• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندیوں کے دس سوالات۔

شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
37
غیر مقلدین (اہل حدیث) حضرات سے دس لاجواب کردینے والے سوالات.
کاوش: شعبہ تصنیف، مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا

ضروری نوٹ:

خود کو اہل حدیث کہلانے والے حضرات کا دعوی ہے کہ ہم صرف قرآن اور صحیح حدیث کو مانتے ہیں اور اجماع و قیاس کوئی دلیل شرعی نہیں۔ نیز غیرمقلدین حضرات اپنے علاوہ پوری امت کو گمراہ سمجھتے ہیں اور اہل السنت والجماعت کے عوام سے ادھر ادھر کے سوالات کرکے انہیں وساوس اور شکوک و شبہات میں مبتلا کرتے رہتے ہیں۔ یہ فرقہ ائمہ مجتہدین کی شان میں گستاخی کرتا ہے اور ہمہ وقت اہل حق کے خلاف پروپیگنڈہ میں مشغول رہتا ہے۔ اپنے دفاع میں ہم نے درج ذیل سوالات ان کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ان کے جوابات صرف اور صرف قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے پیش کریں کسی امتی کے قول یا قیاس کو پیش کرکے "شرک" کا ارتکاب نہ کریں۔ یاد رہے کہ حدیث کی صحت غیر مقلدین کو اپنے دو اصولوں یعنی قرآن و حدیث سے ثابت کرنا ہوگی۔

اہل السنت حضرات سے گذارش ہے کہ یہ دس سوالات یادکرلیں اور غیرمقلدین کے فتنے سے ہمیشہ امن میں رہیں۔

سوال 1

مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک بمع احکام و مسائل (فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مکروہات، تعداد رکعات) قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے ثابت کریں۔

سوال 2

آپ کا امام تکبیر تحریمہ (نماز کے شروع میں اللہ اکبر کہنا) اونچی آواز سے کہتا ہے اور مقتدی آہستہ آواز میں کہتے ہیں۔ اس پر قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش کریں۔ نیز اگر امام نے تکبیر آہستہ اور مقتدی نے بلند آواز میں کہہ دی تو نماز ہوگی یا نہیں؟ قرآن و حدیث سے جواب دیں۔

سوال 3

زید نے زینب کو تین 3 شرعی طلاقیں دیں، اس کے بعد زینب نے بکر سے نکاح کیا، پھر بکر نے اسے طلاق دے دی ، اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے۔ یہ مسئلہ تو قرآن و حدیث میں ہے ، لیکن اگر بکر نے طلاق نہیں دی بلکہ زینب نے خلع کرالی یا بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرایا تو اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ ثبوت میں قرآن کریم کی صریح آیت یا صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں۔

سوال 4

آج کل کثرت سے پیش آنے والے درج ذیل مسائل پر قرآن کریم اور صحیح صریح احادیث پیش فرمائیں۔

کیا خون دینا اور لینا جائز ہے؟ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ کیا اپنا خون اور اعضاء (دل، آنکھیں، گردے وغیرہ) فروخت کرنا جائز ہے؟ کسی ضرورت مند کو اپنے اعضاء ہدیہ کرنا جائز ہے؟ مرنے کے بعد اعضاء کے عطیہ کرنے کی وصیت کرنا جائز ہے؟ ٹیلیفون یا انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے یا نہیں؟

سوال 5

کوئی ایک ایسی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں جس میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک کہا گیا ہو اور اس روایت کا کوئی راوی شیعہ نہ ہو اور اس روایت کے کسی ایک بھی راوی کا اپنا فتوی اس حدیث کے خلاف نہ ہو۔

سوال 6

خنزیر، شیر ، چیتا ، بھیڑیا ، بندر ، گینڈا ، گیڈر ، لومڑی وغیرہ درندوں کے جوٹھے کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟ قیاس کیے بغیر ہر ایک کے لیے نام بنام قرآن کریم یا احادیث مبارکہ سے صریح نص پیش کریں۔ مندرجہ بالا جانوروں کے جوٹھے کے حکم کے علاوہ ان جانوروں کے پیشاب، پاخانے، قے، خون، پسینے وغیرہ کے پاک یا ناپاک ہونے کی نام بنام صریح نصوص بھی پیش فرمائیں۔

سوال 7

آپ کے نزدیک تقلید شخصی شرک، ناجائز اور حرام ہے۔ جبکہ امام یحیی بن سعید القطان (حنفی) امام بخاری (شافعی) امام مسلم (شافعی) امام ابن تیمیہ (حنبلی) امام ابن حجر (شافعی) امام نووی (شافعی) امام ذہبی (شافعی) مقلد ہیں۔ تو قرآن و حدیث سے ان حضرات کا حکم بیان فرمائیں اور یہ بھی فرمائیں کہ جو ان مقلدین کی روایات لیتا ہے یا ان کی بات پر عمل کرتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ مشرک ہے یا موحد؟

سوال 8

قرآن کریم پر اعراب لگانا، رکوعات، پارے، منزلیں یہ ترتیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم نہیں فرمائی بلکہ یہ ترتیب امت نے قائم کی ہے۔ اس پس منظر میں

1- موجودہ ترتیب کے ساتھ شائع اور پڑھے جانے والے قرآن کریم کا مقبول ہونا نص صریح سے ثابت کریں۔

2- یہ فرق ثابت کریں کہ امت کا ترتیب دیا ہوا قرآن کریم تو لینا جائز ہے اور فقہ لینا ناجائز ہے۔

3- امت کے ترتیب دیے ہوئے قرآن کریم سے حفظ کرنے کا جواز اور نماز میں اس کی قراءت کا صحیح ہونا کسی نص صریح سے ثابت کریں۔

سوال 9

اہلحدیث حضرات رمضان المبارک میں یہ امور انجام دیتے ہیں: آٹھ رکعت، باجماعت، اپنی تمام مساجد میں، پورا مہینہ اور پورا قرآن ختم کرتے ہیں۔ اگر یہ پانچوں چیزیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں تو پیش فرمائیں اور اگر ثابت نہیں تو یہ کام کرنے والوں سے متعلق قرآن و سنت سے فتوی صادر فرمائیں۔

سوال 10

اگر کسی نمازی نے نے نماز میں سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العظیم یا درود شریف کی جگہ دعائے قنوت یا التحیات کی جگہ سورۃ الفاتحہ یا اللہ اکبر کی جگہ اللہ کبیر یا سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ اللہ اکبر کہہ دیا ، یا اس کے برعکس کردیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ ہر دو صورتوں میں صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش فرمائیں۔
www.ahnafmedia.com
متکلم اسلام مولانا...​
AHNAFMEDIA.COM[/COLOR]
2 hrs · Like
 
Last edited by a moderator:
شمولیت
نومبر 21، 2013
پیغامات
60
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
37
اکثر مقلدین تقلید کے اثبات کیلئے کہتے ہیں کہ تم نماز کے فرائض، واجبات، سنن ، مستحبات اور مباحات قرآن وحدیث میں دکھاؤ مثلاً الله اکبر فرض ہے، واجب ہے، یا سنت؟
اسی طرح سبحانک اللہم، تعوذ ، تسمیہ، فاتحه اورامام اور مقتدی کا فرق کہ امام کیلئے جہر ہے اور مقتدی کیلئے آہستہ- اور اس بارے میں اہل حدیث سے قرآن کی آیت اور صحیح صریح حدیث کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر کوئی آیت یا حدیث نہ دکھا سکے تو کہتے ہیں دیکھو جی ہر مسئلہ قرآن وحدیث میں نہیں ہے- ہمارے امام صاحب کی طرف آ جاؤ انهوں نے یہ تمام مسائل بیان کردیئے ہیں سو ان کی تقلید کرو- یہ بات عام جامد مقلدوں نے لکھی ہے جیسے امام الضلال امین صفدر اوکاڑوی نے اپنے مجموعہ رسائل میں کچھ ایسی ہی بات لکھی ہے جس کا حاصل یہی ہے-
اسی طرح دیگر مقلدین بھی اپنے پرچوں میں یہی باتیں لکھتے رہتے ہیں اور اہل حق پر الزام لگاتے ہیں-
☆الجواب:یہاں کچھ تمہیدی باتیں سنیے! - ☆
( 1 )پہلی بات یہ ہے کہ فرض ، واجب اور سنت کا معلوم کرنا الله تعالى اور اس کے رسول صلی الله علیہ وسلم نے کسی پر لازم نہیں کیا پس ان کے معلوم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اگر ان کا معلوم کرنا کوئی ہم پر لازم سمجھتا ہے تو دلیل لائے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں اور رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے حدیث میں فرمایا ہو کہ نماز کے فرائض اور واجبات تلاش کرو پس اگر دلیل لائے تو یہ ساری چیزیں ہم ان شاء الله آپ کو بتا دیں گے؛ اور یہ ایسی دلیل کبھی پیش نہیں کر سکیں گے ہر چند کہ ان کو عمر نوح دی جائے-
( 2 )دوسری بات یہ ہے کہ واجب کی اصطلاح ہے ہی نہیں، یہ امام صاحب کی خود ساختہ اصطلاح ہے جو کہ غلط ہے (الواجب ماثبت بدلیل فیه شبهة) تمہارے تمام واجبات میں شبہات ہیں- سارادین ہی مشکوک اور شبہات والا ہے- تو جب آپ کی واجب والی اصطلاح ہی ہم نہیں مانتے تو پهر کیونکر واجبات کا معلوم کرنا ہم پر لازم قرار دیتے ہو تم جانو اور تمہارے خرافات-
( 3 )تیسری بات یہ کہ نماز میں فرائض، سنن اور واجبات بتانا یہ کام صحابہ کرام نے نہیں کیا اور سلف صالحین اس کو برا جانتے تھے جیسا کہ موطا میں روایت ہے اور مشکاة(113/1) میں بهی ہے:ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا:هل الوترواجب) کیا وتر فرض ہیں؟ (فقال:اوتر رسول الله صلى الله عليه والمسلمون) انہوں نے کہا:واجب اور فرض کو کیاکرتے ہو؟ نبی علیہ السلام اور مسلمانوں کا طریقہ ہے تم بھی پڑھو- اسی طرح سیر اعلام النبلاء للذہبی (114/8) میں ہے:عن عبداللہ بن الرماح قال:دخلت على مالک، فقلت:یاابا عبدالله ما في الصلاة من فریضة ؟ومافيها من سنة؟ او قال نافلة؟ فقال مالک، :کلام الزنادقة أخرجوه-
پس دیکھئے امام مالک نے فرایض، سنن اور مستحبات کے معلوم کرنے والے کو زندیق کہا ہے اور اس کی ایک بہترین توجیہ ہے جس کایہ موقع نہیں ہے مختصر یہ کہ ایسے احکام کے ذریعے سے کفار دین اسلام کوبگاڑ نے کی کوشش کرسکتے ہیں جیسا کہ مقلدین لوگوں کو کتاب وسنت سے ہٹا کر تقلید کی طرف لارہے ہے-
اسی طرح شاه صاحب الا انصاف ص(3) میں تحریر فرماتے ہیں. اعلم ! ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لم یکن الفقه فی زمانه الشریف مدونا ولم یکن البحث في الاحکام یومئذ مثل البحث من هؤلاء الفقهاء حیث یبنون باقصی جهدهم الارکان والشروط و آداب کل شیء الخ ثم قال:اما رسول الله صلى الله عليه فکان یتوضا فیری الصحابة وضوء ه فیا خذون به من غیر ان یبین ان هذا رکن و ذلک ادب ولم یبین ان فروض الوضوء ستة او أربعة الخ -
اسی طرح توضیح الاحکام ص (1) میں بهی ہے، دیکھئے الدین الخاص (121/4)
پس جب کسی چیز کی معلومات صحابہ کرام نے نہیں چاہیں تو تم نے کہاں سے حاصل کرلیں؟ پس تم کیا دین کو ان سے زیادہ جانتے ہو یا ان سے زیادہ متقی ہو؟
( 4)آپکے کہنے کے مطابق جب امام صاحب نے یہ باتیں کہی ہیں تو ہم دو اہم سوال پوچهنا چاہتے ہیں اور تمام آل تقلید جمع ہو کر ان کے جواب دیں:اولا:یہ کہ امام صاحب سے صحیح سند کے ساتھ ان کی زبان یا کتاب سے یہ تمام احکام دکھائیے؛ کہ قال ابوحنیفہ:التکبیر فرض وسبحانک اللهم سنة والتعوذ کذا وکذا -لیکن یادرکهئے ان کی اپنی کتاب ہونی چاہئے جو ان سے صحیح سند سے منقول ہو اور یہ انصاف کی بات ہے (ولن تجدواالیه سبيلا)
دوسرا سوال ہم کرتے ہیں کہ امام صاحب کوئی نبی نہیں ہیں وہ ایک عالم ہیں، مجتہد ہیں،لیکن ان کا فتویٰ اور بات حجت نہیں ہے امت پر -انہوں نے یہ باتیں کہاں سے کہی ہیں؟ اس پر قرآن وحدیث پیش کرنا پڑے گا کیونکہ مجتہدین کی بات بھی دلیل کی محتاج ہوا کرتی ہے-
پهر آپکو یہ احکامِ فرض ، واجب ، اور مستحب آیت اور حدیث سے نکالنے پڑیں گے- ذراسوچئے اور ضدنہ کیجئے-
( 5 )ہم یہ کہتے ہیں کہ آپکے سوالات سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن و حدیث نعوز بااللہ ناقص ہیں اور امام صاحب کی فقہ کامل ہے قرآن وحدیث میں یہ باتیں نہیں ہیں اور فقہ میں موجود ہیں اور جو شخص قرآن وحدیث کو ناقص سمجھتا ہے، ہلاکت اس کا مقدر ہے- والعیاذباالله-
( 6 )ہم کہتے ہیں کہ امام صاحب نےفرض ، واجب، اور سنت کہاں سے معلوم کئے؟ کیا ان پر کوئی جدید وحی آگئی تھی؟ پهر تو آپ ختم نبوت کے منکر ہوئے اور اگر انہوں نے یہ باتیں قیاس سے کہیں ہیں سو یہ عبادت ہیں اور عبادات میں قیاس نہیں چلاکرتا -(ومبنى العبادات علی التوقف) من عمل عملأ لیس علیه امرنا فهورد ، رواه البخارى و مسلم ؛ عبادات میں قیاس نہیں چلاکرتا-اس کی تفصیل ضیاءالنور میں دیکھئے،
الدین الخالص (114/3) اور شاطبی کی الاعتصام ملا حظہ فرمائیے- قیاس عندالضرورة کیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے عبادات میں خود بندوں کی ضرورت پوری کرچکا ہے
شاید اس بات کو مقلدین سمجھ لیں تو آپکے او کاڑوی کے یہ ہر دو سوال باطل ہوئے والحمدلله- .................
ہماری اس تحقیق کے علمی جوابات دیں یا حق کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
کاش کہ ریٹنگس میں ایک نشان "جاہلانہ" یا "غیر علمی" کا بھی ہوتا!

(الواجب ماثبت بدلیل فیه شبهة) تمہارے تمام واجبات میں شبہات ہیں- سارادین ہی مشکوک اور شبہات والا ہے
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
احناف کے ان جاہلانہ سوالات کے جوابات دینے دے پہلے ان سے بھی کچھ ضروری سوالات کرلینا چاہیے-

١- "تقلید" کو قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث یا پھر اپنے امام ( ابوحنیفہ یا ان کے شاگردوں امام یوسف یا امام محمّد ) کے صحیح صریح غیر معارض قول سے فرض یا واجب یا سنّت موکدہ، یاغیر موکدہ یا نفل ہونا ثابت کریں۔

٢-جو کسی امام کا مقلد نہیں وہ قیامت کے دن کس انجام سے دوچار ہو گا ؟؟؟ - الله کے نزدیک گناہ گار ہوگا؟؟؟- اگرواقعی گناہ گار ہو گا تو قرآن کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث یا پھر اپنے امام کے صحیح قول سے ثابت کریں ؟؟؟

٣- آپ کے اپنے امام (ابو حنیفہ رح ) خود غیر مقلد تھے - یہ بات آپ بھی جانتے ہیں - کیا الله کے نزدیک وہ کسی کی تقلید نہ کرنے کے جرم میں گناہ گار یا فاسقوں کی صف میں شامل ہونگے ؟؟

٤- کسی کی تقلید کرنے کا عمل کس سے ساقط ہے اور کس سے نہیں؟؟ قرآن کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث یا پھر اپنے امام کے صحیح قول سے ثابت کریں ؟؟؟
 
رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
آپ کے امام نے یہ مسائل کہاں سے لئے ہیں؟ اگر انہوں نے یہ مسائل قرآن و حدیث سے نہیں لیے تو گویا انہوں نے خود گھڑے ہوں گے۔ اور اگر انہوں نے یہ مسائل قرآن و حدیث سے اخذ کیے ہیں تو آپ کے تمام سوالوں کا جواب اسی میں ہے۔
 
شمولیت
دسمبر 10، 2013
پیغامات
386
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
91
دیکھیں اگر کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا کسی مسئلہ میں خلاف صحیح حدیث فتوی ہے تو اس کا رد کرنا ہی واجب ہے پھر اگر ان کا کوئی عمل کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے یا ان کا قیاس دائرہ اسلام میں ہی ہے تو تو ان کی تقلید میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ اندہی تقلید نہ ہو امام ابو حنیفہ ہو یا کوئی اور صحیح حدیث کو چھوڑ کر ان کی تقلید کو میں گناھ سمجھتا ہوں کیونکہ اندہی تقلید کہتے ہی جاہل کی تقلید کو ہیں جیے بریلوی احمد رضا کی ہر بات کی تقلید کرتے ہیں ۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
غیر مقلدین (اہل حدیث) حضرات سے دس لاجواب کردینے والے سوالات.
کاوش: شعبہ تصنیف، مرکز اہل السنت والجماعت، سرگودھا

ضروری نوٹ:

خود کو اہل حدیث کہلانے والے حضرات کا دعوی ہے کہ ہم صرف قرآن اور صحیح حدیث کو مانتے ہیں اور اجماع و قیاس کوئی دلیل شرعی نہیں۔ نیز غیرمقلدین حضرات اپنے علاوہ پوری امت کو گمراہ سمجھتے ہیں اور اہل السنت والجماعت کے عوام سے ادھر ادھر کے سوالات کرکے انہیں وساوس اور شکوک و شبہات میں مبتلا کرتے رہتے ہیں۔ یہ فرقہ ائمہ مجتہدین کی شان میں گستاخی کرتا ہے اور ہمہ وقت اہل حق کے خلاف پروپیگنڈہ میں مشغول رہتا ہے۔ اپنے دفاع میں ہم نے درج ذیل سوالات ان کی خدمت میں پیش کردیے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ان کے جوابات صرف اور صرف قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے پیش کریں کسی امتی کے قول یا قیاس کو پیش کرکے "شرک" کا ارتکاب نہ کریں۔ یاد رہے کہ حدیث کی صحت غیر مقلدین کو اپنے دو اصولوں یعنی قرآن و حدیث سے ثابت کرنا ہوگی۔

اہل السنت حضرات سے گذارش ہے کہ یہ دس سوالات یادکرلیں اور غیرمقلدین کے فتنے سے ہمیشہ امن میں رہیں۔

سوال 1

مکمل نماز تکبیر تحریمہ سے سلام تک بمع احکام و مسائل (فرائض، واجبات، سنن، مستحبات، مکروہات، تعداد رکعات) قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث سے ثابت کریں۔

سوال 2

آپ کا امام تکبیر تحریمہ (نماز کے شروع میں اللہ اکبر کہنا) اونچی آواز سے کہتا ہے اور مقتدی آہستہ آواز میں کہتے ہیں۔ اس پر قرآن کریم کی صریح آیات یا صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش کریں۔ نیز اگر امام نے تکبیر آہستہ اور مقتدی نے بلند آواز میں کہہ دی تو نماز ہوگی یا نہیں؟ قرآن و حدیث سے جواب دیں۔

سوال 3

زید نے زینب کو تین 3 شرعی طلاقیں دیں، اس کے بعد زینب نے بکر سے نکاح کیا، پھر بکر نے اسے طلاق دے دی ، اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے۔ یہ مسئلہ تو قرآن و حدیث میں ہے ، لیکن اگر بکر نے طلاق نہیں دی بلکہ زینب نے خلع کرالی یا بذریعہ عدالت نکاح فسخ کرایا تو اب زینب عدت گزار کر زید سے نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ ثبوت میں قرآن کریم کی صریح آیت یا صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش فرمائیں۔

سوال 4

آج کل کثرت سے پیش آنے والے درج ذیل مسائل پر قرآن کریم اور صحیح صریح احادیث پیش فرمائیں۔

کیا خون دینا اور لینا جائز ہے؟ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ کیا اپنا خون اور اعضاء (دل، آنکھیں، گردے وغیرہ) فروخت کرنا جائز ہے؟ کسی ضرورت مند کو اپنے اعضاء ہدیہ کرنا جائز ہے؟ مرنے کے بعد اعضاء کے عطیہ کرنے کی وصیت کرنا جائز ہے؟ ٹیلیفون یا انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے یا نہیں؟

سوال 5

کوئی ایک ایسی صحیح صریح غیر معارض حدیث پیش کریں جس میں ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک کہا گیا ہو اور اس روایت کا کوئی راوی شیعہ نہ ہو اور اس روایت کے کسی ایک بھی راوی کا اپنا فتوی اس حدیث کے خلاف نہ ہو۔

سوال 6

خنزیر، شیر ، چیتا ، بھیڑیا ، بندر ، گینڈا ، گیڈر ، لومڑی وغیرہ درندوں کے جوٹھے کا کیا حکم ہے؟ پاک ہے یا ناپاک؟ قیاس کیے بغیر ہر ایک کے لیے نام بنام قرآن کریم یا احادیث مبارکہ سے صریح نص پیش کریں۔ مندرجہ بالا جانوروں کے جوٹھے کے حکم کے علاوہ ان جانوروں کے پیشاب، پاخانے، قے، خون، پسینے وغیرہ کے پاک یا ناپاک ہونے کی نام بنام صریح نصوص بھی پیش فرمائیں۔

سوال 7

آپ کے نزدیک تقلید شخصی شرک، ناجائز اور حرام ہے۔ جبکہ امام یحیی بن سعید القطان (حنفی) امام بخاری (شافعی) امام مسلم (شافعی) امام ابن تیمیہ (حنبلی) امام ابن حجر (شافعی) امام نووی (شافعی) امام ذہبی (شافعی) مقلد ہیں۔ تو قرآن و حدیث سے ان حضرات کا حکم بیان فرمائیں اور یہ بھی فرمائیں کہ جو ان مقلدین کی روایات لیتا ہے یا ان کی بات پر عمل کرتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ مشرک ہے یا موحد؟

سوال 8

قرآن کریم پر اعراب لگانا، رکوعات، پارے، منزلیں یہ ترتیب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قائم نہیں فرمائی بلکہ یہ ترتیب امت نے قائم کی ہے۔ اس پس منظر میں

1- موجودہ ترتیب کے ساتھ شائع اور پڑھے جانے والے قرآن کریم کا مقبول ہونا نص صریح سے ثابت کریں۔

2- یہ فرق ثابت کریں کہ امت کا ترتیب دیا ہوا قرآن کریم تو لینا جائز ہے اور فقہ لینا ناجائز ہے۔

3- امت کے ترتیب دیے ہوئے قرآن کریم سے حفظ کرنے کا جواز اور نماز میں اس کی قراءت کا صحیح ہونا کسی نص صریح سے ثابت کریں۔

سوال 9

اہلحدیث حضرات رمضان المبارک میں یہ امور انجام دیتے ہیں: آٹھ رکعت، باجماعت، اپنی تمام مساجد میں، پورا مہینہ اور پورا قرآن ختم کرتے ہیں۔ اگر یہ پانچوں چیزیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں تو پیش فرمائیں اور اگر ثابت نہیں تو یہ کام کرنے والوں سے متعلق قرآن و سنت سے فتوی صادر فرمائیں۔

سوال 10

اگر کسی نمازی نے نے نماز میں سبحان ربی العظیم کی جگہ سبحان ربی الاعلی یا سبحان ربی الاعلی کی جگہ سبحان ربی العظیم یا درود شریف کی جگہ دعائے قنوت یا التحیات کی جگہ سورۃ الفاتحہ یا اللہ اکبر کی جگہ اللہ کبیر یا سمع اللہ لمن حمدہ کی جگہ اللہ اکبر کہہ دیا ، یا اس کے برعکس کردیا تو اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ ہر دو صورتوں میں صحیح صریح غیر معارض احادیث پیش فرمائیں۔
www.ahnafmedia.com
متکلم اسلام مولانا...​
AHNAFMEDIA.COM[/COLOR]
2 hrs · Like

http://forum.mohaddis.com/threads/مقلدین-کے-سوالات-کے-
%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AA.20359/

۔​
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
میرا خیال یہ ہے کہ اوپر جس قسم کے جوابات دیے گئے ہیں اس طرح کے جوابات ہمارا بھی کوئی عامی شخص بآسانی دے سکتا ہے محترم @ابو عبدالله صاحب!!!
میرے پاس کرنے کو کام فی الحال اور بھی ہیں۔
 
Top