• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذرا سنبھل کر رہنا کہ

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76



ذرا سنبھل کر رہنا کہ​
ہم ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جس کا ہر دن پہلے سے زیادہ پُر فتن ہوتا ہے نت نئے اور لادینیت کی طرف لے جانے والے اسباب اجاگر ہورہے ہیں اور یہ یقینی امر ہے کہ آدمی ماحول کے رنگ میں رنگا جاتا ہے یعنی وہ اپنے اردگرد کے ماحول سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔

ایسے میں اسلامی تعلیمات کو اپنے لئے مشعل راہ بنانا، اپنی محافل ومجالس کو لغویات سے پاک کرنا، قلوب واذہان کی تطہیر اور محبت ونفرت کا معیار الحب اللہ والبغض للہ رکھنا صراط مستقیم کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔

ماحوال کو انسان کیسے قبول کرتا ہے اس کی مثال رسول اللہ ﷺ نے کچھ یوں بیان فرمائی کہ نیک ہم نیشن اور برے ہم نشین کی مثال خوشبو والے(عطار) اور بھٹی دھونکانے والے (لوہار) کی طرح ہیں پس خوشبو والا یا تو تجھے کچھ (خوشبو) ویسے ہی عنایت کردے گا یا خود اس سے خرید لے گا ورنہ اس سے عمدہ خوشبو تو پائے گا ہی اور بھٹی دھونکانے والا یا تو تیرے کپڑے جلا دے گا یا پھر تو اس سے بدبو تو پائے گا ہی (بخاری ومسلم)۔
نبی اکرم ﷺکی بیان کردہ اس حدیث میں اتنے خوبصورت پیرائے میں اچھے اور برے ہم نشین کی مثال بیان کی گئی ہے کہ اس سے بہتر تمثیل ممکن ہی نہیں اور عبرت ہے ایسے نوجوانوں کے لئے جو فحاشی و بےہودگی سے لبریز مجالس میں شریک ہوتے ہیں اور یہ تصور قائم کرلیتے ہیں کہ ہم کون سا عملا حصہ لے رہے ہیں۔
صحبت صالح ترا صالح کنند
صحبت طالح ترا طالح کنند
اس لئے برے ساتھیوں کا ساتھ چھوڑ کر اچھے ہم نشینوں کی رفاقت اپنانی چاہئے برے لوگوں کی محفل ترک کر کے نیک لوگوں کی مجلس اختیار کرنی چاہئے اچھے اور صالح دوست بنانے چاہئں تاکہ وہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تحت ہماری بہترین تربیت کریں اور ہم دنیا وآخرت میں سرخرو ہوں۔

لاتصاحب الا مؤمنا ولا یاکل طعامک الاتقی
تو صرف مومن سے دوستی رکھ اور تیرا کھانا صرف متقی کھائے (سنن ابی داؤد اسناد صحیح)۔

خلاصہ!
آج بے راہ روی کی ایک اہم وجہ وقت کی ناقدری بھی ہے صرف وقت گزارنے کے لئے لوگ ایسی مجلسوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ جو جھوٹ، بہتان، چغلی، غیبت اور طنزومذاق سے رونق افروز ہوں تحصیل علم اور ذکر الٰہی کے بجائے تاش، لڈو اور سنوکر کلب وغیرہ میں صبح سے شام تک وقت گزار دیتے ہیں اور پتا ہی نہیں چلتا۔
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا

نبیﷺنے وقت کی اہمیت کے بارے میں فرمایا۔
دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، وقت اور صحت (بخاری)۔
یاد رہے کہ اچھی صحبت اختیار کرنا ایمان اور اعمال صالحہ کی مضبوطی کا اور بری صحبت، ایمان اور اعمال صالحہ کی بربادی کا ذریعہ ہے۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت سرورکائنات سیدنا محمدﷺکی احادیث سے پیار کرنے ان کو سینے سے لگانے اور اپنے جسموں پر نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)۔
 
Top