• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان سے قبل۔۔رمضان کی تیاری!!کیاآپ تیار ہیں؟؟

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رمضان المبارک کا با برکت مہینہ اگلے ماہ سےایک دفعہ پھر ہمیں رحمتیں اور مغفرت سمیٹنے کا موقع دینے چلا آرہا ہے۔ان شاء اللہ
کوئی خاص تقریب ہو۔۔موقع ہو۔۔خوشی ہو!!ہماری تیاری دیکھنے لائق ہوتی ہے۔۔رمضان تو بہت خاص ہے ناں۔۔پھر اس کے لیے تیاری بھی تو خاص ہی ہونی چاہیے!!
کیا آپ چیلنج قبول کرنے کو تیار ہیں؟؟
1)1 ماہ کے لیے ہم غیبت کریں گے نہ سنیں گے!
2)ا ماہ کے لیے ہم کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیں گے(چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن)۔۔اپنے ذہن میں یہ دہراتے ہوئے کہ "میں روزے سے ہوں۔۔میں روزے سے ہوں"
3)1 ماہ کے لیے روزانہ دس آیات قرآنیہ ترجمے کے ساتھ پڑھیں گے۔
4)ہم 1 ماہ کے لیے "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!ہفتے میں ایک دن مقرر کرکے اس دن نیٹ سے مکمل اجتناب کریں گے۔۔چاہے وہ اسلامی فارمز ہوں یا غیر اسلامی سائٹس۔۔اس طرح مہینے میں چار دن ہم "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!
5)پانچوں نمازیں پورے وقت پر ادا کریں گے!
اگر آپ اس پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو اسے کسی کاغذ پر نوٹ کر کے گھر میں نمایاں جگہ پر مسلسل یاد دہانی کے لیےچسپاں کر دیں!!
اس تمام عمل کا مقصد صرف اور صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی کی خاطر اپنے نفس کو روکنا اور اسے برداشت سکھانی ہے۔۔اور رمضان کی ممکنات کے لیے تیار کرنا ہے!
1005127_565461923511651_1737741566_n.png
جو اراکین اس چیلینج کو قبول کرنے جا رہے ہیں۔۔اپنا نام مینشن کر دیں تا کہ ہم سب کو ہمت ملے!!
نوٹ:تحریر ایک انگریزی ف ب صفحے سے ماخوذ ہے۔۔میں نے اس کا ترجمہ کیا ہے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اچھی کاوش ہے۔
کاش کے سال بھر بھی اس ترتیب پر عمل کرنے والے بن جائیں!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام
آپ کی ان باتوں سے اتفاق نہیں

2)ا ماہ کے لیے ہم کسی بھی بحث میں حصہ نہیں لیں گے(چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن)۔۔اپنے ذہن میں یہ دہراتے ہوئے کہ "میں روزے سے ہوں۔۔میں روزے سے ہوں"
4)ہم 1 ماہ کے لیے "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!ہفتے میں ایک دن مقرر کرکے اس دن نیٹ سے مکمل اجتناب کریں گے۔۔چاہے وہ اسلامی فارمز ہوں یا غیر اسلامی سائٹس۔۔اس طرح مہینے میں چار دن ہم "انٹرنیٹ کا روزہ" رکھیں گے!!
وضاحت کیجئے کہ کیا یہ دونوں کام غلط ہیں؟ روزے کے دوران تو گناہوں سے بچنا چاہیے لیکن کیا عام دنوں میں جو اراکین بحث میں حصہ لے رہے ہیں وہ کیا گناہ کرتے ہیں؟؟ کیا جو لوگ انٹرنیٹ پر اسلامی سائٹ پر آ رہے ہیں وہ اپنے نفس کے خاطر آ رہے ہیں ؟ جب یہ کام عام دنوں میں جائز ہے تو رمضان میں کیوں نہ جائز؟؟

آپ کا مقصد نیک ہے لیکن طریقہ غلط ہے، وضاحت طلب ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
دورانِ مطالعہ و دروس یہ بات سامنے آئی ہے کہ محدثینِ کرام رمضان کے شروع ہوتے ہی کتبِ احادیث بند کر دیتے تھے اور صرف قرآن کریم کھولتے تھے کہ رمضان قرآنِ کریم کا مہینہ ہے ۔۔۔واللہ اعلم
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام
آپ کی ان باتوں سے اتفاق نہیں



وضاحت کیجئے کہ کیا یہ دونوں کام غلط ہیں؟ روزے کے دوران تو گناہوں سے بچنا چاہیے لیکن کیا عام دنوں میں جو اراکین بحث میں حصہ لے رہے ہیں وہ کیا گناہ کرتے ہیں؟؟ کیا جو لوگ انٹرنیٹ پر اسلامی سائٹ پر آ رہے ہیں وہ اپنے نفس کے خاطر آ رہے ہیں ؟ جب یہ کام عام دنوں میں جائز ہے تو رمضان میں کیوں نہ جائز؟؟

آپ کا مقصد نیک ہے لیکن طریقہ غلط ہے، وضاحت طلب ہے
جزاک اللہ خیرا!!
دورانِ مطالعہ و دروس یہ بات سامنے آئی ہے کہ محدثینِ کرام رمضان کے شروع ہوتے ہی کتبِ احادیث بند کر دیتے تھے اور صرف قرآن کریم کھولتے تھے کہ رمضان قرآنِ کریم کا مہینہ ہے ۔۔۔واللہ اعلم
1)محترم بھائی!آپ کی بات کا ایک جواب تو مشکٰوۃ بہن کی پوسٹ میں ہے کہ محدثین کا طرز عمل رمضان میں کیا تھا؟وہ دروسِ احادیث نہیں دیتے تھے اور ہمہ وقت قرآن مجید کے ذریعہ اپنا تزکیہ نفس کرتے تھے۔
2)ہم لاشعوری طور پر انٹر نیٹ کے عادی ہوجاتے ہیں۔۔حادثاتی طور پر تو انٹر نیٹ چھوڑ سکتے ہیں مگر شعوری طور پر۔۔۔یہ اکثرسخت گراں ثابت ہو سکتا ہے۔جس جگہ ہم اپنی زندگی کے کئی سال گزارتے ہیں،کیسے آسانی سے چھوڑ سکتے ہیں؟
چونکہ ہمیں تزکیہ اور برداشت سیکھنی ہے اور رمضان کی تیاری کرنی ہے کہ جس طرح روزے میں حلال اعمال حرام ٹھہر جاتے ہیں۔۔یہاں بھی ہمیں کچھ ایسا ہی کرنا ہے(حرام نہیں،بس اجتناب ہے)۔
3)ہم سب کچھ اللہ سبحانہ وتعالٰی اورسیدنا محمد ﷺ کے لیے قربان کرنے کا دعوٰی کرتے ہیں،خالصتااللہ کے لیےاسے چھوڑ کر ثابت کرنا ہے۔۔کہ جب بھی مجھے اللہ کے لیے انٹرنیٹ چھوڑنا پڑا،چھوڑ سکتا ہوں۔اپنی محبوب ترین شے راہِ الٰہ میں قربان کر دینا!!ہم اللہ کے لیے نیٹ پر آ رہے ہیں تو اسے اللہ ہی کے لیے چھوڑنا ہے!!
4)اب اللہ سبحانہ وتعالٰی کے لیے کیسے چھوڑنا ہے؟اور جیسا کہ آپ اور محمد نعیم یونس برادران کتب احادیث کی ٹائیپنگ کرتے ہیں تو اب کیا کیا جائے کہ یہ بھی تو نیکی ہے؟
1۔محدثین درسِ احادیث بند کر دیتے تھے۔۔ہم تیاری میں ہیں،کم کر دیں گے!
2۔عموما ایک وقت مقرر ہوتا ہے ٹائیپنگ کا،ریسرچنگ کا وغیرہ وغیرہ۔۔اسے چھوڑ دیا تو پھر بعد میں پابند ی نہیں ہو سکتی!اس کے لیے کہ ٹائیپنگ آف لائن جاری رکھیے۔۔ریسرچ کے لیے لائبریری سے مدد لےلیں۔
3۔صرف آن لائن افراد کو ہی نصیحت و تبلیغ کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔ہم اس مقررہ دن اپنے گھر والوں کوانہیں احادیث میں سے ایک حدیث یا کوئی سنت پر عمل کی رغبت دلائیں گے۔۔ارد گرد افراد کو کچھ دین سمجھائیں گے۔۔لازم نہیں کہ بہت ہو ۔۔کسی بچے کو وضو کا صحیح طریقہ سمجھا دیں۔۔نماز یاد کروا دیں!!فیملی کے نوجوانوں،پڑوسی بچوں کو کچھ سمجھائیں،سکھائیں۔۔کہ انہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔۔نیکی ہی نیکی۔۔۔نیکی کمانے کا ذریعہ کبھی ختم بھی ہو سکتا ہے؟؟
4۔سب سے اہم کہ اس دن اپنا جائزہ لیں گے ۔۔اپنے آپ کو مزید سنواریں گے!
رہی بات بحث کی تو بحث برائےبحث اور بحث مع دلیل بہت فرق رکھتی ہے۔۔پہلی صورت تو وقت کی بربادی ہے۔۔دوسری صورت میں بھی گنے چنے افراد صحیح طرزِ عمل اپناتے ہیں۔۔عموما ہم اختلاف برداشت نہیں کرتے۔۔اور نتیجتا !!
گناہ تو نہیں مگر ہمیں کچھ رکنا ہے!!اگر ہم مفید بحث کرتے ہیں تو کوئی حرج نہیں۔۔پابندی بحث برائے بحث کی تھی!!
ویسے اس سے مراد محض مذہبی بحث نہیں ہے،،اکثر ہم عام زندگی میں بھی بلا وجہ بحث کے عادی ہوتے ہیں کہ میں نے تو یوں ہی کہا تھا!!یوں ہی کیا تھا!!میں غلط نہیں ہوں۔۔غلطی تو اس کی ہے!!اس سےبھی تو رکنا ہے تا کہ رمضان میں بھی "میں روزے سے ہوں" کی یاددہانی رہے!
اپنی دانست میں ممکن وضاحت کر چکی۔۔اگر اراکین ان دونوں نقاط سے متفق نہیں تو وہ متبادل منتخب کر سکتے ہیں۔۔معاملہ تو تزکیے کا اور تیاری کا ہے۔۔آپ جس معاملے کو سنوارنا چاہیں۔۔سنوار سکتے ہیں!!
یہ پانچ نقاط اس لیے منتخب کیے کہ عموما اکثریت کوانہیں معاملات کو سنوار کر زندگی بہتر بنا نا ہوتا ہے!!
 
Top