• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوسرا دور:تدوین

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
دوسرا دور:تدوین
دوسرا دور:تدوین کا عہد او راس کا آغاز: رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کرام ؓ نے قرآن مجید کے سلسلے میں جو علمی و تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں ان کا بنیادی مقصد ، خدمت قرآن ، اس کے صحیح فہم کی اشاعت کرنا اور کسی بھی کج فہم کی ممکنہ شرارتوں سے قرآن مجید کو محفوظ رکھنا تھا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ دور صحابہؓ میں ہی فضائل قرآن ، علم تفسیر، علم رسم قرآن او رعلم اعراب القرآن پر بہت کچھ کہا بھی گیا اور لکھا بھی گیا۔​
 
Top