• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعوت کا منہج کیا ہو

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام

دعوت کا منہج کیا ہو

مصنف
محمد قطب
ناشر
مطبوعات ایقاظ
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Dawat-Ka-Manhaj-Kia-Ho.jpg.html][/URL]
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو دین اسلام عطا کیا ہے، یہ محض رسوم عبادات یا چند اخلاقی نصائح کا مجموعہ نہیں ہے۔ بلکہ یہ زندگی کے تمام پہلوؤں میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس دین کو ماننے والوں کے لئے صرف یہی ضروری نہیں کہ وہ اس دین کو نظریاتی طور پر مان لیں بلکہ ا س کا عملی زندگی میں اطلاق بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ اللہ تعالیٰ سورۃ العصر میں مسلمانوں کی بنیادی ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔:’’زمانہ گواہ ہے کہ انسان ضرور ضرور خسارے میں ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے ، نیک عمل کرتے رہے اور ایک دوسرے کو حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے رہے۔‘‘دین کا عملی زندگی میں اطلاق صرف یہی تقاضانہیں کرتا کہ اس پر خود عمل کیا جائے بلکہ یہ بات بھی دین کے تقاضے میں شامل ہے کہ اس کی دعوت اور پیغام کو دوسروں تک پہنچایا بھی جائے اور ایک دوسرے کی اصلاح کی جائے۔ جہاں کہیں بھی کوئی شرعی یا اخلاقی خرابی نظر آئے، ا س کی اصلاح کرنے کی کوشش کی جائے۔زیر تبصرہ کتاب’’ دعوت کا منہج کیا ہو؟‘‘ اخوان المسلمین کے بانی راہنما سید قطب کے برادر خورد محمد قطب کی گرانقدر تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے ایک منفر د انداز میں دعوت دین کا منہج بیان کیا ہے،اور مسلمانوں کو اس کی ترغیب دی ہے۔مولف کا اپنا موقف اور طریقہ کار ہے ،جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔اس کتاب کا اردو ترجمہ محترم حامد کمال الدین صاحب نے کیا ہے۔جو خود بھی اخوان سے کچھ کچھ متاثر نظر آتے ہیں۔بہر حال یہ کتاب اہل علم خدمت میں اس مقصد سے پیش کرر ہے ہیں کہ وہ مولف کے اس منہج کا جائزہ لیں اور اس پر اپنی آراء سے آگاہ کرتے ہوئے صحیح منہج کی وضاحت کر دیں۔اللہ تعالی ان کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)
اس کتاب دعوت کا منہج کیا ہو کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض مترجم
مقدمہ
کچھ اہم اسباق
اسلام کی جو پہلی اٹھان ہوئی اس میں ’’ تحریکی اسوہ ‘‘ کہاں ہے
لوگوں پر لا الہ الا اللہ کی حقیقت واضح کرنے کا طریق کار کیا ہو
معاصر تحریکوں میں عجلت پسندی کے آجانے کے اسباب اور عواقب
’’ بنیادی جمعیت ‘‘ جو معاشرے پر اثر انداز ہو
’’ توسیع جمعیت ‘‘
بعض موجودہ مناہج کا جائزہ
جوہے سے جو ہونا چاہیے تک
مستقبل پر ایک نظر
 
Top