• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعائے صحت کی اپیل

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
تمام احباب کی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ بچی کے جگر کی فعالیت میں مثبت پیش رفت نوٹ کی گئی ہے۔ اللہ کرے علاج معالجہ اور دعاؤں کی بدولت بچی کا جگر نارمل کام کرنا شروع کردے اور ٹرانسپلانٹ کی نوبت نہ آئے۔ بچی کے لئے ایک بکرا صدقہ کیا جاچکا ہے۔ ان شاء اللہ مزید صدقہ بھی کیا جائے گا۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں ٹرانسپلانٹ کے اخراجات پاکستان سے آدھے سے بھی کم ہے۔ ضرورت پڑنے پر اس آپشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ اللہ کی رحمت سے امید ہے کہ اس کی نوبت نہیں آئے گی۔ آپ سب بھی اپنی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے۔ جزاک اللہ خیرا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
أَسْأَلُكَ ا للهم بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ ، أَنْ تشفيها بشفائك وداوها بدوائك
آمين يارب العرش العظيم


شفاء7.jpg
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ ہماری اس بہن کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے ، اور اس پریشانی کو گناہوں کے کفارے کا ذریعہ بنائے ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
الحمدللہ بچی اب رو بہ صحت ہے۔ آئی سی یو سے اسے وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔ جگر کی فعالیت کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔ ماشاء اللہ اور اب جگر کی تبدیلی کا خطرہ ٹل چکا ہے۔ آپ سب کی قیمتی دعاؤں کا بہت بہت شکریہ اور جزاک اللہ خیرا
احباب کی معلومات کے لئے کیس ہسٹری عرض کئے دیتا ہوں تاکہ بوقت ضرورت احباب کے بھی کام آئے۔ ارمش کو کئی ہفتہ سے بخار تھا ساتھ میں کھانسی بھی تھی۔ ایک مشہور ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے علاج معالجہ جاری تھا، جو فیملی ڈاکٹر بھی ہے۔ جس سے فیملی والے گذشتہ 35 برسوں سے علاج کروارہے ہیں۔ اس ڈاکٹر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ ہومیو پیتھ بھی ہیں اور مریضوں اپنی تیار کردہ ادویات دیتے ہیں۔ ایلو پیتھک بھی اور ہومیو پیتھک بھی۔ اب تک ہماری فیملی میں ان سے کافی علاج کرواچکے ہیں اور ہمیشہ فائدہ ہی ہوا ہے۔ جب بخار مسلسل ایک ماہ تک نہ اترا، نسخے تبدیل کرانے کے باوجود تو ایکسرے کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ اسے ٹی بی ہے اب میں اینٹی ٹی بی کورس دینے لگا ہوں۔ ٹی بی کا نام سن کر ارمش کے ماں باپ پریشان ہوگئے اور یہ بات خاندان والوں سے چھپائی اور ٹی بی کورس شروع کروادیا۔ اس کورس سے چند دن کے اندر اندر حالت بہت خراب ہوگئی تو اس کے چاچو اسے ہسپتال لے گئے۔ جہاں ٹیسٹنگ کے بعد ڈاکٹر نے کہا کہ اسے تو بلا وجہ اینٹی ٹی بی کی ادویات دی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے جگر پر لوڈ پڑا اور جگر کی فعالیت قریب الختم ہے۔ اب والد صاحب نے اعتراف کیا کہ ہاں ایسا ہی ہے۔ پھر اسے آئی سی یو میں داخل کرواکر کہا گیا کہ آپ لوگ لیور ٹرانسپلانٹ کی تیاری کریں جو پاکستان میں صرف الشفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں ہوتا ہے۔ ساتھ ساتھ ڈاکٹرز نے اینٹی ٹی بی ادویات کے اثرات کے توڑ کی ادویات بھی شروع کردی۔
ارمش کے والد سے غلطی یہ ہوئی کہ جب بخار اترنے کا نام نہیں لے رہا تھا تو ایک ہفتہ بعد ہی یا تو ڈاکٹر بدلتے یا کلینک سے ہسپتال کا رخ کرتے۔ دوسری بڑی غلطی یہ ہوئی کہ جب کلینک والے ڈاکٹر نے ٹی بی تشخیص کی تو مریضہ کو فوراً ہسپتال لے جانا چاہئے تھا جو مزید ٹیسٹ کرکے اس کی تصدیق کرتا۔ خاندان والوں سے اس بات کو چھپایا نہ جاتا۔ تاکہ صحیح مشورہ ملتا۔ مگر گھبراہٹ اور نام نہاد ٹی بی کی شرمندگی چھپا کر کلینیکل ڈاکٹر سے ٹی بی کا علاج شروع کروادیا۔ یاد رکھئے اگر ایک ڈاکٹر سے فائدہ نہ ہورہا ہو تو ایک ہفتہ بعد داکٹر بدل لینا چاہئے۔ اور اگر کوئی کلینک والا ڈاکٹر کوئی شدید بیماری تشخیص کرے تو اس کی کاؤنٹر تصدیق کسی بڑے ہسپتال سے ضرور کروا لینا چاہئے، علاج سے پہلے۔
الحمد للہ ان غلطیوں کا ازالہ ہوگیا۔ ہسپتال والوں کا کہنا ہے کہ اگر مزید چند دنوں کی تاخیر ہوجاتی تو لیور ناقابل علاج ہوسکتا تھا۔ کچھ بروقت اسپتال کے علاج سے اور کچھ احباب کی دعاؤں سے بچی اب رو بہ صحت ہے۔ اللہ کا لاکھ لاکھ شکرہے۔ بے شک وہی شفا دینے والا ہے۔ والسلام
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
الحمد لله لا مانع لما أعطى.. ولا معطى لما منع.. ولا راد لما قضى.
.
 
Top