• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم بھائی کیا مجبوریاں ہیں آپ کوشش کریں ویسے میں نے گرائم کلاس الرٹس میں موبائل نمبر دیا ہے آپ اس پر فون کر کے اپنی لانے لے جانے کی یا کوئی اور مجبوری کا حل کروا سکتے ہیں کیونکہ مسلمان کی دعوت نہیں ٹھکراتے اللہ آپ کو جزا دے امین
محترم بھائی میں اپنے آپ کو آپ کا استاد سمجھ رہا تھا کہ آپ بھی گرائمر میں میرے سٹوڈنٹ ہیں مگر اب کلاس الرٹس کو دیکھا تو پتا چلا کہ میں ایسے ہی خوش فہمی میں تھا پس اب آپ کو علیحدہ سے پی ایم کر دیا ہے

اب چونکہ اور کوئی بھائی یہاں جواب نہیں دے رہا تو اب ایک آپ ہیں اور دوسرے محترم ابن آدم بھائی ہیں اور لگتا ہے آپ دونوں پر ہی تکیہ کرنا پڑے گا لیکن اب یہ نہ ہو کہ

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
 

بابر تنویر

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 02، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
692
پوائنٹ
104
تمام بھائی ۔۔ لاہوریوں سے خصوصی درخواست ہے اس دھاگے میں شرکت کی۔
جلد ہی پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔ بھائ شاکر تو کراچی میں ہی ہوتے ہیں۔ اگر وقت ملا تو ملاقات ضرور ہوگی۔ لاہور بھی جانے کا ارادہ ہے۔ اگر کاروباری اور گھریلیو مصروفیات نے اجازت دی تو سب بھائیوں سے شرف ملاقات حاصل کریں گے۔
 
شمولیت
جولائی 23، 2013
پیغامات
184
ری ایکشن اسکور
199
پوائنٹ
76
سو بسم اللہ جناب!
کیا مطلب اس بات کا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
آپ میں اور کسی انجان میں کچھ فرق تو ہونا چاہیے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
ماشاء اللہ ! کل بروز ہفتہ بوقت صلاۃ المغرب دینی بھائیوں سےملاقات کا شرف حاصل ہوا۔جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ "دعوتِ تعارف و طعام و تجاویز"کا پروگرام منجانب محترم عبدہ بھائی کا تھا۔مغرب سے کچھ دیر قبل میں گھر سے روانہ ہوا اور راستے سے محمد آصف مغل بھائی کو لیتے ہوئےمنزل کی جانب چل پڑے۔ ملاقات کا اہتمام ایک دینی مدرسہ للبنات میں طے تھا جس کو چلانے کی ذمہ داری محترم عبدہ بھائی اور ان کی اہلیہ محترمہ نے لے رکھی ہے۔یہ مدرسہ دو تین مرتبہ میں پہلے دیکھ چکا تھا لیکن میرے علم میں نہیں تھا کہ اس کے انتظامات کس کے پاس ہیں، خیر ہم دونوں بھائی سفر طے کرتے ہوئے مدرسے کے قریب پہنچنے والے تھے کہ سامنے ہی چوک میں مجھے عبدہ بھائی کھڑے نظر آئے ۔قریب پہنچ کر میں نے سلام کیا تو عبدہ بھائی مجھے کچھ بدلے بدلے اور کچھ جوان جوان لگے۔۔۔ابتسامہ۔۔ اوہو ۔۔ یہ تو عبدہ بھائی کے چھوٹے بھائی شہزاد تھے۔۔جن کو عبدہ بھائی نے مہمانوں کے استقبال و راہنمائی کے لیےتعینات کیا ہوا تھا۔خیر ان سے سلام دعا کرکے ہم مدرسہ سے ملحق مسجد میں پہنچ گئے جہاں پر جماعت کھڑی ہو چکی تھی۔ نماز ادا کرکے فارغ ہوئے تو عبدہ بھائی سے ملاقات ہوئی اور پھر عبدالقہار محسن بھائی سے ملاقات ہوئی۔عبدہ بھائی نے کہا کہ باقی لوگ راستے میں ہیں آئیے ہم مدرسے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔مدرسے میں پہنچے تو ہمیں ایک لائبیریری نما کمرے میں بیٹھنے کے لیے کہا گیا۔وہاں پر تین بھائی پہلے ہی نماز سے فارغ ہو کرپہنچ چکے تھے تعارف ہونے پر پتا چلا کہ ایک بھائی ابراہیم کیلانی ، دوسرے بھائی عبد اللہ کیلانی اور تیسرے بھائی مسعود خان ہیں۔کچھ لمحے بعد ایک بھائی مٹھائی کا ڈبہ اُٹھائے ہوئے اندر تشریف لائے ۔ سلام دعا کے بعد میں نے اپنا نام بتایا اور بھائی سے میں نے استفسارانہ انداز میں پوچھا آپ حافظ اختر علی ہیں تو بھائی نے کہا نہیں میں "ابن آدم "ہوں، ماشاءاللہ اور مزید تعارف پر پتا چلا کہ ابن آدم بھائی "صراط الہدی فورم" کے ناظم ہیں۔بات چیت جاری تھی کہ محترم کلیم حیدر بھائی تشریف لے آئے اور میرے پاس ہی بیٹھ گئے۔گفتگو کا سلسلہ ابھی دراز نہیں ہوا تھا کہ محترم حافظ عمران الہی بھائی، محترم قاری مصطفے راسخ بھائی، محترم انس مدنی بھائی کے ہمراہ تین بھائی اور تشریف لے آئے۔ بعد میں تعارف پر پتا چلا کہ ایک بھائی محترم ابوالحسن علوی ہیں ، دوسرے بھائی محترم حافظ اختر علی اور تیسرے محترم محمد اصغر بھائی ہیں، ماشاء اللہ
یہ کمرہ چھوٹا تھا ،عبدہ بھائی نے کہا کہ ساتھ والے کمرے میں جاکر بیٹھتے ہیں۔ ہم سب لوگ ساتھ والے بڑے کمرے میں جاکر بیٹھ گئے۔
عبدہ بھائی نے اللہ تعالی کی حمد وثنا ء کے بعد اپنا تعار ف کروایا اور ملاقات کے مقصد کو دوبارہ واضح کیا۔ اور مزید انکشاف کیا کہ یہ مدرسہ بھی محترم انس مدنی بھائی کی فیملی کے زیر نگرانی چل رہا ہے۔ اس میں تقریبا سو کے لگ بھگ بچیاں دینی تعلیم حاصل کررہی ہیں اور ہوسٹل کی سہولت بھی موجود ہے۔ اور یہ وسن پورہ والے مدرسے کی ہی دوسری شاخ ہے۔
محترم عبدہ بھائی کے بعد پھر سب نے اس ترتیب سے اپنا اپنا تعارف کروایا۔
محترم ابن آدم بھائی
محترم انس مدنی بھائی
محترم مسعو خان بھائی
محمد نعیم یونس
محترم حافظ عمران الہی بھائی
محترم ابوالحسن علوی بھائی
محترم قاری مصطفے راسخ بھائی
محترم محمد اصغر بھائی
محترم حافظ اختر علی بھائی
محترم کلیم حیدر بھائی
محترم ابراہیم کیلانی بھائی
محترم عبداللہ کیلانی بھائی
محترم شہزاد بھائی
محترم عبدالقہار محسن بھائی
محترم محمد آصف مغل بھائی
ماشاء اللہ ! ہر بھائی اپنے اپنے میدان کا ماہر نکلا ۔ سوائے مجھ نکمے کے۔
تعارف کے بعدمحترم انس مدنی بھائی نے محدث فورم پر تقابل مسالک کے زمرے میں حالیہ سرگرمیوں کے بارے، عربی گرائمر کلاس اورکوئی نیا تدریسی موضوع شروع کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اور اراکین مجلس سے ان کی رائے دریافت کی ۔ تدریس ِ قرآن وحدیث ،تقابل ادیان کے موضوع کو نمایاں کرنا، تدریسِ عقائد و فقہ اور فنی علوم کے بارےمیں مجلس کے شرکاء نے اپنی اپنی رائے دی ۔یہ بات چیت تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی۔
پھر عبدہ بھائی نے سب ساتھیوں کو مدرسے کا معائنہ کروایا ۔۔۔چلتے چلتے ایک حال کمرے میں پہنچے تو وہاں پر دسترخوان پر پُرتکلف کھانا سجا ہوا تھا۔ سب لوگ بیٹھ گئے اور لذید کھانا ،آئس کریم اور ابن آدم بھائی کی لائی ہوئی مٹھائی سے انصاف کیا۔
اللھم بارک لھم فی ما رزقتھم واغفر لھم ورحمھم۔
اس کے بعد صلاۃ العشاء محترم قاری مصطفے راسخ کی امامت میں ادا کی گئی۔نماز کے بعد کتاب وسنت ڈاٹ کام کے زیر انتظام مختلف ویب سائٹس کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے عبدہ بھائی اور انس مدنی بھائی نے اراکین کو مختصرا بتایا اور پھر سب ساتھی ایک دوسرے سے اگلی ملاقات تک کے لیے بچھڑنے کے لیے تیار ہوگئے۔سب بھائیوں نے ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کی اور اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی عبدہ بھائی کے اعمال میں برکت دے اور اُن کی حفاظت کرے اور تمام بھائیوں کو اللہ تعالی جزائے خیر دےکہ جنہوں نے صرف دین کی خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کی۔ آمین
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ماشاءاللہ۔۔۔۔
آپ تو لگتا ہے نوٹس لے رہے تھے۔ تعارف کی ترتیب بھی یاد رہی آپ کو۔۔۔!
میری بڑی خواہش تھی کہ آپ سب سے کہوں کہ ملاقات ایک ہفتہ مؤخر کر لیں تو شاید میں بھی شامل ہو جاؤں۔ لیکن اس سے قبل اتنی مرتبہ لاہور کا پروگرام بدلا ہے، کہ اب یقین سے کچھ کہنا مشکل ہوتا ہے۔ خیر، اللہ سے دعا ہے کہ اس میٹنگ سے متوقع مثبت نتائج حاصل ہوں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
آپ تو لگتا ہے نوٹس لے رہے تھے۔ تعارف کی ترتیب بھی یاد رہی آپ کو۔۔۔!
غلطی کا امکان بہرحال موجود ہے۔دستیاب یاداشت پر انحصار کیا ہے۔ اللہ تعالی ہی ہے جو عزت رکھ لے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ۔
محمد نعیم یونس صاحب کمال کرتے ہیں کہ ہم جیسے ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے پر بیٹھے ہوئے اراکین کو بھی ’’ مجلس ‘‘ سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔
غلطی کا امکان بہرحال موجود ہے۔
بطور ثبوت عرض ہے کہ ’’ چراغ تلے اندھیرا ‘‘ کے مصداق آپ اپنے پاس بیٹھے ہوئے ایک اہم رکن کو تعارف دینے والوں کی فہرست میں ذکر کرنا بھول گئے ہیں ۔
 
Top