• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دور حاضر کے فتنے او ران کاعلاج والی کتاب یونیکوڈ اور ان پیچ میں

ahmed313

مبتدی
شمولیت
جولائی 27، 2011
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
0
السلام علیکم
میں اس فورم پر نیا ہوں، آپ کی کتابوں کی لائبریری بہت اچھی ہے۔
لیکن ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کئی کتابیں جوText میں ہیں، انہیں آپ نے پی ڈی ایف بناکرکیوں اپ لوڈ کیا ہے
حالانکہ یونیکوڈ والی کتابوں کا متن سرچ انجن میں آجاتاہے۔
بہرحال مجھے دور حاضر کے فتنے او ران کاعلاج والی کتاب یونیکوڈ اور ان پیچ میں چاہئے
http://kitabosunnat.com/kutub-library/article/urdu-islami-kutub/181-total-books/648-daor-hazir-k-fitny-aur-un-ka-ilaaj.html
کیا آپ مہربانی فرماکراسے یونیکوڈ میں اپلوڈ کردیں یا پھر ان پیج فارمیٹ مجھے بھجوادیں
عین نوازش ہوگی۔ شکریہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان، آپ نئے ہیں تو ازراہ کرم اپنا کچھ تعارف یہاں پیش کر دیجئے۔ جزاکم اللہ خیرا۔
بھائی یونیکوڈ کتب کو پی ڈی ایف میں پیش کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کتب ہمیں بھی پی ڈی ایف ہی میں ملی ہیں۔ بہت سے ناشرین دعوت کے لئے اپنی کتب کی پی ڈی ایف تو پیش کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن ان پیج یا یونیکوڈ فائلز نہیں دیتے۔ پھر ہمارے پاس اکثر کتب ان پیج میں بھی موجود ہیں، جن کی پی ڈی ایف بنانا تو آسان ہے لیکن ان کو یونیکوڈ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے اور وقت کی کمی کے باعث ایسی اہم کتب پی ڈی ایف کی شکل میں پیش کر دی جاتی ہیں لیکن یونیکوڈ کا سلسلہ ابھی حال ہی میں فورم پر شروع کیا ہے جو کہ فی الحال کچھ سست رفتار ہے۔ ان شاء اللہ مستقبل میں اس میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

آپ نے جس کتاب کی یونیکوڈ کی فرمائش کی ہے، اس کے بارے میں مجھے علم نہیں۔
کلیم بھائی، ازراہ کرم چیک کر لیں کہ آیا یہ کتاب ہمارے پاس یونیکوڈ یا ان پیج میں موجود ہے؟ یا کسی اور بھائی کو انٹرنیٹ پر اس کا یونیکوڈ لنک معلوم ہو تو شیئر کر دیں۔
 
Top