• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندیت کے ذمہ دار اور نمائندہ ادارے سے اس قسم کا فتویٰ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
اہل علم میں سےکسی نے بھی یہ نہیں کہاہے کہ قال بعض الناس پر امام بخاری کی اجارہ داری ہے اوردوسراجوکوئی قال بعض الناس کسی اورتناظر میں استعمال کرے تواس سے امام بخاری کی علمی حدود میں دخل اندازی ہوگی۔

شیخ عبدالغنی نابلسی کی ایک بہت بہتر کتاب ہے کشف الالتباس اس میں انہوں نے قال بعض الناس کے تعلق سے اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ قال بعض الناس سے ہرجگہ صحیح بخاری میں احناف ہی مراد نہیں ہے بلکہ بعض جگہ دیگر ائمہ بھی مراد ہیں۔ وقت اورفرصت ہوتوانٹرنیٹ سے ڈائون لوڈ کرکے پڑھ لیجئے گا۔اگرانٹرنیٹ پر نہ ملے تو مجھ سے ذاتی پیغام میں رابطہ کیجئے۔

امام بخاری کے علمی جاہ وجلال کے بعد جوکچھ آپ نے فرمایاہے وہ محض سوال کارخ موڑنے کی کوشش ہی کہی جاسکتی ہے۔سوال نہایت صاف سیدھاہے کہ

فرض ،سنت،سنت موکدہ،مستحب مندوب ،حرام،مکروہ تحڑیمی ،مکروہ تنزیہی وغیرہ کی تقسیم بدعت ہے یانہیں

اس پر اپنے زریں خیالات مع دلائل ارشاد فرمائیں محض امام مالک کا قول حوالے میں ارشاد مت فرمائیں کہ آپ حضرات کےبقول یہ تقلید ہوجائے گی۔

سنت اور مستحب اور نفل ميں فرق
سنت، نفل، اور سنت اور مستحب ميں كيا فرق ہے ؟

الحمد للہ:

اصول فقہ كے جمہور علماء كے ہاں سنت اور مستحب اور نفل اور تطوع ميں كوئى فرق نہيں، ليكن احناف اس كے خلاف ہيں، انہوں نے مندوب كو نفل كے مرادف بنايا ہے، اور سنت اور نفل ميں فرق كرتے ہوئے اسے اعلى مرتبہ ديا ہے.
شرح الورقات فى اصول الفقہ للشيخ عبد اللہ الفوزان ( 26 ).

http://islamqa.info/ur/9197
 
Top