• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ذلت کے اسباب+حسن الماٰب۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَدْ كَانَ لَكُمْ اٰيَۃٌ فِيْ فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا۝۰ۭ فِئَۃٌ تُقَاتِلُ فِيْ سَبِيْلِ اللہِ وَاُخْرٰى كَافِرَۃٌ يَّرَوْنَھُمْ مِّثْلَيْہِمْ رَاْيَ الْعَيْنِ۝۰ۭ وَاللہُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِہٖ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَۃً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ۝۱۳ زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ مِنَ النِّسَاۗءِ وَالْبَنِيْنَ وَالْقَنَاطِيْرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّھَبِ وَالْفِضَّۃِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَۃِ وَالْاَنْعَامِ وَالْحَرْثِ۝۰ۭ ذٰلِكَ مَتَاعُ الْحَيٰوۃِ الدُّنْيَا۝۰ۚ وَاللہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الْمَاٰبِ۝۱۴
تمہارے لیے ان دوفوجوں میں جو آپس میں بھڑی تھیں، ایک نشان ہے ۔ ایک فوج خدا کی راہ میں لڑرہی تھی اور دوسری فوج کافروں کی تھی جن کو(مسلمان) اپنی آنکھوں سے اپنے سے دوچند دیکھ رہے تھے اور اللہ جس کو چاہے اپنی مدد کا زور دے۔ اس میں آنکھ والوں کے لیے عبرت ہے ۔(۱۳)عورتوں اور اولاد اور سونے چاندی کے بڑے بڑے ڈھیروں اور پالتو گھوڑوں اور مویشیوں اور کھیتی کے مزدوروں کی محبت پر آدمی فریفتہ کیے گیے ہیں۔ یہ دنیا کی زندگی کا سرمایہ ۱؎ہے اور اچھا ٹھکانا خداتعالیٰ کے پاس ہے ۔۲؎ (۱۴)
ذلت کے اسباب
۱؎ یہ مژدہ ایمان پرورسننے کے بعد کہ مسلمان ہمیشہ مظفر وکامران رہتا ہے ، سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر کون سی چیزیں مسلمان کو ذلت وپستی کی طرف کھینچ لے جاتی ہیں اور وہ کیوں بعض حالات میںاپنے اصلی مقام رفعت وعظمت کو چھوڑ کر قفل وتعبد کی گرانبار زنجیروں کو زینت گلو بنالیتا ہے۔ قرآن حکیم کی زبان میں اس کا سبب ایک اور صرف ایک ہے ۔ یعنی خواہشات نفس کا ضرور ت سے زیادہ احترام۔

مسلمان خار زار ِ دنیا میں بھیجا گیا ہے ،تاکہ آبلہ پائی کی تمام مصیبتوں کو وہ برداشت کرے۔ کانٹے کانٹے سے الجھے مگردامن ایمان کو صاف بچالے جائے ۔ وہ دنیا کی ہر لذت سے استفادہ کرے مگر جائز حد تک۔ وہ عدل ومساوات اور ضبط ونظم کا محسوس پیکر بنے مسلمان کی زندگی جب عیش وعشرت کا رنگ اختیار کرے۔ بیوی اوربچے جب اس کی تمام توجہات کو اپنی طرف جذب کرلیں۔سونے چاندی کا ڈھیر اس کا مقصد ٹھہریں اور خیل وحشم اس کا منتہائے نظر۔کھیت اور باغات سے آگے اس کی جولانیاں نہ ہوں تو سمجھ لیجیے کہ متاع غرور نے اس کے پاؤں پکڑلیے ہیں اور اس کی نگاہیں پادرگل ہوکر رہ گئی ہیں۔

اب حسن مآب سے قطعاً بیگانہ ہوگیا ہے او رآخری زندگی کی شاد کامیاں اس کی نظر سے اوجھل ہوگئی ہیں۔ ہاں اگر وہ ان رنگین زنجیروں کو زیب گلو نہ بنائے تو پھرفتح وظفر صرف اسی کا حصہ ہے۔
حسن الماٰب
۲؎ ان آیات میں بتایا ہے کہ مادی خواہشات سے زیادہ قابل قدر جنات نعیم کی نعمتیں اور اللہ کی رضامندی ہے ۔ وہ لوگ جو متقی ہیں۔ جن کی طبیعتیں ایما ن وبصیرت کی طرف زیادہ مائل ہیں۔ وہ جو بالاصالت صرف خدا اور خدا کے دین سے محبت رکھتے ہیں۔ جو دنیا سے بلند وبالا ہوکر رہتے ہیں۔ جنھیں دنیا کی دلفریبیاں اپنی طرف نہیں کھینچتیں، وہ اس کے مستحق ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی دائمی مسلسل اور پیہم خوشیوں کا نام ہے۔
حل لغات
{الشَّھَوٰتِ} جمع شھوۃ۔ خواہش۔ طلب{اَلْقَنَاطِیْرِ} جمع قنطار ایک ہزار اوقیہ یا مال کثیر{ اَلْخَیْلِ الْمُسَوَّمَۃِ} خوبصورت اور شاندار گھوڑے۔
 
Top