• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان کا کردار (حقائق آمیز ڈاکومنٹری)

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

اسلام کے خلاف صلیب کی اس(افغان) جنگ کہ جس میں پاکستان بظاہرامریکہ کااتحا دی ہے اور طالبان ِافغانستان کےخلاف اس کی سر زمین استعمال ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلا ت اور خطرات کاشکار ہے، آج دس سال ہو چکے ہیں ۔کوئی بھی منصف مزاج آدمی ، اور حالات سے مکمل آگاہی رکھنے والا اگرغیر جا نبدارانہ تجزیہ کرے تو اس کے سامنے منظر ،کچھ یوں بنتا ہے۔

۱۱/۹ کے وا قعے کے بعد امریکہ نے مسلمانوں کی واحد سپر پاور اور ایٹمی قوت ،پاکستا ن پر شدید دبا ؤ ڈالا ، تباہ و بربا د کر دینے اور پتھر کے تاریک دور میں پہنچا دینے کی دھمکیا ں دیں ۔سارا عالم کفر اس (امریکہ)کے ساتھ کھڑا تھا ۔
پاکستا ن کا ازلی بد ترین دشمن بھارت اس صورت حال سے نہایت خوش اور پاکستان پر کاری ضرب لگانے کے لئے تیار کھڑا نظر آتاتھا ۔
امریکہ، دنیا کے سب سے بڑا عسکری اتحاد ’’ ناٹو ‘‘، جدید ترین ٹیکنالو جی اور وسا ئل کے ساتھ حملہ آورہونے کو تھا ۔ان حالات میں جوش سے زیادہ ہو ش کی ضرورت تھی اور اسلامی حمیت و غیرت کا سہارا لینے کی ضرورت تھی ۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ پورا عالم اسلام اپنے مفادات کے لئےیاتو امریکہ کے ساتھ کھٹرانظر آتاتھا یا قلیل تعداد اس جنگ میں خاموش تماشائی تھی۔ ان مشکل حالات میں اکیلے پاکستا ن کو یہ جنگ لڑنی تھی۔ اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ ایمانی غیرت کا تقاضایہ تھا کہ پاکستان ان صلیبی لشکروں کےسامنے ڈٹ جاتا ،ان کو للکارتااور ان سے بھڑ جاتا ۔لیکن ، یہ سب ایمانی قوت اور مظبوط ترین اعصاب کا متقاضی تھا جس سےبدقسمتی سے ہماراحکمران طبقہ ناواقف و خالی نظر آتاتھا۔

ان حالات میں پاکستان نے مجبور ہو کر اپنے گھٹنے ٹیک دیئے اور اپنے مظبوط ترین دوست یعنی افغان طالبان کے خلاف تعاون پر مجبور ہوگیا۔لیکن آج جب حالات نے پلٹہ کھایا اور کمزور نظر آنے والے افغان مجاہدین نے امریکہ کو روس سے زیادہ بری حالت سے دوچار کیا تو سب حیران تھے۔لیکن جب درپردہ کہانیاں سامنے آنے لگی تو دنیاششدرتھی، بظاہر امریکی اتحادی(پاکستان) اسے افغان جنگ میں عزیمت سے دوچار کر چکا تھا۔ پاکستان نے افغان مجاہدین کی خفیہ مدد و نصرت جاری رکھی جو بلا آخر امریکی اور ’’ناٹو‘‘ اتحاد کی ناکامی کی صورت میں سامنےہے۔ آج امریکی حکمران اور انکے یورپی حواری کھلم کھلّا پاکستان کے گلے میں اپنی شکست کا ’’ تمغہ‘‘ ڈالتے نظر آتےہیں۔اور اس وقت تما م کفار کا میڈیا اس کا شور مچاتا اور چیختا نظر آتا ہے اور پاکستان کے خلاف ’’چارج شیٹ ‘‘ پیش کرنے کے لئے مسابقے کی حالت میں ہے،جس کی مثال حال میں پاکستان کےافغان جنگ میں کردار پر مبنی ایک ڈاکومنٹری ہے جسے ’’بی بی سی ‘‘نے ’’سیکرٹ پاکستان ‘‘ کے نام سے نشر کیا ہے اور یہ اب یوٹیوب پر دستیاب ہے۔
اور تو اور مہمند ایجنسی کی آرمی چیک پوسٹ پر حملہ، اور بڑی تعداد میں فوجیوں کا جاں بحق ہونا، اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکا و اتحادی اپنے آستین کے سانپ سے اب تنگ آگئے ہیں ، جس نے مسلسل ۱۰ سال تک امریکیوں کو افغانستان میں تگنی کا ناچ نچائے رکھا ہے! اور اب جو نئی صف بندیاں ہوتی نظر آ رہی ہیں جس میں:

پاکستان کے مقابل صف میں ٹی ٹی پی(صرف محسود اور سواتی ! کیونکہ یاد رہے ملا نزیر اور حافظ گل بہادر باوجود ٹی ٹی پی کہلانے کے پاکستان سے معاہدہ کئے ہوئے ہیں، نہ صرف معاہدے بلکہ پاکستان کے ساتھ مل کر ازبج جنگجوؤں کو اپنے اپنے علاقوں سے مار بھگا چکے ہیں۔ اور پاکستان کی بجائے ، افغانستان میں کاروائیاں کرتے ہیں اور حقانی نیٹ ورکس کا پاکستان سے تحاد کسی ڈھکا چھپا نہیں!) ، امریکہ، ناٹو، انڈیا ، روس ، اور اسرائیل کھڑے نظر آتے ہیں!

کفر سے مسلمانوں کے خلاف جنگ میں تعاون یقینا ًایک سنگین جرم ہے اور یہ کام انسان کو کبیرہ گناہ سے کفرو ارتدادتک لے جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ تب (۲۰۰۱)تمام مکاتب فکر کے علماء نے متفقہ طور پر حکومت کو تنبیہ کی اور اس مسئلے پر خبردارکیا اور اس مسئلے کی سنگینی بھی سے ڈرایا۔اور اس کے ساتھ ساتھ امریکی خفیہ منصوبہ جات(جو یقیناً پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اسلامی تشخص کو تباہ کرنا تھا) کے بارے متنبہ کیا۔ ایک طرف تھے کہ سہمے اور دھمکے ہوئے بزدل حکمران مجبوری کی گردان کرتے نظر آئے تو دوسری طرف ،ہمارے کچھ نا سمجھ و نادان اور دینی علوم سے بے بہرہ یا سطحی علم رکھنے والے اور حالات سے بے بہرہ افراد، اس تعاون کو صرف وصرف کفر اکبر اورارتدا دکیٹگری میں ڈالنا شروع کر دیا۔ یہیں بس نہیں ! بلکہ باقاعدہ اس نظریہ کی بنیاد پر پاکستان میں ’’قتال‘‘ کا فتویٰ و نعرہ لگاتے نظر آئے ۔ حالانکہ کہ کفر سے تعاون کا شرعی حکم ،کبیرہ گناہ کا بھی ہےاور کفر اکبر کا بھی ، جو کہ بہت سے اصول و ضوابط اور حالات کے سہی علم اور تعاون کرنے والے کی کیفیت کے علم کا متقاضی ہے۔

زرا سوچئے ! جو نقشہ اس وقت بن چکا ہے اور حالات دن بدن کھلتے جا رہے، ان حالات میں کفر ارتداد کے فتوے لگانا اور ملک میں دھماکے اور مسلح کاروائیوں سے اسلامیان پاکستان(دانستی و غیر دانستہ) کو خون میں نہلانا ،کہاں کا جہاد اور دینداری ہے ؟اور ان مشکل ترین حالات میں دشمن کو للکارنے کی بجائے اس کے درینہ عزائم(جو یقیناً پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور اسلامی و جہادی تشخص کو تباہ کرناہے) کی تکمیل کہا ں کی اسلام دوستی اور دانشمندی ہے ؟
آخر میں ایک تضاد کی طرف اشارہ کرنا ضروری ہے کہ یہ مفتیان ،دوسروں سے جس دلیری اور جرأت ِایمانی کا مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دشمن کے سامنے ڈٹ جائیں خودہم اس کا عملی مظاہر ہ کرنے سے کیوں کتراتے ہیں ؟
اسلام و جہا د کے ٹھکیدار اور چیمپئن خود دار الکفر میں کیوں پناہ ڈھونڈتے ہیں ،چھپتے کیوں ہیں ؟ایمانی غیرت و حمیت کا تقاضا یہ ہے کہ کھل کر سامنے آئیں اور برطا نیہ اور یورپ میں پناہ لینے کی بجائے ان کی جڑیں کاٹنے کے لئے ان سے جنگ کریں ان کے سا یہ عاطفت سے نکل کر ان پر کاری ضرب لگائیں ۔نہ کہ اپنے ہی بھائیوں کا گلاکاٹنے کے پروانے جاری کریں ،ان کے گھروں اور مساجد کو برباد کریں ، امن کو تباہ اور اموال کو تاراج کریں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں اور انکے حکمرانوں کی فکر درست سمت میں موڑ دے ۔آمین

اس لنک سے آپ وہ بی بی سی کی ڈاکومنٹری دیکھ سکتے ہیں جو امریکی و سی آئی اے کر اہلکاروں اور افغان طالبان کے بیانات پر مبنی ہے!

سیکر ٹ پاکستان : حصہ اول
(مزید حصوں کے لئے یہاں کلک کیجئے)

ساز اور انگلش زبان کے لئے ایڈوانس معذرت!!!!

جزاک اللہ خیرا
 
bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
ایک نقطہ نظر یہ ہے کے امریکا کو شکست طالبان نے پاکستان کی مدد سے دی جو صحیح نہیں
دوسرا نقطہ نظر یہ ہے کہ طالبان نے امریکہ کو شکست پاکستان کی مدد سے نہیں دی ہاں وہ قبائلی علاقوں میں موجود ہیں لیکن پاکستان اس سے راضی نہیں

ایک ڈاکومنٹری بی بی سی کی سیکر ٹ پاکستان ہے
تو یہ بھی تو ہے
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part I) - YouTube
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part II) - YouTube
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part III) - YouTube
جو سابق حکمران مشرف کی ہے کہ امریکا اپنی عسکری ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے
امریکہ اگر یہ کہے کہ مجھے چند ہزار، غیر منظم، غیر مربوط لوگوں نے شکست دی تو پوری دنیا میں اسکی ساکھ اور خاص طور پر ھیبت ختم ہو جائے گی لوگوں سے اسکا ڈر ختم ہو جائے گا اور پوری دنیا میں مجاہدین کے حوصلے بلند اور کفار کو شکست کا حوصلہ پیدا ہو گا-
لیکں امریکا یہ کہے کہ پاکستان دہشت گردوں کےپیچحے پاکستان ہے تو کامیابی کا سہرا بظاہر پاکستان کے سر بندھے گا

ملا نذیر جو اچھے طالبان میں شمار ھوتے ہیں انکے پاکستان کے بارے میں خیالات یہاں دیکھیں
Interview Mulla Nazir ke Sath.pdf
اسکی ویڈیو کا لنک ابتک مل نہیں سکا جیسے ہی ملے گا پوسٹ کر دوں گا

مزید
مشرف کا امریکا سے درخواست کہ وہ وقت سے پہلے نہ نکلے
Musharraf warns of early Afghanistan exit - YouTube
اور
Pakistan Regional Security and Terrorism, talk by Pervez Musharraf - YouTube
سوچنے کی بات ہے پاکستان کے حکمران جو کہ رہے ہیں اس پر اعتبار کیا جائے یا کفار پر ؟
کیا ہمیں اپنے حکمرانوں کی باتوں کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے ؟
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
فرق

سیکر ٹ پاکستان
بتاریخ: ٢٨ اکتوبر
تو یہ بھی تو ہے
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part I) - YouTube
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part II) - YouTube
US using Pakistan as a scapegoat for failure in Afghanistan: Musharraf (Part III) - YouTube
بتاریخ : یکم اکتوبر

شکریہ!

ملا نذیر جو اچھے طالبان میں شمار ھوتے ہیں انکے پاکستان کے بارے میں خیالات یہاں دیکھیں
Interview Mulla Nazir ke Sath.pdf
اسکی ویڈیو کا لنک ابتک مل نہیں سکا جیسے ہی ملے گا پوسٹ کر دوں گا
معذرت، جب لنک ہوگا تب اس پر بات کریں گے!

مزید
مشرف کا امریکا سے درخواست کہ وہ وقت سے پہلے نہ نکلے
Musharraf warns of early Afghanistan exit - YouTube
اور
Pakistan Regional Security and Terrorism, talk by Pervez Musharraf - YouTube
سوچنے کی بات ہے پاکستان کے حکمران جو کہ رہے ہیں اس پر اعتبار کیا جائے یا کفار پر ؟
کیا ہمیں اپنے حکمرانوں کی باتوں کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے ؟
اللہ اکبر!
مشرف آپکا کا حکمران ؟
چلو مرضی!
آپ کیا سمجھتے ہیں جو دس سال سے امریکہ سے دھوکا کرتا آیا وہ میڈیاکے سامنے ڈھنڈورا پیٹے ،خود بتائے گا کہ ’’امریکا نوں میں پھینٹی پوائی اے ، پر کسی نو دسی نہ‘‘!! (ویسے آپکی اس پوسٹ سے میرا موقف ہی ثابت ہوتا ہے ” ان کنتم تعقلون“)
ابتسامہ!
اور مشرف کے اقوال جب میں پیش کروں گا تو فورا آپکا یہ ثقہ راوی ،کذاب قرار پا جائے گا! میں نے کہا تھا کہ آپکے ’’ خود ساختہ فارمولے ‘‘ قابل عمل نہیں! :)
 
bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
فرق
سیکر ٹ پاکستان
بتاریخ: ٢٨ اکتوبر
بتاریخ : یکم اکتوبر
ایک مہینے سے کیا فرق پڑا ؟ حقائق تو وہی ہیں ؟
معذرت، جب لنک ہوگا تب اس پر بات کریں گے!
میں نے ٹیکسٹ کا لنک پوسٹ کیا تھا، بہرحال اب ویڈیو اور ٹیکسٹ دونوں کا لنک پوسٹ کر رہا ہوں
ویڈیو
السحاب # تقدم # لقاء مع أمير مجاهدي وزيرستان - ملا نذير أحمد / A meeting with the Amir of the Mujahidin of Waziristan - Mullah Nazir Ahmad : مؤسسة السحاب / Al-Sahab : Free Download & Streaming : Internet Archive
ڈاونلوڈ
http://www.archive.org/download/wzerstan/123.rm
مکمل ٹیکسٹ
Interview Mulla Nazir ke Sath.pdf

سبحان اللہ ! آپکے موقف میں کیسا تضاد ہے کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ مشرف نے مجبوری میں امریکا سے تعاون کیا اور اب اسی نے پھینٹی دے دی ؟ سبحان اللہ
اگر میرا فارمولا غلط ہے تو آپ ہے کوئی فارمولا دے دیں
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
ایک مہینے سے کیا فرق پڑا ؟ حقائق تو وہی ہیں ؟
ایک ماہ میں ٣٠ دن ہوتے ہیں اور ٤ ہفتے،،،،،،،،
حقائق جو آپکے مطابق ہیں وہ واقع وہی رہنے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں !
آپکو اظہار خیال کے حق سے کوئی محروم نہیں کر رہا!

میں نے ٹیکسٹ کا لنک پوسٹ کیا تھا، بہرحال اب ویڈیو اور ٹیکسٹ دونوں کا لنک پوسٹ کر رہا ہوں
ویڈیو
السحاب # تقدم # لقاء مع أمير مجاهدي وزيرستان - ملا نذير أحمد / A meeting with the Amir of the Mujahidin of Waziristan - Mullah Nazir Ahmad : مؤسسة السحاب / Al-Sahab : Free Download & Streaming : Internet Archive
ڈاونلوڈ
http://www.archive.org/download/wzerstan/123.rm
مکمل ٹیکسٹ
Interview Mulla Nazir ke Sath.pdf
زرا اس بات کی تصدیق فرما دیں کہ یہ پاک آرمی اور وزیریوں کے درمیان معاہدے کے پہلے کی ویڈیو ہے یا بعد کی!!
شکریہ!
سبحان اللہ ! آپکے موقف میں کیسا تضاد ہے کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں کہ مشرف نے مجبوری میں امریکا سے تعاون کیا اور اب اسی نے پھینٹی دے دی ؟ سبحان اللہ
اگر میرا فارمولا غلط ہے تو آپ ہے کوئی فارمولا دے دیں
لا الہ الا اللہ!
فارمولہ بازی آپکو مبارک میرا یہ طریقہ نہیں، محترم زرا تضاد کی نشاندہی کر دیں ، آپ نے دونوں باتیں میرے موقف کے مطابق کر دیں ہیں، ڈاکومنٹری کاش آپکی آنکھیں دیکھ پاتی(میں یہی کہہ رہا ہوں مجبوری میں اوپر اوپر سے تعاون کیا اور اندر سے پھینٹی!)
زرا اس میں تضاد کی نشاندہی فرما کرشکریہ کا موقع دیں!!!

اور یہ مناسب نہیں، اور نہ ہی اچھے لوگوں کو زیب دیتا ہے جی۔
’’پیچھا چھوڑ آگا دوڑ‘‘
میرے سوال کا جواب نہیں آیا ؟؟؟
میں دوبارہ دہرا دیتا ہوں۔۔۔۔
اللہ اکبر!
مشرف آپکا کا حکمران ؟

جواب عنایت فرمائیں!!!
 
bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
ایک ماہ میں ٣٠ دن ہوتے ہیں اور ٤ ہفتے،،،،،،،،
حقائق جو آپکے مطابق ہیں وہ واقع وہی رہنے ہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں !
آپکو اظہار خیال کے حق سے کوئی محروم نہیں کر رہا!
آپ ضدی بن کر حقائق نہ ماننا چاہیں تو آپکی مرضی

زرا اس بات کی تصدیق فرما دیں کہ یہ پاک آرمی اور وزیریوں کے درمیان معاہدے کے پہلے کی ویڈیو ہے یا بعد کی!!
شکریہ!
ملا نذیر کا جنوبی وزیرستان میں کوئی معاہدہ موجود نہیں، ہاں گل بہادر کا شمالی وزیرستان میں معاہدہ ہے
کاش آپ یہ ویڈیو دیکھیں اور آپکو ملا نذیر کے پاکستان کے بارے میں خیالات معلوم ہوں

؎
فارمولہ بازی آپکو مبارک میرا یہ طریقہ نہیں، محترم زرا تضاد کی نشاندہی کر دیں ، آپ نے دونوں باتیں میرے موقف کے مطابق کر دیں ہیں، ڈاکومنٹری کاش آپکی آنکھیں دیکھ پاتی(میں یہی کہہ رہا ہوں مجبوری میں اوپر اوپر سے تعاون کیا اور اندر سے پھینٹی!)
زرا اس میں تضاد کی نشاندہی فرما کرشکریہ کا موقع دیں!!!
فارمولا بازی کا لفظ مت پکڑیں اور اسکا جواب مرحمت فرمائیں
ا- کیا کفار کے ذرائع ابلاغ کی ہر بات مان لی جائے ؟
ب- یا کفار کے ذرائع ابلاغ کی ہر بات رد کر دی جائے ؟
ج- یا کفار کے ذرائع ابلاغ کی کچھ خبریں قابل رد ہیں اور کچھ قابل قبول اور کونسی قابل رد ہیں اور کونسی قابل قبول ؟

اللہ اکبر!
مشرف آپکا کا حکمران ؟

جواب عنایت فرمائیں!!!
یہ الزامی جواب تھا اگر آپ سمجھیں تو !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
عجیب داستاں ہیں !

آپ ضدی بن کر حقائق نہ ماننا چاہیں تو آپکی مرضی
حقائق صرف وہی جو آپکا فہم ہو؟

ملا نذیر کا جنوبی وزیرستان میں کوئی معاہدہ موجود نہیں، ہاں گل بہادر کا شمالی وزیرستان میں معاہدہ ہے
اگر معاہدہ نہیں تو پھر پاک آرمی وزیری علاقوں میں آزادانہ کیوں گھومتی اور محسود کے خلاف آزادانہ آپریشن کرتی ہے؟
جناب وزیرستان آپریشن لانچ ہی ملا نزیر کے علاقے سے ہوا اور کئی ماہ جاری رہا مگر اس دوران ملا نزیر کی طرف سے کوئی حملہ اور رکاوٹ نہیں ڈالی گئی اور آرمی کی ساری توجہ ٹی ٹی پی پر مرکوز رہیں (اگر حقائق تسلیم کریں تو ! ورنہ آپکا پتہ کوئی نہیں، جو دل کو بات اچھی نہ لگی وہ رد)
اور ابھی تک آرمی پر کسی ایک بھی حملے کی ذمہ داری،معاہدے کے بعد سے ملا نزیر گروپ نے قبول نہیں کی ، آن ریکارڈ !
اور آپ اس طرح کی باتیں کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ آپکو قبائلی علاقوں کا بارے زیادہ معلومات اور انفورمیشن ہے تو آپکا یہ زعم غلط بھی ہو سکتا ہے کیونکہ کوئی آپ سے بھی زیادہ ان علاقوں کے قریب ہو سکتا ہے !!

کاش آپ یہ ویڈیو دیکھیں اور آپکو ملا نذیر کے پاکستان کے بارے میں خیالات معلوم ہوں
جناب درستگی فرما لیں ، میں یہ ویڈیو اچھی طرح دیکھ چکا ہوں ، مگر آپ سے ایک بات سے نالاں ہوں کہ آپ اپنے اصول ۔۔۔۔’’سوال گندم جواب چنا‘‘ سے کب دستبردار ہوں گے بتا دیں تاکہ میں تب ہی سوال کروں، پہلے کر کے شرمندگی ہوتی ہے!
میں آپ سے مطالبہ کیا کہ مجھے یہ بتایئے کہ یہ ویڈیو معاہدے سے پہلے کی ہے یا بعد کی مگر آپ نے بجائے اس سوال کا جواب دینے کے مجھے بے تکی وصیت تھما دی۔
کچھ تو خیال کریں!!!!

فارمولا بازی کا لفظ مت پکڑیں اور اسکا جواب مرحمت فرمائیں
ا- کیا کفار کے ذرائع ابلاغ کی ہر بات مان لی جائے ؟
ب- یا کفار کے ذرائع ابلاغ کی ہر بات رد کر دی جائے ؟
ج- یا کفار کے ذرائع ابلاغ کی کچھ خبریں قابل رد ہیں اور کچھ قابل قبول اور کونسی قابل رد ہیں اور کونسی قابل قبول ؟
جناب اگر میں نے صرف آپ کے ہی سوالوں کے جواب مراحمت فرمانے ہیں اور آپ نے سوال کا جواب’’ چنا ‘‘ہی پانا ہے تو زرا انصاف سے بتایئے، اس ڈسکشن کا فائدہ؟
جواب تو آپ پر اس سے پہلے کے ادھار ہیں ، آپ پہلے وہ چکا دیں تو شکر گزار ہوں گا۔
ویسے بھی اسکا جواب میں نے پہلے بہت واضح الفاظ میں دیا اور مزید اس پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، قارئین گزشتہ پوسٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔ اورہماری کزشتہ ڈسکشن میں یہ مزید قابل تصدیق ہو گیا کہ اس ایم سی کیو کا میں جو بھی جواب دوں، وہ آپکے فارمولوں اور فہم کی جوابی ”کی“ کے مطابق غلط ہی تصور ہوگا کیونکہ کہ آپ صرف حقائق اس کو سمجھتے ہو، جو آپکا فہم ہو!

فارمولا بازی کا لفظ مت پکڑیں
لا حولا ولا قوۃ الا باللہ!!!١
فارمولے کا آسان مطلب ہوتا ہے اصول یا ضابطہ۔ میں نے ٹھیک کہا نہ؟
عزت مآب ! آپ ہی بتائیں پھر اسکو کیا نام دیں۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

بھائی مذہبی جگتوں کی بجائے آب کوئی سنجیدہ بات یا جواب دیتے تو بہتر تھا
اس پر غور کریں
"کفار کے ذرائع ابلاغ کے متعلق عرض ہے کہ انکی اپنے بارے میں یا اپنے ساتھیوں کے بارے میں خبر کے صحیح ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے
جبکہ ان کے مخالف کسی مسلمان کے بارے میں خبر کے صحیح ہونے کا بہت ہی کم امکان ہے خاص طور پر اگر وہ مسلمان اس خبر کے صحیح ہونے سے انکاری ہو "
اقتباس کا لنک

یہ اصول سازی(فارمولا سازی) نہیں تو کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟

لہذا ،آپکا یہ اعتراض و الزام بوگس ثابت ہوتا ہے

یہ الزامی جواب تھا اگر آپ سمجھیں تو !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
کمال ہے میں نے آپ کے ایک کومنٹ کی وضاحت طلب کی تو مجرم ٹھہرا؟؟ جواب نہ دینا الگ بات تھی یا غلطی تسلیم کر لینا اور مسئلہ تھا مگر الزام لگانا مناسب نہیں ، کیونکہ میں تو آپ کے مندرجہ ذیل جملے کی وضاحت چاہی تھی::
سوچنے کی بات ہے پاکستان کے حکمران جو کہ رہے ہیں اس پر اعتبار کیا جائے یا کفار پر ؟
کیا ہمیں اپنے حکمرانوں کی باتوں کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے ؟
اگر یاد ہو زرا زرا !!!!١

مجھے امید ہے آپ غور فرمائیں گے!
جزاک اللہ خیرا​
 
bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
حقائق صرف وہی جو آپکا فہم ہو؟
یہ طرزعمل آپ کا ہے اور مزید محض نونک جھونک کا میرا ارادہ نہیں

ملا نزیر قوت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے آرمی سے جنگ نہیں کر پا رہا باقی انکا موقف انٹرویو میں واضح ہے

اس تمام تھریڈ میں کانٹے کی بات ذرائع ابلاغ کی خبروں کے قبول یا رد کی ہے لیکن آپ معاملے کی جڑ سے کبھی ادھر بھاگ رہے ہیں اور کبھی ادھر اور صرف بے معنی لفظی جنگ کا سہارا لے رہے ہیں
مجھے چھوڑیں آپ اپنا اصول و ضوابط ذرائع ابلاغ کے بارے میں بیان کر دیں-

الزامی جواب کا مطلب ہی آپ نہ سمجھ پائیں تو اسکو اپنا ہی قصور سمجھیں
 
bismillah

رکن
شمولیت
اکتوبر 10، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
225
پوائنٹ
58
اور دنیا میں مجاھدین کیا صرف افغانستان کے ہیں ؟

باقی مجاہدین پر بعد میں بات ہو گی کیا چین کے مشرقی ترکستان کے مجاہدین چینی کافروں کے خلاف جہاد نہیں کر رہے ِ؟ انکو شہید ، اغوا کرنا اور کافروں کے حوالے کرنا کافروں کے ساتھ تعاون ہے یا نہیں ؟
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮’چینی تنظیم کے خلاف پاک فوج کی کارروائی‘‬
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
یہ طرزعمل آپ کا ہے اور مزید محض نونک جھونک کا میرا ارادہ نہیں
جناب آپ تب ہی خوش ہوں گے جب میں آپ کی ہاں میں ہاں اور نہ میں نہ ملاؤں۔۔۔۔۔۔ ورنہ کبھی میں مذہبی جگتیں ، کبھی طنز اور کبھی قصور وار!
میں کیا کہوں اب؟

ملا نزیر قوت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے آرمی سے جنگ نہیں کر پا رہا باقی انکا موقف انٹرویو میں واضح ہے
آپ سے اس متعلق کس نے دریافت کیا؟؟ لگتا ہے آپکو بہت شوق ہے اپنی ’’خفیہ‘‘ معلومات شیئر کرنے کا ، جو صر ف خاص آپکو وزیرستان سے بلیو ٹتھ کی جاتی ہیں۔ میں عرض کر رہا ہوں کہ آپ اتنا زعم نہ کریں اپنی غیر مصدقہ معلومات پر کہ کل کو شرمندگی اٹھانی پڑے اور کوئی آپ سے زیادہ ان معاملات کے قریب ہو!

میں اپنا سوال دوبارہ پیش کر دیتا ہوں مگر آخری مرتبہ کیوں آپ کا جواب دینے کا موڈ نہیں لگ رہا (شاید جواب کا لنک مل نہیں رہا یوٹیوب سے) :)
کہ مجھے یہ بتایئے کہ یہ ویڈیو معاہدے سے پہلے کی ہے یا بعد کی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پلیز آپ پیچھا چھوڑ آگا دوڑ والا سلسلہ بند کر دیں تاکہ گفتگو مفید ہو اور اکتاہٹ سے بچھے رہیں ، ورنہ میں آپکی کی بے ہنگم ڈسکشن سے تنگ آتا جا رہا ہوں۔

میرے سوالوں کا جواب کیا آپ نے دے دیا جو مجھ پر اپنے سوال ڈال دیئے؟؟

نہ اسکا
اللہ اکبر!
مشرف آپکا کا حکمران ؟

اور نہ اسکا
یہ ویڈیو معاہدے سے پہلے کی ہے یا بعد کی ؟
جواب ابھی تک ڈسکشن بوکس پر نظر نہیں آیا!!!

اس تمام تھریڈ میں کانٹے کی بات ذرائع ابلاغ کی خبروں کے قبول یا رد کی ہے لیکن آپ معاملے کی جڑ سے کبھی ادھر بھاگ رہے ہیں اور کبھی ادھر اور صرف بے معنی لفظی جنگ کا سہارا لے رہے ہیں
نو کومنٹس!
سب لوگ جان رہیں ہیں کہ ’’گندم چنا ‘‘ کا کھیل کون کھیل رہا ہے!

مجھے چھوڑیں آپ اپنا اصول و ضوابط ذرائع ابلاغ کے بارے میں بیان کر دیں-
پہلے زرا میرے سوالات کے جوابات ؟؟؟
الزامی جواب کا مطلب ہی آپ نہ سمجھ پائیں تو اسکو اپنا ہی قصور سمجھیں
چلیں میرا قصور، میرا لاہور، میرا پاکستان۔۔۔۔ اس کو پھر دیکھتے ہیں، زرا میرے دو ننھے منے سوالات کے جوابات دیں پھر میں آپکے سوال کا، تاکہ گفتگو آگے چلے!

شکریہ !
 
Top