• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیاوی لحاظ سے اپنے سے کم تر لوگوں کودیکھیں

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم: «انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ, وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ, فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

ترجمه: ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس شخص کی طرف دیکھو جو تم سے نیچے ہے اور اس شخص کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہے یہ زیادہ لائق ہے کہ تم اللہ کی اس نعمت کو حقیر نہ جانو جو تم پر ہے۔​
انسان جب باہر نکلتا ہے دنیا کو دیکھتا ہے، دنیاوی لحاظ سے اپنےسے نیچےلوگوں کو دیکھتا ہے،سوچتا ہے اور جب دل سے سمجھتا ہے تو اس کی آنکھوں سے آنسوجاری ہو جاتے ہیں ،وہ اپنے رب کا شکر ادا کرنے لگتا ہے ۔لیکن جب انسان اپنے سے اوپر والے لوگوں کو دیکھتا ہے،
وہ ہر وقت بے چین رہتا ہے، حسد کرتا ہے اور سوچتا ہے میں بہت غریب ہوں میرے پاس یہ بھی نہیں ہے ،یہ بھی نہیں ہے ۔اسی طرح جب انسان اپنے سے سے نیچے لوگوں کو دین کے معاملے میں دیکھتا ہے سوچتا ہے چلو میں تھوڑا تو بہتر ہوں اور ایک سچا مومن ہمیشہ دین میں اپنے سےاوپر لوگوں کو دیکھتا ہے تو اس کے آنسو جاری ہوجاتے ہیں وہ اپنے رب سے دعائیں مانگتا ہے استقامت کی۔۔​
جب میں دنیاوی لحا ظ سے اپنے سے اوپر والے لوگوں کو دیکھتی تھی تو میں سوچتی تھی کہ میرے پاس یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں ۔لیکن اس دن میں نےسوچا چلوآج اپنے سے نیچےکی دنیا کو بھی دیکھ لیا جائے ۔۔گرمی کی انتہاء کھلی چھت تلے دو کمروں میں ملائکہ، اس کا بھائی یحیٰی اس کی 18 سالہ بہن اور 16بھائی اوراس کے امی ابو فقط ان دو کمروں میں میں رہتے ہیں اور اتنی سخت گرمی کہ زمین پر پاؤں نہیں لگایا جا سکتا تھا۔ ننھی سی ملائکہ رو رہی تھی" ماما نیچے والی آنٹی سے کہیں کہ چولہا بند کر دیں میں نےنیچے اترنا ہے"۔​
آئیے ایک دوسرے گھرمیں چلتے ہیں ایک چھوٹا سا کمرہ وہی ان کی بیٹھک، وہی ان کا کمرہ ،وہی ان کی ہر چیزاور وہی ان کا کچن اور باہر ایک چھوٹا سا باتھ روم اس کمرے میں 15 سالہ ام ہانی،19سالہ اس کی بہن، 7 سالہ اس کا بھائی اور ڈھائی سالہ اس کی چھوٹی بہن اور اس کے امی ابو ۔۔۔میں تو تکتی رہ گئی۔ وہ چھوٹے سے کمرےمیں سوتے کیسے ہوں گے؟ نہ کوئی کھڑکی ۔۔کھانے کا دھواں کہاں سے نکلتا ہوگا؟ اور اس حال میں اللہ تعالٰی سے کوئی شکوہ بھی نہیں اور چہروں پراتنی مسکراہٹ ۔۔۔مسکراہٹ صرف اس لیے تھی ان کے چہروں پر کیونکہ ان کے دل مطمئن تھے اور وہ اللہ کی رحمت سے نا امیدنہ تھے!!!!!!!​
یہ تحریر میں نے خود لکھی ہے​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت اچھا لکھا ہے آپ نے۔جاری رکھیں چھوٹی بہنا۔
جزاک اللہ خیرا۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
یہ تحریر میں نے خود لکھی ہے
بہت خوب بیٹا آپ نے تو کمال کردیا ۔
بالکل درست سمت لکھا مومن کو ایسا ہی ہونا چاہیے ۔
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
یہ تحریر میں نے خود لکھی ہے​
بہت خوب بیٹا!ماشاء اللہ !ماشاء اللہ!ماشاء اللہ!ہمارا بچہ تو چھپا رستم نکلا جناب!
اللہ تعالیٰ ہمارے بیٹے کے قوت تحریر میں اور اضافہ فرمائے اور علم و عمل کا بہترین درجہ عطا فرمائے۔آمین
بیٹا چند ایک باتیں مدنظر رکھیں تاکہ ساتھ ساتھ اصلاح ہوتی رہے اور تحریر بہتر سے بہتر ہوتی جائے اور ہمارا بیٹا ایک بہترین لکھاری بن جائے۔ان شاء اللہ
چند چیزوں کو درست استعمال کرنے کی کوشش کریں:مثلاً
  • اپنے رب سے دعائیں مانگتا ہے استقامت کی ۔اس کے بجائے جملہ یوں ہونا چاہیے تھا کہاپنے رب سے استقامت کی دعائیں مانگتا ہے
  • 16بھائی میرا خیال ہے 16 سالہ بھائی ہو گا؟
  • ڈھائی اس کی درست املاء اڑھائی ہے۔
یہ چند گزارشات تھیں امید ہے ان کو قبول فرمائیں گے۔اور اب لکھنے سے رکنا نہیں بلکہ لکھتے جانا ہے لکھتے جانا ہے اور لکھتے جانا ہے۔ان شاء اللہ
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
یہ تحریر میں نے خود لکھی ہے​
تو چلیں ہم آپ کو رکنے نہیں دیتے اور اگلی تحریر کے لیے موضوع خود سے دیے دیتے ہیں اور اس پر آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا۔
موضوع یہ ہے:
مصیبت اور آزمائش کے وقت مومن کا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟
تو اپنے بیٹے کی نئی تحریر کے انتظار میں رہیں گے۔اور ہاں بات صرف موضوع دینے کی حد تک نہیں بلکہ ہمارے بیٹے کوئی بھی مدد درکار ہو تو اس کے لیے بھی حاضر ہیں۔ان شاء اللہ​
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
  • اپنے رب سے دعائیں مانگتا ہے استقامت کی ۔اس کے بجائے جملہ یوں ہونا چاہیے تھا کہاپنے رب سے استقامت کی دعائیں مانگتا ہے
  • انکل مجھے آزادالفاظ اچھے لگتے ہیں یہ سلیس اردو نہیں پر مجھے اچھے لگتے ہیں
  • 16بھائی میرا خیال ہے 16 سالہ بھائی ہو گا؟
  • انکل ٹائپ کرتے ہوئے غلطی سے لکھا گیا ہے
  • ڈھائی اس کی درست املاء اڑھائی ہے۔
  • جزاک اللہ خیر
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
تو چلیں ہم آپ کو رکنے نہیں دیتے اور اگلی تحریر کے لیے موضوع خود سے دیے دیتے ہیں اور اس پر آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا۔
موضوع یہ ہے:
مصیبت اور آزمائش کے وقت مومن کا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟
تو اپنے بیٹے کی نئی تحریر کے انتظار میں رہیں گے۔اور ہاں بات صرف موضوع دینے کی حد تک نہیں بلکہ ہمارے بیٹے کوئی بھی مدد درکار ہو تو اس کے لیے بھی حاضر ہیں۔ان شاء اللہ​
ان شاء اللہ انکل ضرور لکھنے کی کوشش کروں گی لیکن ابھی میرے پیپر ہونے والے ہیں اورتب زیادہ اچھا لکھا جاتا ہے جب انسان اپنی آنکھوں سے وہ باتیں دیکھے
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
ان شاء اللہ انکل ضرور لکھنے کی کوشش کروں گی لیکن ابھی میرے پیپر ہونے والے ہیں اورتب زیادہ اچھا لکھا جاتا ہے جب انسان اپنی آنکھوں سے وہ باتیں دیکھے
بہت خوب!اس وقت آپ کے پیپر سب سے اہم چیز ہیں اس لیے دل لگا کر پیپر دیں اور میں تو ان دنوں کے حساب یہی مشورہ دوں گا کہ آپ فورم پر بھی آنے پرہیز کریں اور اپنے پیپروں پر زیادہ توجہ دیں۔ہم آپ کے ہونے والے بہترین پیپروں کے اختتام کا انتظار کریں گے۔ان شاء اللہ
اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے ہمکنار فرمائیں۔آمین
 

حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
  • انکل مجھے آزادالفاظ اچھے لگتے ہیں یہ سلیس اردو نہیں پر مجھے اچھے لگتے ہیں
  • انکل ٹائپ کرتے ہوئے غلطی سے لکھا گیا ہے
  • جزاک اللہ خیر
بیٹا ایک بات یاد رکھیں کہ آزادی بذات خود کسی نہ کسی پابندی کی قید میں ہوتی ہے۔ابتسامہ
 
Top