• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دورسِ رمضان 3: دعا کے اندر اعلی مقاصد ::: از شیخ خالد الحسینان حفظہ اللہ

ابو عبیدہ

مبتدی
شمولیت
مئی 19، 2011
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
0
دروسِ رمضان

از۔شیخ خالد الحسینان

درس (3) دعا کے اندر اعلی مقاصد


اعوذ بالله من الشيطان الرجيم

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أياماً مَّعدوداتٍ (٢:١٨٣)

ترجمہ: ائے ایمان والوں تم پر وزے فرض کردئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیا ر کرو یہ چند ایام ہیں

بسم الله الرحمن الرحیم[/CENTER]

الحمدالله رب العالمین حمدا کثیرا طیبا مبارکا فيه ، واشهد ان لااله الا الله وحدہ لا شریک له واشهد ان محمدا عبدہ ورسوله اما بعد !

ہماری آج کی گفتگو کا عنوان ہے دعا کے اندر اعلی مقصد بلاشبہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری تربیت اعلی مقاصد پر کی ہے حتی کے دعا کے اندر بھی چنانچہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

فقال صلّى الله عليه وسلم:

إذا سألتم الله فاسألوه الفردوس

کہ جب تم اللہ تعالی سے مانگو تو اس سے الفردوس (جنت کا سب سے اعلی مقام) کو مانگو بعض روایات میں فردوس کے ساتھ اعلی کا لفظ آیا ہے کہ : الأعلى فإنّها سقف الجنّة یہ جنت کی چھت ہے یعنی جنت کی سب سے بلند جگہ :الفردوس الاعلی ہے

اللہ کریم ورب العرش العظیم سے دعا کرتے ہیں وہ اپنے فضل سے ہمیں یہ مقام عطاکردے

ایک دوسری حدیث میں آتا ہے قال:

وليعظم الرغبة فإنّ الله لا يتعاظمه شيئ أعطاه

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

رغبت (لالچ) کو بڑھاؤ کیونکہ اللہ کے لئے کسی بھی شے کا دیناگراں نہیں ہے

بہت سے لوگ ہیں جن سے آپ پوچھیں گے کہ آپ اللہ پاک سے فردوس اعلی کا سوال کیوں نہیں کرتے ؟ آپ اپنی اطاعت گذاری اور اعمال کی بناء پر فردوس اعلی کا سوال نہیں کرتے بلکہ آپ اللہ تعالی سے اسکی رحمت اور اس کے فضل وکرم کےذریعے سے فردوس اعلی کا سوال کرتے ہیں اسی لئے علماء نے اس حدیث کی شرح کرتے ہوئے ذکر کیا ہے کہ بسا اوقات انسان فردوس اعلی کو اپنی دعا کے سبب پالیتا ہے وہ کہتے ہیں کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کھبی ناممکن شے کےلئےدعا نہیں کی چنانچہ جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا ہے کہ جب اللہ سے سوال کرو تو فردوس کا سوال کرو تو یہ دلیل ہے کہ انسان بسااوقات اپنی دعا کے ذریعے فردوس اعلی کو حاصل کرلیتاہے ہماری عقلیں محدود ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ فردوس اعلی صر ف علماء وفقہاء اور محدثین اور ان لوگوں کےلئے ہے جو قرات عشرہ کے ساتھ قرآن حفظ کرے او رکتب عقیدہ پڑھ لے مثال کے طور پر ہم سے کہا جائے کہ فلاں بکریوں کے چرواہے کو فردوس اعلی سے نوازا گیاہے تو ہم تعجب کرتے ہیں کہ ایک بکریوں کا چرواہا جنت میں داخل ہوگیا ہے میرے بھائی کس لئے؟ تم نے اس وسیع دائرہ کو اتنا تنگ کیوں کردیا وہ پوچھتا ہے بکریوں کے چرواہے نے اسلام اور مسلمانوں کی خاطر کیا قربانیاں پیش کی ہیں؟ کیاہے جو اس نے حفظ کیا ؟ کونسا علم حاصل کیا ؟

اللہ کا فضل وسیع اور اسکا کرم عظیم ہے اگر اللہ سبحانہ تعالی چاہے تو زمین وآسمان میں بسنے والی تمام کی تمام مخلوق کو فردوس اعلی میں داخل کردے کیا اس کی بادشاہت میں کوئی کمی آجائے گی؟

اسکی بادشاہت کسی قسم کی کمی نہیں ہوتی وہ بے نیاز ہے کریم ہے رحمن ورحیم ہے (جل وعلا) چنانچہ آپ اللہ تعالی سے اسکی رحمت کےذریعے فردوس اعلی کا سوال کریں آپ کہیں ائے وسیع رحمت والے وسیع کرم وفضل والے بہت زیادہ جودو شفقت نرمی اور احسان کرنے والے بہت عطا کرنے والے میں تیری رحمت اور تیرے فضل وکرم کےذریعے تجھ سے سوال کرتاہوں اے وہ ذات جس کے ہاتھ میں دن ورات کے خزانے ہیں تیرے ہی ہاتھ میں ہر چیز کے خزانے ہیں ۔۔۔۔اللہ کی حمد وثناء بیان کرو اسکی عظمت بیان کرو پھر اسکی عظمت و پاکیزگی بیان کرنے کے بعد پھر میں تجھ سے تیرے جودوکرم تیر ی رحمت وفضل کے ذریعے فردوس اعلی کا سوال کرتاہوں بسا اوقات ایک انسا ن قیام اللیل اور صیام النھار (دن کے نفلی روزوں) کا زیادہ پابندنہیں ہوتا نہ ہی اسکی عبادات اور اطاعت گذاریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن وہ فردوس اعلی حاصل کرلیتا ہےہمیں اپنی عقلوں اور اپنے دلوں کو تنگ نہیں رکھنا چاہیے کہ ہم فردوس اعلی کو فقط مخصوص اشخاص کے لئے خاص کردیں یہ غلط ہے بعض اوقات لوگوں کے درمیان غیر معروف انسان فردوس اعلی کو پہنچ جاتاہے اور معروف انسان فردوس اعلی میں داخل نہیں ہوپاتا یہ اللہ کا فضل ہے وہ جسے چاہے عطاکرے کبھی کوئی بوڑھی عورت ہوتی ہے سور ة الفاتحہ کے علاوہ کچھ اور حفظ نہیں کر پائی لیکن اسکی سلامت قلبی، رات کےوقت اللہ کے سامنے دعا کرنے ، گڑگڑانے کی بناء پر اوراللہ سےسر گوشیوں کی بناء پر وہ فردوس اعلی میں داخل ہوجاتی ہے اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے لہذا اس وسیع دائرے کو تنگ نہ کریں اللہ کےکرم کو محدود نہ کریں اللہ کا کرم وسیع اور اسکا فضل عظیم ہے ۔اللہ آپ کی حفاظت فرمائے

لہذا میرے عزیز دوستوں اللہ تعالی سے دن رات اصرار کے ساتھ مانگو انسان دن رات اپنے سجود میں اصرار کے ساتھ مانگے سجدے میں کہیں ائے اللہ میں تجھ سے تیری رحمت کےذریعے فردوس اعلی کا سوال کرتاہوں ائے کریم ائے رحمن ورحیم ائے زمین وآسمان کے پیدا کرنے والے عزت وجلال والے میں تجھ سے تیرے فضل و رحمت کے ذریعے سے سوال کرتاہوں کہ تو مجھے فردوس اعلی سے نواز دےدن میں سو دو سو مرتبہ دعامانگے اللہ سبحانہ تعالی اس انسان کی دعا کو رد نہیں کرتا اسکا فضل وسیع ہےاور اسکا کرم عظیم ہے

اللہ تعالی آپکو برکت عطا کرے اس بات کے حریص بنو کہ اللہ تعالی سےفردوس اعلی کا سوال کرو اور یہ گمان نہ کرو کہ تم اپنے اعمال اور اپنی اطاعت گذاریوں اور اپنے علم کےذریعے فردوس اعلی کو پالوگے چونکہ بسا اوقات آپ امتحان میں فیل بھی ہوسکتےہو کیونکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

رغبت کو بڑھاؤ اور کسی شے کوناممکن نہ سمجھو آپ کسی سے کہیں کہ میرے بھائی اللہ سے فردوس اعلی مانگا کریں وہ آپ سےکہے کہ میرے خیال میں یہ ناممکن بات ہے اللہ کی پناہ کیا اللہ بھی کوئی شے ناممکن ہے اللہ ہر چیز پر قادر ہے اس بندے کے اندر اللہ تعالی کےبارے میں بدگمانی ہے ایک حدیث میں ہے اللہ تعالی فرماتاہےمیں اپنےبندے کے گمان کے مطابق ہوں لہذا میرا بندہ جو چاہے میرے بارے میں گمان رکھے ایک روایت میں اس طرح آیا ہے:

جو میرے بارے میں اچھا گمان رکھے تو اس کے لئے ایساہی ہے اورجو میرے بارے میں برا گمان رکھے تو اس کے لئے ایسا ہی ہےلہذا آپکا جس قدر اللہ پر یقین ہوگا کہ وہ آپکو فردوس اعلی سے نوازدے گا اسی قدر آپ اللہ تعالی سے اصرار کریں گے اور بار بار مانگیں او دعا پر صبر کریں کریں گے۔

میرے دوستوں یہ جنت صبر وقوت کی محتاج ہے اللہ سے اصرار کے ساتھ دعاکئے جاؤ وہ اپنے فضل وکرم اور رحمت کےذریعےتمہیں فردوس اعلی سے نوازدے گا اگرچہ سے تمہارے پاس اطاعت وفرمانبرداری اور عبادت کی کثرت نہ ہو اور نہ ہی آپ عالم فقیہ اور محدث ہو ں اللہ تعالی جو ہر چیز پر قادر ہے رحمن ورحیم ہے وہ آپ کو دے گا

میں اللہ سبحانہ تعالی کی بارگاہ میں التجا کرتاہوں کہ وہ آپ سب کو فردوس اعلی میں جگہ عطاکرے اور آپ بھی اپنے بھائیوں کے لئے دعا کریں بہت کم لوگ ہیں جو اپنے بھائیوں کے لئے فردوس اعلی کی دعاکرتےہیں گویا کہ فردوس اعلی ہمارےہاتھ میں ہو جسے چاہیں اس میں داخل کردیں جو ہمیں اچھالگے اسے فردوس اعلی میں داخل کردیں اور جو ہمیں اچھا نہ لگے اسےداخل نہ کریں میرے عزیز دوستوں فردوس اعلی اکرم الاکرمین اور ارحم الرحمین کے ہاتھ میں ہے اپنے بھائیوں کے لئے دعا کروجس طرح آپ اپنے(سگے) بھائیوں کے لئے دعا کرتےہو کہ ائےاللہ فلاں بھائی کو فردوس اعلی عطاکر اس کے جواب میں فرشتہ کہتاہے او رتمہارے لئےاسی طرح ہو اور تمہارے لئے بھی اسی طرح ہو اللہ آپ پر رحم کرے خوب دعا کرو اور جب بھی فردوس کا سوال کرو تو اپنے بھائیوں کے لئے بھی کرو یعنی وہ جنہیں آپ جانتےہیں آپ کے دوست آپ کے اہل وعیال عزیز واقارب یا اپنے جن بھائیو سے آپ محبت رکھتےہیں ان سب کے لئے فردوس اعلی کی دعا کرو۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کام کی توفیق بخشے جو اسے پسند ہو اورجس سے وہ خوش ہو۔

نسأل الله -سبحانه وتعالى- أن يوفّقنا لما يحب ويرضى

. وجزاكم الله خير

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف،یونی کوڈ​
 
Top