• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا میں ہاتھوں کا اٹھانا

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقال أبو موسى الأشعري دعا النبي صلى الله عليه وسلم ثم رفع يديه،‏‏‏‏ ورأيت بياض إبطيه‏.‏ وقال ابن عمر رفع النبي صلى الله عليه وسلم يديه ‏"‏ اللهم إني أبرأ إليك مما صنع خالد ‏"‏‏.

اور ابو مو سیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اور اپنے ہاتھ اٹھائے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلو ں کی سفیدی دیکھی اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور دعا فرمائے کہ ”اے اللہ! خالد نے جو کچھ کیا ہے میں اس سے بیزار ہوں۔“


حدیث نمبر: 6341
قال أبو عبد الله وقال الأويسي حدثني محمد بن جعفر،‏‏‏‏ عن يحيى بن سعيد،‏‏‏‏ وشريك،‏‏‏‏ سمعا أنسا،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم رفع يديه حتى رأيت بياض إبطيه‏.‏


حضرت ابوعبداللہ امام بخاری نے کہا اور عبد العزیز بن عبداللہ اویسی نے کہا مجھ سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید اور شریک بن ابی نمر نے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اتنے اٹھائے کہ میں نے آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی۔

صحیح بخاری
کتاب الدعوات
 
Top