• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعوت اتحاد۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اِنَّ ھٰذَا لَھُوَالْقَصَصُ الْحَقُّ۝۰ۚ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّا اللہُ۝۰ۭ وَاِنَّ اللہَ لَھُوَالْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۝۶۲ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِالْمُفْسِدِيْنَ۝۶۳ۧ قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَۃٍ سَوَاۗءٍؚبَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللہَ وَلَا نُشْرِكَ بِہٖ شَئًْا وَّلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللہِ۝۰ۭ فَاِنْتَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْہَدُوْا بِاَنَّا مُسْلِمُوْنَ۝۶۴
البتہ یہی سچا قصہ ہے اور سوائے خدا کے کوئی معبود نہیں اوربے شک خدا غالب حکمت والا ہے ۔(۶۲) پھر اگر وہ قبول نہ کریں تو خدا مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔(۶۳)کہہ اے اہل کتاب! ایک بات کی طرف آؤ۔ جو ہم میں اور تم میں برابرہے کہ ہم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائیں اور ہم میںسے کوئی کسی کو خدا کے سوا پروردگار نہ ٹھہرائے۔پھر اگر وہ منہ موڑیں تو تم یوں کہو کہ تم گواہ رہو کہ ہم فرمانبردار ہیں۔۱؎ (۶۴)
دعوت اتحاد
۱؎ قرآن حکیم دنیا سے تفریق واختلاف کو مٹانے آیا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ساری دنیا کو ایک مرکز پر لاکھڑا کرے اور جتنے فتنے تشدد وافتراق کی وجہ سے بپا ہیں، یکسر محو ہوجائیں اور اگر یہ نہ ہوسکے تو بھی تعصبات ختم ہوجائیں، مہمات مسائل پر اتفاق ہوجائے اور کم از کم چند چیزیں ایسی مسلمات میں سے ہوں جس پر دنیا کے تمام انسان متفق ہوں۔ کتنا سچا اور مقدس مسلک ہے۔

اس آیت میں اسی دعوت اتحاد کی تشریح ہے ۔ اہل کتاب کے ہردوفرقوں کو مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ آؤ ہم دونوں مسلمات پر اتفاق کریں اور وہ یہ ہیں کہ ایک اللہ کی پرستش کریں ۔ کسی دوسرے کو عبادت اور پرستش کے قابل نہ سمجھیں اور اپنے جیسے انسانوں کو اَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ تصور نہ کریں ۔ ایک خدا کی بادشاہت ہو اور وہ ایک ہی ہو جو ساری دنیا کا رب ٹھہرے۔
حل لغات
{القصص} بیان۔ بات۔ قصہ۔ معاملہ {تعالوا} آؤ ۔
 
Top