• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان المبارک کے موقع پر مسلمانوں کے نام صدر اوبامہ کا پیغام

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"اس مہينے ميں ہم ان لاکھوں لوگوں کو نہيں بھول سکتے جو دنيا بھر ميں تنازعات کے باعث بے گھر ہوۓ۔ بہت سے مسلمان اس سال اپنے گھر ميں اپنے بچوں کے ساتھ رمضان اور پھر عيد نہيں منا سکيں گے۔

ہميں ان افراد کی پريشانيوں کو ختم کرنے کے ليے مل کر کام جاری رکھنا ہے۔"

صدر براک اوبامہ کا امريکہ اور دنيا بھر ميں بسنے والے مسلمانوں کو ماہ رمضان کے آغاز پر اپنی اور اپنی اہليہ کی طرف سے مبارکباد کا پيغام​


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

رمضان کے موقع پر صدر باراک اوبامہ کا پیغام

ایک نئے چاند کی رویت کے بعد رمضان کے آغاز کے موقع پر میں اورمشعل اوبامہ ، امریکہ اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ۔

یہ مہینہ روحانی پاکیزگی، عفوودرگزر،صبروتحمل ،بردباری، اور نسبتاََ کم خوش قسمت افرادکے لیے ہمدردی اور معاشرتی یگانگت کے فروغ کا بہترین موقع فراہم کر تا ہے۔ ہر سبق کی اپنی اہمیت ہے اور یہ سب مل کر ایک پُرامن کل کو جنم دیتے ہیں۔ یہ سال کا وہ وقت بھی ہے جب خاندان اور ہمسائے بہترین کھانوں کے ساتھ دستر خوان پر افطار کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مسلمان کمیونٹی بھی ہمارے معاشرے کی طرح متنوع ہے۔ یہاں ایسے مسلمان بھی موجود ہیں جن کی جڑیں بھی اتنی ہی پرانی ہیں جتنی امریکی قوم کی اساس اور ایسے بھی ہیں جو ابھی ابھی یہاں آئے ہیں۔ ڈاکٹرز ، وکلاء ، فنکار ، اساتذہ، سائنسدان، کمیونٹی منتظم ، سرکاری ملازمین اور فوج کے اہلکار سب ہر روز مغرب کے وقت امریکہ کے مختلف شہروں میں اکٹھے روزہ افطار کریں گے۔

یہ وقت جب امریکہ میں بسنے والے مسلمان مقدس ماہ کو منا رہے ہیں، ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب ایک امریکی خاندان کا حصہ ہیں۔ میں ،اُن لوگوں کے خلاف جو ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں یا ہماری مذہبی یا شہری آزادی پر قدغن لگانا چاہتے ہیں،مکمل تندہی کے ساتھ امریکی مسلم کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ میں بلا امتیاز مذہب اور رنگ ونسل تمام امریکیوں کے شہری حقوق کی حفاظت کے لیے پر عزم ہوں۔میں اپنی مشترکہ انسانیت ، امن اور سب کے لیے انصاف کی روایت میں ساتھ کھڑا ہوں ۔

غوروفکرکے اس مہینے میں ہم دنیا بھر اور ہمارے ہمسائے میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں کے ان لاکھوں لوگو ں کو فراموش نہیں کر سکتے جو اپنے گھر سے دربدر ہو چکے ہیں۔ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس بار رمضان کے روزوں میں اپنے گھروں کے آرام سے محروم رہیں گے اور عید بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ نہیں گزار سکیں گے۔ ہم سب کو مل کر اُن افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے کام کو جاری رکھنا ہو گا ۔ یہ مقدس وقت ہمیں احساس دلاتا ہے کہ ہمیں ہر انسان کی عظمت کو یقینی بنانے کے اپنے مشترکہ فرض کو ادا کرنا ہو گا۔ ہم اپنے ملک میں تارکین اور پناہ گزین افراد بشمول مسلمانوں کو خوش آمدید کہتے رہیں گے۔

جیسا کہ میں اپنے پورے عرصہ صدارت میں کرچکا ہوں ،میں اس خاص موقع پربھی رمضان کے اختتام پر عید کی تقریب میں وائیٹ ہاؤس کے دروازے امریکی مسلمانوں پر کھولنے کا منتظر ہوں– بحیثیت صدر اپنی انتظامیہ کے آخری رمضان کی خوشیا ں منانے کے لیے اس سے بہتر کوئی اور طریقہ میرے ذہن میں نہیں آتا کہ میں امریکہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کروں ۔ رمضان کریم.


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

محمد عارف

مبتدی
شمولیت
مئی 23، 2016
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
9
اصل میسج کچھ یوں ھے
"اس مہينے ميں ہم ان لاکھوں لوگوں کو نہيں بھول سکتے جو دنيا بھر ميں ھماری وجہ سے باعث بے گھر ہوۓ۔ بہت سے مسلمان اس سال اپنے گھر ميں اپنے بچوں کے ساتھ رمضان اور پھر عيد نہيں منا سکيں گے۔ہميں ان افراد کو ختم کرنے کے ليے مل کر کام جاری رکھنا ہے۔"

Sent from my Z1 using Tapatalk
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

فواد صاحب!!!
آپ کیوں امریکہ کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں؟؟؟
اسلام کے ترجمان بنیں. دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوگی. بشرطیکہ خلوص و للہیت سے ہو.
 

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
آپ کیوں امریکہ کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں؟؟؟
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں آپ کی راۓ کا احترام کرتا ہوں ليکن ميرا آپ سے سوال ہے کہ کيا يہ بہتر نہيں ہے کہ ميں انٹرنيٹ پر آپ لوگوں کے خيالات اور آراء سے امريکی حکومت کو آگاہ کروں؟ اردو فورمز پر دوستوں کی آراء جاننے کے علاوہ ميری يہ کوشش ہوتی ہے کہ جذباتيت اور غلط عمومی تاثر کے برعکس امريکی حکومت کا اصل موقف آپ تک پہنچاؤں۔ ميرا مقصد امريکہ کی خارجہ پاليسيوں کے ليے حمايت حاصل کرنا نہيں ہے بلکہ ايک تعميری بحث کے ليے بنياد فراہم کرنا ہے۔ ميرا "ايجنڈا" صرف اتنا ہے کہ دوسرے فريق کا نقطہ نظر بھی آپ کے سامنے پيش کروں تا کہ آپ ايک متوازن راۓ قائم کر سکيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top