماتے تو کہتے ”سبحانک اللھم و بحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “
امام حاکمؒ و علامہ ذہبیؒ فرماتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے ۔
حدیث نمبر 2 :عن الاسواد عن عمر ؓ کان اذا افتتح الصلوة قال سبحانک اللھم و بحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک والہ غیرک ۔ مستدرک حاکم واللفظ لہ ج 1 ص 320 و صحیح مسلم ج1 ص 172۔
ترجمہ :اسود ؒ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرؓ جب نماز شروع کرتے تو سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک و تعالی جدک ولا الہ غیرک پڑھتے ۔ امام حاکم ؒو علامہ ذہبی ؒ نے اس کو بھی صحیح کہا ہے ج1 ص 320 ۔
 
Top